What is Oxytocin? ( in Urdu ) آکسیٹوسین کیا ہے اور یہ کیسے کام کرتا ہے؟


ّPakistan / پاکستان میں آکسیٹوسین (Oxytocin) کے مندرجہ ذیل برانڈ دستیاب ہیں ۔

ORCINON, OXYTOCIN, SYNTOCINON, TOCINOX

آکسیٹوسین ایک ھارمون (Peptide hormone) ہے اور یہ دماغ میں Hypothalamus میں پیدا ہونے کے بعد Pituatary Gland سے خارج ہو کر خون میں شامل ہوتا ہے ۔ بچے کی پیدائش کے عمل میں اس ھارمون کا خاص دخل ہے۔ بچے کے جنم کے دوران یہ ھارمون بچہ دانی پر اثر انداز ہو کر اس کے پٹھوں کے سکڑنے کے عمل کو تقویت دیتا ہے، جو بچے کو جننے میں معاون ثابت ہوتا ہے ۔ آکسیٹوسین کے اسی اثر کی وجہ سے اسے خواتین میں مصنوعی طور پر لیبر کا آغاز کرنے کیلیئے ٹیکہ کی صورت میں بھی دیا جاتا ہے ۔ لیبر کے دوران اگر بچہ دانی کے پٹھوں کے سکڑنے کا عمل کمزور ہو، تو بھی آکسیٹوسین کے ذدیعے اسے بہتر بنایا جاتا ہے ۔ بچے کی پیدائش کے بعد آکسیٹوسین بچے کیلیئے دودھ بننے کے عمل میں معاونت کرتا ہے ۔


Skype

Clicking Subscribe button will subscribe you to our marketing campaigns as well.