Advertisement

Cervical Cancer Symptoms in Urdu رحم کے نچلے حصے یا بچہ دانی کی گردن کے سرطان کی علامات، عنقی سرطان


بچہ دانی کے نچلے حصے کو انگریزی میں Cervix کا نام دیا گیا ہے۔ اِس حِصے کے سرطان کو Cervical cancer کا نام دیا جاتا ہے۔ اِس سرطان کی سب سے عام وجہ Human Papilloma virus کی اِنفیکشن سمجھی جاتی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اِس سرطان کے 84 فیصد کیس کم ترقی یافتہ ممالک میں پائے گئے ہیں۔

جب بھی یہ کہا جاتا ہے کہ جسم کے فلاں حصے میں سرطان یا کینسر ہو گیا ہے تو اِس سے مراد یہ ہوتی ہے کہ اُس حصے میں موجود خلیئوں نے بےحدوحساب بڑھنا شروع کر دیا ہے۔ عام حالات میں خلیئوں کے بڑھنے کا عمل ایک خاص حد سے تجاوز نہیں کر سکتا، لیکن کینسر یا سرطان ہونے کی صورت میں خلیئے اتنی تیزی سے بڑھنے لگتے ہیں کہ اِن کے وجود سے نئی گلِٹیاں اور اَجسام وجود میں آ جاتے ہیں۔ اِنہیں انگریزی زبان میں ٹیومر (Tumors) کا نام دیا جاتا ہے۔ رحم کے نچلے حصے کے سرطان (عنقی سرطان ) میں بھی کچھ ایسی ہی کیفیت ہوتی ہے۔

کِسی بھی سرطان کا علاج ابتدائ مراحل میں نسِبتاً آسان ہوتا ہے، لیکن جیسے جیسے سرطان کی سٹیج بڑھتی جاتی ہے، علاج دُشوار ہوتا جاتا ہے اور آخری مراحل میں ناممکن ہو جاتا ہے۔ اِس لیئے عنقی سرطان یا رحم کے نچلے حصے کے سرطان (Cervical Cancer) کی ابتدائ علامات سے آگاہی ضروری ہے۔

نیچے دی گئی علامات رحم کے نچلے حصے کے سرطان (Cervical Cancer) کو ظاہر کر سکتی ہیں، اِس لیئے اگر اِن میں سے کچھ یا زیادہ تر علامات کِسی خاتون میں موجود ہوں تو فوراً اپنے معالج سے رجوع کریں۔

اہم علامات

- ٹانگوں میں درد ہونا یا ٹانگوں پر سوجن آنا

- اندام نہانی (Vagina) سے رطوبت کا غیر معمولی اِخراج

- حیض آنے میں بے ترتیبی

- بغیر حیض کے اندام نہانی سے خون کا اخراج

- جِنسی تعلق کے بعد اندام نہانی سے خون کا اخراج

- پیٹ کےنچلے حصے (پیڑو) میں درد ہونا

- جنسی تعلق کے دوران تکلیف کا اِحساس ہونا

- پیشاب کے دوران درد یا جلن کا احساس ہونا

- پیشاب کی رنگت تبدیل ہونا یا پیشاب بار بار آنا

- پیشاب پر کنٹرول ختم ہو جانا یا پیشاب بے اختیار نِکل جانا

- وزن کم ہو جانا اور تھکن کا اِحساس ہونا

- سنِ یاس (Menopause) کے بعد اندام نہانی سے خون کا اِخراج ہونا

آپ نے بچہ دانی کی گردن کے سرطان کی علامات کے بارے میں جانا۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ معلومات آپ کیلیئے فائدہ مند ثابت ہوں گی۔ ہماری کوشش ہے کہ ہم پاکستانی قارئیں کو نہ صرف بہترین طِبی معلومات فراحم کریں، بلکہ اُنہیں بہترین طِبی آلات بھی مہیا کریں۔

کیا آپ ہمارے پاس فروخت کیلیئے دستیاب اعلٰی کوالٹی کے طِبی آلات دیکھنا پسند کریں گے؟

ہمارا آن لائن سٹور دیکھنے کیلیئے یہاں کلک کریں۔


Skype

Clicking Subscribe button will subscribe you to our marketing campaigns as well.