Advertisement

What is Clobetasol? ( in Urdu ) کلوبِیٹاسول کیا ہے؟


Pakistan / میں کلوبِیٹاسول (Clobetasol) کے مندرجہ ذیل برانڈ دستیاب ہیں۔

AMBROVATE, BATELO, BELTAPRO, BIOVATE, CLOBECIN, CLOBEDERM, CLOBETA, CLOBETOL, CLOBETREX, CLOBEVATE, CLOBIDERM, DERMOVATE, EMOVATE, NORZY, PRIMOVATE, PROTOL, V-DERM, CLOBETASOL PROPIONATE.

کلوبِیٹاسول (Clobetasol) ایک مصنوعی طور پر تیار کیا جانے والا کارٹیکوسٹیرائڈ (Corticosteroid) ہے جس کا استعمال جِلد کی سوزش، سوجن اور خارش کو کم کرنے کیلیئے کیا جاتا ہے۔ جِلدی بیماریاں جیسے الرجی، چمبل اور کیڑے کا کاٹنا وغیرہ میں اس کا استعمال رائج ہے۔ کلوبِیٹاسول ایک انتہائ طاقتور سٹیرائڈ ہے جس کے لمبے عرصے کے استعمال سے جلد پتلی ہو سکتی ہے اور اس پر بال بھی آ سکتے ہیں۔ کچھ لوگوں میں جلد اس حد تک پتلی ہو جاتی ہے کہ جِلد کی رگیں دکھائ دینے لگتی ہیں۔ جِلد پر کلوبِیٹاسول کے متواتر استعمال سے ایکنی کا ظاہر ہونا ایک عام سی بات ہے۔

کلوبِیٹاسول (Clobetasol) مندرجہ ذیل کیفیات میں استعمال کروائ جاتی ہے

- ایکزیما (Eczema)

- سورائسس (Psoriasis)

- کونٹیکٹ ڈرماٹائٹس (Contact Dermatitis)

- لیوپس ایریتھیماٹوسس (Discoid Lupus Erythematosus)

- کیلائڈ نسیج (Keloid scarring/Tissues)

- لائکن پلینس (Lichen Planus)

- Photosensitivity

- برص (Vitiligo)

کلوبِیٹاسول (Clobetasol) کا استعمال مندرجہ ذیل کیفیات میں نہیں کرنا چاہیئے

- ایکنی

- پھپوندی کی انفیکشن

- بیکٹیریا کی انفیکشن

- نیپکن یا ڈائپر سے ہونے والے جِلدی مسائل

- کلوبِیٹاسول سے حساسیت کی کیفیت میں


Skype

Clicking Subscribe button will subscribe you to our marketing campaigns as well.