What is Levocetirizine? ( in Urdu ) لیووسٹریزن کیا ہے اور یہ کیسے کام کرتی ہے؟


Pakistan / پاکستان میں لیووسٹریزن (Levocetirizine) کے مندرجہ ذیل برانڈ دستیاب ہیں ۔

ALERGOCIT, ALLERNO, ALVOXINE, ALVOZINE, ATIZA, BELAIR, BEN-SUN, BIANCHI, CERIGEX-L, CETLERGY, CETRAWIN, CEZOMAX, CITI-VO, CITRAFAST, EEZE, ELFINE, ERRACT, ETRIZINE-L, EVOTRAZIN, FRISK, HELVIN, HETRAX, HISTASET, HIZIN, IEVOCEN, ILR-G, INVOCET, IRNAZIN, IVOCEN, L-CETRA, L-ZINE, LE-VIN, LECET, LECETZI, LEOZIN, LERIDAL, LEROZINE, LES, LETIRIX, LETRAZIM, LEVASTINE, LEVE-CIT, LEVERA, LEVIL, LEVOCET, LEVOCETRIN, LEVOCIT, LEVOCITRIN, LEVOGIX, LEVOLINE, LEVOMELT, LEVORIZ, LEVORTIZIN, LEVOSIT, LEVOZEX, LEVOZINE, LEVTRIN, LICET, LICID, LIXER, LEVOCETIRIZINE DIHYDROCHLORIDE USES, MAKZINE, MARKCIT, MARVEL, NEO-SEDIL, NEOCETRIN, OCITRA, RENFOZ, RESCIT, REVOZIN, RIMP, SEASONEX, SETZINE, SHAVOZIN, SHIC-5, SITARA, SLIZ, T-DAY, TENDAGYL-DAY, VELKENO, VOCET, VOIZIN, WELCET, XYLIZINE, XYZAL, ZAMOCETRIN, ZECIT-L, ZENEST-L, ZEOCIT, ZEVIZINE, ZOSPER.

لیووسٹریزن (Levocetirizine) کا شمار اینٹی ہِسٹامین (Antihistamine) ادویات میں کیا جاتا ہےاور یہ جسم میں قدرتی طور پر پائے جانے والے ہِسٹامین (Histamine) کے اثرات کو کم کرتی ہے۔ ہسٹامین کے قدرتی اثرات میں چھینکیں آنا، ناک بہنا، خارش ہونا اور آنکھوں سے پانی آنا شامل ہیں ۔ لیووسٹریزن کے استعمال سے یہ اثرات کم ہو جاتے ہیں۔ چھ ماہ سے بڑی عمر کے بچوں اور بڑوں میں لیووسٹریزن کا استعمال موسمی الرجی کی علامات کو کم کرنے کیلیئے بھی کیا جاتا ہے ۔ اسی طرح چھپاکی یا ددوڑا (Urticaria) کی کیفیت میں بھی لیووسٹریزن کا استعمال خارش کو کم کرنے اور جسم پر موجود سوجن کو کم کرنے کیلیئے کیا جاتا ہے۔

وہ مریض جن کو گُردوں کا مرض لاحق ہو یا وہ مریض جو ڈایئلیسز (Dialysis) کرواتے ہوں، اُنھیں لیووسٹریزن (Levocetirizine) کے استعمال میں احتیاط برتنی چاہیئے۔ لیووسٹریزن ماں کے دودھ کے ذریعے شیرخوار بچے تک پہنچ سکتی ہے، اس لیئے دودھ پلانے والی ماؤں کو اِس کے استعمال میں احتیاط برتنی چاہیئے ۔ چھ ماہ سے کم عمر بچوں میں لیووسٹریزن کا استعمال مناسب نہیں ہے ۔

لیووسٹریزن (Levocetirizine) کے استعمال سے مندرجہ ذیل سایئڈ افیکٹ (Side Effects) سامنے آ سکتے ھیں:

لیووسٹریزن کے استعمال سے مندرجہ ذیل سایئڈ افیکٹ سامنے آ سکتے ہیں

غنودگی طاری ہونا

تھکن کا احساس ہونا

بخار کا ہونا

ناک بند ہونا

الٹی، قبض یا پیچش کا ہونا

منہ خشک ہونا

وزن بڑھنا

لیووسٹریزن (Levocetirizine) کے استعمال کے دوران مندرجہ ذیل علامات کی صورت میں، فوراً اپنے معالج سے رجوع کریں:

سانس لینے میں مشکل ہو یا چہرہ، زبان یا ہونٹ سُوج جایئں

پیشاب کرنے میں مشکل یا تکلیف کا احساس ہو

پیشاب کم آئے یا بالکل نہ آئے

سماعت متاثر ہو

سر چکرائے

تکلیف مزید بڑھ جائے


Skype

Clicking Subscribe button will subscribe you to our marketing campaigns as well.