• Dr. Shakeel Zulfiqar ماہرِ امراضِ جلِد، بال و ناخن

    ₨500

What is Clarithromycin? ( in Urdu) کلیریتھرومائ سین کیا ہے ؟


پاکستان / Pakistan میں کلیریتھرومائ سین (Clarithromycin) کے مندرجہ ذیل برانڈ دستیاب ہیں

A-CLARO, ALERCID, ALRAL, AMICLAR, AMIGO, APTICLAR, ARITHRO, ARKET, AWACLOR, BERICIN, BIOCLAR, BV-CLAR, CALARIDE, CALMY, CANTER, CINCLAR, CLACIN, CLAMONT, CLANTONE, CLARA, CLARABAC, CLARACIN, CLARACT, CLARAMED, CLARASIA, CLARAZE, CLARIADVAN, CLARIBEST, CLARICIN, CLARIFASS, CLARIFED, CLARIFEN, CLARIGEN, CLARILIDE, CLARINAC, CLARINEN, CLARINOM, CLARION, CLARIREX, CLARISCOT, CLARISET, CLARISTA, CLARITEK, CLARITHRO, CLARIVEL, CLARIWEB, CLARIWIN, CLARIWITT, CLARIZA, CLAROCIN, CLAROLIVE, CLAROMY, CLARX, CLARYAN, CLATZ, CLAVORIN, CLAZAN, CLIFF, CLOSFIN, CRONEB, CLARITHROMYCIN USES, DUOMYCIN, E-CLAR, EZIKLAR, GEMGEN, HEALCIN, HOMYCIN, IRZACLARE, JAWACLAR, KALARIN, KALASAVE, KAYLID, KETEK, KLABID, KLACID, KLARAZID, KLARCAY, KLARGO, KLARIBACT, KLARICID, KLARIDOX, KLARIFINE, KLARIMAX, KLARISEF, KLAROFID, KLARY, KLASH, KLATH, KLAVOR, KLERIC, LARIT, LARITH, LERITHIN, LINCLAR, MACCIN, MACLACIN, MACLARA, MACPAR, MACROCID, MACROCLAR, MEDILAR, MEGAKLAR, MEGAMYCIN, MYCLAR, NEO-KLAR, MEWMAC, NOVIBAXIN, NOVICLAR, NYCIN, OCIN, PATHOCIN, PFICID, PIRAK, PYLOCLAR, RAKACID, RANKER, RESCLEAR, RESPIMAX, RIOMED, RITEK, RITHCIN, RITHINEX, RITHMO, RITROCIN, RIZCID, ROLITE, SAFRICID, SYNTOXIN, T-KLAR, TARITHROCID, THERACID, THROCIN, THROMIK, ULTIMA, VENRITH, VIKLAR, WINKEM, WORPIN, ZECLORIN.

Clarithromycin Mechanism of Action in Urdu

کلیریتھرومائ سِین (Clarithromycin) ایک اینٹی بایئوٹک (Antibiotic) دوا ہے جس کا تعلق ادویات کے Macrolides گروپ سے ہے ۔ کلیریتھرومائ سِین بیکٹیریا کے 50s ribosomal sub-unit کے ساتھ مُنسلک ہو کر بیکٹیریا میں پروٹین (Protein) بننے کے عمل کو روکتی ہے، جس سے بیکٹیریا کی انفیکشن پر قابو پانا ممکن ہو جاتا ہے۔

منہ کے ذریعے جسم میں داخل ہونے کے بعد کلیریتھرومائ سین کی تقریباً 50 فیصد مقدار اثر دکھانے کیلیئے دستیاب ہوتی ہے۔ اگر معدہ میں خوراک موجود ہو تو کلیریتھرومائ سین کے جذب ہونے میں تاخیر ممکن ہے۔

جسم میں داخل ہونے کے بعد کلیریتھرومائ سین (Clarithromycin) جِگر میں ٹوٹ پُھوٹ کے عمل سے گزرتی ہے۔ تقریباً 10 فیصد کلیریتھرومائ سین پاخانہ کے ذریعے جسم سے خارج ہوتی ہے اور تقریباً 30 فیصد دوا گرُدوں کے ذریعے جسم سے خارج ہوتی ہے ۔ تقریباً 3 سے 9 گھنٹوں کے بعد کلیریتھرومائ سین کی آدھی مقدار جسم سے خارج ہو چکی ہوتی ہے۔ عام طور پر کلیریتھرومائ سین سے علاج کا دورانیہ 6 سے14 دن کا ہوتا ہے، تاہم اس سلسلے میں اپنے معالج کی ھدایت پر عمل کریں۔

جن مریضوں کو جگر یا گرُدوں کا مَرض لاحق ہو، اُن میں معالج کو کلیریتھرومائ سین کی خوراک کا تعین مرض کے مطابق کرنا ہو گا۔


Clarithromycin Uses in Urdu

عام طور پر کلیریتھرومائ سین کا استعمال مندرجہ ذیل کیفیات میں کروایا جاتا ہے:

۔ سانس کی نالی کی سوزش

۔ گلے کی سوزش

۔ کان کی انفیکشن اور سوزش

۔ ٹانسلز کی سوزش

۔ سائینوسائٹس

۔ جلد کی انفیکشن

۔ سافٹ ٹشو انفیکشن

۔ معدہ کا السر وغیرہ

حمل کے دوران اس کے استعمال سے متعلق تاحال کم ریسرچ موجود ہے، اس لیےٴ اس کا استعمال حاملہ خواتین میں قدرے احتیاط سے کروانا چاہیےٴ ۔ کلیریتھرومائ سین کی کچھ مقدار ماں کے دودھ میں خارج ہوتی ہے، جو بچے تک پہنچ کر پیچش یا مُنہ میں پھپھوندی (Fungus) کی انفیکشن کا سبب بن سکتی ہے؛ اس لیئے دودھ پلانے والی ماوٴں میں کلیریتھرومائ سِین کا استعمال احتیاط سے کرنا چاہیئے۔

Side Effects of Clarithromycin in Urdu

کلیریتھرومائ سین کے سایئڈ افیکٹ

کلیریتھرومائ سین کے استعمال سے مندرجہ ذیل سایئڈ افیکٹ دیکھنے میں آ سکتے ہیں:

۔ سر درد

۔ متلی یا الٹی ہونا

ُُ۔ پیچش

۔ پیٹ درد

۔ زبان کی سوزش یا ورم

۔ منہ کا ذایقہ خراب ہونا

۔ جگر کے انزائمز کا متاثر ہونا

۔ خون میں شوگر کا کم ہونا


Skype

Clicking Subscribe button will subscribe you to our marketing campaigns as well.