What is Erythromycin? ( in Urdu ) ایریتھرومائ سین کیا ہے اور یہ کیسے کام کرتی ہے؟


پاکستان / Pakistan میں ایریتھرومائ سین (Erythromycin) کے مندرجہ ذیل برانڈ دستیاب ہیں ۔

ACUMEN, D MYCIN, DELTACIN, EMYCIN, ERITHRIN, ERUPCIN, ERYCARE, ERYCINA, ERYMOX, ERYTAB, ERYTHIN, ERYTHRO, ERYTHROCIN, ERYTHROMYCIN, ERYTHROMYCIN USES, ERYTHROSAF, GEOERYTHCIN, MB THROCIN, MEDRITHRO, NOVOMYCIN, RYTHOBACT, THROGIN, TILORYTH, WILMYCIN, XEXAB.


ایریتھرومائ سین (Erythromycin) ایک اینٹی بایئوٹک (Antibiotic) دوا ہے اور اس کا تعلق ادویات کے Macrolides گروپ سے ہے ۔ یہ زیادہ تر گرام پازیٹو اور کچھ گرام نیگیٹو بیکٹیریا کے خلاف موٴثر ہے ۔ یہ بیکٹیریا کے بڑھنے کے عمل کو روک دیتی ہے، جس سے بیکٹیریا سے نجات پانا ممکن ہو جاتا ہے۔جسم میں اس کی مقدار کو ایک خاص سطح پر رکھنے کیلیئے ایریتھرومائ سین کو بار بار کھانا ضروری ہوتا ہے ۔ چونکہ ایریتھرومائ سین معدہ میں موجود تیزاب کے اثر سے غیر مؤثر ہو جاتی ہے، اس لئے اس پر تیزاب سے بچاؤ کیلئےلیپ کیا جاتا ہے اور یہ گرہنی (Duodenum) میں جا کر جذب ہوتی ہے ۔

Erythromycin Uses in Urdu

ایریتھرومائ سین (Erythromycin) کو عام طور پر مندرجہ ذیل کیفیات میں استعمال کروایا جاتا ہے

جلد کی انفیکشن

پینیسیلن کے متبادل کے طور پر

سانس کی نالی کی سوزش یا انفیکشن

گلے کی انفیکشن

آنکھ کی انفیکشن

کان کی انفیکشن

جنسی طور پر پھیلنے والی چند اقسام کی انفیکشن

سائینو سائٹس

Erythromycin Side Effects in Urdu

ایریتھرومائ سین کے سایئڈ افیکٹ

ایریتھرومائ سین کے استعمال سے مندرجہ ذیل سایئڈ افیکٹ دیکھنے میں آ سکتے ہیں

پیٹ درد

متلی یا الٹی ھونا

پیچش

جگر کے انزائم متاثر ہونا

ای سی جی میں تبدیلی ہونا

الرجی

کان کے اعصاب کو متاثر کرنا

ایریتھرومائ سین (Erythromycin)کو حمل کے دوران استعمال کیلیئے عام طور پر محفوظ خیال کیا جاتا ہے تاہم اس بارے میں مختلف ماہرین کی رائے مختلف ہو سکتی ہے ۔


Skype

Clicking Subscribe button will subscribe you to our marketing campaigns as well.