Advertisement

What is inflammation in Urdu, sujan ka ilaj سوزش کیا ہے؟

Inflammation in Urdu

آپ نے عموماً اپنے معالج کو یہ کہتے سُنا ہوگا کہ آپ کے جِسم کے فلاں حصے میں سوزش ہے یا یہ کہ فلاں حصے میں Inflammation ہے۔ کیا آپ نے کبھی سوچا کہ جِسم کے کِسی عضو میں سوزش یا Inflammation ہونے سے کیا مراد ہے؟

Inflammation

طبی زبان میں جَب کسی عضو کے نام کے ساتھ "itis" لگا دیا جائے تو اِس سے مراد اُس عضو کی سوزش ہوتی ہے۔ اِسی اصول کے تحت:

اپینڈکس (Appendix) کی سوزش کو Appendicitis کہا جاتا ھے۔

سوزش یعنی Inflammation کا لفظ آگ یا شعلہ سے مربوط ھے۔

جِسم کے کِسی بھی حِصے کو پُہنچنے والے نُقصان کے ردِعمل میں آنے والی جِسمانی تبدیلیوں کے مجموعے کا نام inflammation ہے۔ سادہ الفاظ میں اِن تبدیلیوں کو جِسم کے نِظام کو واپس اپنی عمومی حالت میں لانے کی کوشش کہا جا سکتا ہے۔ عام طور پر سوزش پانچ طرح سے اپنے اثرات کو ظاہر کرتی ہے، جِن کی مختصر تفصیل نیچے اردو زبان میں (Inflammation in Urdu) دی گئی ہے۔

سَوجن (Swelling)

جِسم کے جِس حصے میں سوزش ہو، اِس میں سَوجن کا ظاہر ہونا عام مشاہدہ کی بات ہے۔ صحت مند حالت میں خون کی نالیوں میں موجود Hydrostatic pressure اور Osmotic Pressure میں توازن برقرار رہتا ہے۔ تاہم سوزش کے ہوتے ہی یہ توازن بگڑنے لگتا ہے، جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ خون کی نالیوں سے مائِع (Fluids) نِکل کر سوزش زدہ حصے میں جمع ہونے لگتے ہیں۔ مائِع کے اِس اخراج کا نتیجہ سوجن کی صورت میں نظر آتا ہے۔

درد (Pain)

جِسم کے جِس حصے میں سوزش ہو، وہاں موجود اَعصابی نظام کے ذریعے دماغ کو فوراً درد کا پیغام پہنچتا ہے۔ سوزش زدہ عضو میں سوزش کے کچھ ہی دیر بعد ایک کیمیکل Bradykinin پیدا ہونے لگتا ہے جو درد کا احساس بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔ سوزش سے متاثرہ حصے میں درد کا بڑھتا ہوا اِحساس دراصل ایک حفاظتی تدبیر ہے، جِس کی وجہ سے دماغ جِسم میں ہونے والی خرابی کے بارے میں چوکنا ہو جاتا ہے۔

حَرارت (Heat)

سوزش کی تیسری نِشانی متاثرہ حصے کا گرم ہونا ہے۔ سوزش سے متاثرہ عضو میں دورانِ خون 7 سے 10 گنا تک بڑھ جاتا ہے، جِس سے متاثرہ عضو بقیہ جِسم کی نسبت زیادہ گرم محسوس ہوتا ہے۔ اسکے علاوہ سوزش سے متاثرہ عضو میں ہونے والی مجموعی کیمیائی توڑپَھوڑ (Metabolism) بھی کئی گنا بڑھ جاتی ہے، جو درجہ حرارت کے بڑھنے کا سبب بنتی ہے۔

سُرخی (Redness)

چُونکہ سوزش زدہ عضو میں دورانِ خون کئی گنا بڑھ جاتا ہے، اِس وجہ سے متاثرہ حصے کا رَنگ سُرخی مائل ہو جاتا ہے۔ تاہم، پرانی سوزش (Chronic inflammation) میں سُرخی کا ہونا لازمی نہیں ہے۔

کارکردگی متاثر ہونا (Loss of function)

سوزش کے نتیجے میں متاثرہ عضو کی کارکردگی متاثر ہونے لگتی ہے، جو وقتی بھی ہو سکتی ہے اور مُستقل بھی۔ کارکردگی متاثر ہونے کی ایک عام مثال جِگر کی سوزش (Hepatitis) کی صورت میں دیکھی جا سکتی ہے، جِس میں مریض کی کھانے کو ہضم کرنے کی صلاحیت اتنی کم ہو جاتی ہے کہ اُسے بھوک نہیں لگتی اور اگر کچھ کھا لے تو مَتلی ہونے لگتی ہے یا اُلٹی ہو جاتی ہے۔

جسم کے مُختلف اَعضاء میں سوزش کے ظاہر ہونے کی اور بھی نشانیاں ہوسکتی ہیں، تاہم اُن کا احاطہ کرنا یہاں ممکن نہیں۔


Inflammation in Urdu Conclusion

تو آئیندہ اگر آپ کا معالج سوزش یا Inflammation کا لفظ استعمال کرے، تو سمجھ جائیں کہ جسم کے کِسی حصے میں اوپر درج کی گئی تبدیلیاں واقع ہونا شروع ہو چکی ہیں۔ ایسے میں، اُس وقت تک چَین سے نہ بیٹھیں جب تک اپنا علاج نہ کروا لیں۔

صحت سے بڑی نِعمت کوئ نہیں!


Skype

Clicking Subscribe button will subscribe you to our marketing campaigns as well.