Advertisement

Skin Tags in Urdu, سکن ٹیگ / ٹیگز کا علاج


سکن ٹیگز (Skin Tags) عام طور پر گردن کے آس پاس، بغلوں میں یا پیشاب کی جگہ پر اُگے نظر آتے ہیں۔ جِلد کے ایسے مقام جہاں جِلد کی دو تہیں آپس میں مِلتی ہیں، وہاں اِن کا پایا جانا عام سی بات ہے۔ موٹے لوگوں میں سکن ٹیگز زیادہ عام ہیں۔ سکن ٹیگز جِلد سے لٹکے نظر آتے ہیں اور اِن کی موٹائ عام طور پر 2ملی میٹر تک ہوتی ہے۔ عام طور پر اِن کا رنگ جِلد کے رنگ جیسا ہوتا ہے، مگر کچھ لوگوں میں اِن کا رنگ قدرے گہرا بھی ہو سکتا ہے۔

سکن ٹیگز جِلد کی ایک بے ضرر کیفیت ہیں جو خطرناک نہیں ، تاہم اِن کا علاج اِس وجہ سے کروایا جاتا ہے کہ سکن ٹیگز جِلد پر بَدنُما نظر آتے ہیں۔ یہ بچوں کی نِسبت بڑی عمر کے لوگوں میں زیادہ عام ہیں۔ میڈیکل سائنس کے مطابق سکن ٹیگز کا ذیابیطس، دِل کے امراض، خون میں معمول سے زیادہ لپڈز (Lipids) کی مقدار اور موٹاپے سے تعلق ہو سکتا ہے۔

علاج

سکن ٹیگز کے علاج کیلیئے کاٹری (Cautery) کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اسکے علاوہ کرائیوتھراپی (Cryotherapy) بھی اِنہیں کامیابی سے تَلف کرتی ہے۔ علاج کے دیگر طریقے بھی موجود ہیں۔

یہ تحریر مفادِعامہ کیلیئے تیار کی گئی ہے۔ آپ اسے مصنف اور ویب سائیٹ کے نام سمیت اپنے احباب کیساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔

جُملہ حقوق محفوظ ہیں۔


Skype

Clicking Subscribe button will subscribe you to our marketing campaigns as well.