Advertisement

What is Allopurinol? (in Urdu) ایلوپیورینول کیا ہے اور یہ کیسے کام کرتی ہے؟


Pakistan / پاکستان میں ایلوپیورینول کے مندرجہ ذیل برانڈ دستیاب ہیں۔

AGOUT, ALLOPURE, ALLOPURINOL USES, URIK, ZYLOR, ZYLORIC, ZYNOL, ZYRIN

ایلوپیورینول (Allopurinol) ایک Xanthine oxidase inhibitor ہے، جو جسم میں یورک ایسڈ بننے کے کیمیائ عمل کو روکتا ہے ۔ یورک ایسڈ کی زیادتی سے گٹھیا (Gout) اور گُردوں میں پتھری جیسے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ ایلوپیورینول کا استعمال انہی امراض کے علاج کیلیئے کیا جاتا ہے۔ ایلوپیورینول جسم میں یورک ایسڈ کے بننے کو کم کرتی ہے۔ اس کے علاوہ ایلوپیورینول کا استعمال اُن کینسر کے مریضوں میں جن میں کیموتھراپی کی وجہ سے یورک ایسڈ بڑھنے کے امکان ہوں، میں کیا جاتا ہے۔ چونکہ کیموتھراپی کی وجہ سے کینسر کے ٹوٹنے پھوٹنے والے خلیئوں سے یورک ایسڈ خارج ہوتا ہے، اس لیئے ایسے مریضوں میں ایلوپیورینول یورک ایسڈ کو کم کرنے کے لیئے استعمال کروائ جاتی ہے۔

تقریباً 90 فیصد ایلوپیورینول (Allopurinol) نظام انہضام کے ذریعے جذب ہوتی ہے اور ڈیڑھ گھنٹے میں یہ خون میں بلند ترین سطح پر پہنچتی ہے۔ تقریباً 20 فیصد دوا کا اخراج پاخانہ کے ذریعے اور 80 فیصد کا اِخراج گردوں کے ذریعے ہوتا ہے۔ تقریباً ایک سے دو گھنٹوں میں ایلوپیورینول کی مقدار جسم میں آدھی رہ جاتی ہے۔ چونکہ ایلوپیورینول کی کچھ مقدار آکسیڈائز (Oxidize) ہو کر oxipurinol میں تبدیل ہو جاتی ہے اور یہ جسم میں زیادہ دیر موجود رہتا ہے، اس لیئے ایلوپیورینول کی ایک خوراک کا اثر 24 گھنٹے سے زیادہ باقی رہتا ہے۔

ایلوپیورینول (Allopurinol) کے دو سے تین دن کے استعمال سے خون اور پیشاب میں یورک ایسڈ کم ہونے لگتا ہے۔ تاہم ایلوپیورینول کا بھرپور اثر تقریباً 7 سے 10 دن تک کے استعمال کے بعد ظاہر ہوتا ہے۔۔ اسی طرح جب ایلوپیورینول کا استعمال بند کیا جائے گا تو اس دوا کا اثر تقریباً 7 سے 10 دن تک باقی رہے گا۔ تاہم یہ اثر مختلف مریضوں میں مختلف دورانیہ کا ہو سکتا ہے۔

ایلوپیورینول (Allopurinol) کے سائیڈ افیکٹ Side Effects

ایلوپیورینول کے استعمال سے مندرجہ ذیل سائیڈ افیکٹ سامنے آ سکتے ہیں

- بخار، گلے میں درد

- سر درد

- جِلد پر چھالے یا دھپڑ نکلنا

- پیشاب میں خون آنا یا درد ہونا

- متلی ، میدہ کا درد

- خارش

- بھوک کم ہو جانا

- جانڈس / جلد یا آنکھوں کا پیلا ہونا

- پیشاب کم ہو جانا

- جوڑوں میں درد ہونا

- پٹھوں کی کمزوری

- منہ کا ذائقہ بدلنا

- جسم یا جِلد سے خون نکلنا، جلد پر سرخ دھبوں کا ظاہر ہونا


Skype

Clicking Subscribe button will subscribe you to our marketing campaigns as well.