Advertisement

What is Escitalopram (in Urdu)? اَیس سائٹالوپرام کیا ہے اور یہ کیسے کام کرتی ہے؟


Escitalopram brands in Pakistan

پاکستان میں اَیس سائٹالوپرام کے مندرجہ ذیل برانڈ دستیاب ہیں:

ALBOPRAM, ALLUM, AMIPRAM, ANIDEP, ANOXONIL, ANZMET, ATCOPRAM, ATTENTION, AXAPRAM, BELEXA, CHEER UP, CITALAX, CITALOMED, CITASAF, CIPRALEX, CIRONEX, CITOLOREX-E, CITANEW, DANOPRAM, DEPGO, DEPLO, DEPRAM, DEPSIT, DEPSTAL, ECIT, E-CITPRIM, EC-PRAM, E-CITAL, EC-SAP, E-DYNAPRAM, ELOPRAM, ENTACT S, E-PRAM, E-PRO, E-REST, ERAM, ESAAL, ESCADEP, ESCILAM, ESCIRET, ESCIREST, ESCIT, ESCITAUR, ESGLIT, ESGOOD, ES-ITOPRAM, ESLOPRAM, ESLOPRESS, ESMAK, ESOLEX, ESOPRAM, E-SALPRAM, ES-PRAMCIT, ESPRAM, ESSAL, ESTA, ESTALOGEN, ESTAPRAM, ESTAR, ESTID, ESTLA, ESTOPER, ESTOPRAM, ESTOVISION, ESTRAM, ESTYOPRIM, ESTILA, ETAPRAM, ETEL, ETIPRAM, EXAPRO, EXTO, EZICIT, ESCITALOPRAM 10 MG, FASORAN, FEROLAX, FOBIANIL, GENPRAM, GENTLE, GRIP, HAPICIT E, HIACER, HILAXA, HI-PULSE, HITALO, ITSAL, JOY, LEXAPRO, LEXXEL, LOGIX, LOPRAGEN, LOTOLEX, LOTOPRAM, LOVCIT, MACPRAM, MECITAL, MOADS, NEOLEXA, NEOPRAM, NEXITO, NO-DEPRIS, NODEP, N-PRAM, NUPRAM, OLAN-Z, ORPRAM, PARAM, PRAM, PRAMEASE, PRAMEST, PRAMIS, PRECIPRA, PREXA, PRISM, PRODEP, PROLEX, PROLEXA, PROMITAL, QUESTA, RELAXOPRAM, RECITA, RE-UPTOL, RIZE PLUS, ROLAX, SAFEPRAM, SAIPRAM, SELPRAM, SELPRO, SENSIBLE, SERADEP, SETAK, SHAPRAM, SITALOSON, STARPRAM, SUMAK, TALO-S, THYMIN, TRISTE, UFRIM, UNILOP, VECPRAM, XCITE, ZITAL.


Escitalopram uses in Urdu

اَیس سائٹالوپرام کا استعمال

اَیس سائٹالوپرام (Escitalopram) ایک ذہنی دباوٴ یعنی ڈیپریشن Depression کے مرض میں اِستعمال ھونے والی دوا ہے اور اِس کا شمار ادویات کے SSRI) Selective-serotonin-reuptake-inhibitors) گروپ میں ہوتا ہے۔ یہ ایک مصنوعی طور پر تیار کی جانے والی دوا ہے۔ عام طور پر اس دوا کا استعمال مندرجہ ذیل کیفیات میں تجویز کیا جاتا ھے:

- ذھنی دباؤ کی شدید کیفیت میں (Major Depressive Disorder - MDD)

- ذھنی بے چینی یا فکر کی کیفیت میں (Generalized Anxiety Disorder - GAD)


Escitalopram mechanism of action in Urdu

اَیس سائٹالوپرام کیسے کام کرتی ھے؟

اَعصابی نِظام میں موجود Neurotransmitters اعصابی خُلیوں کے درمیان رابطے کا کام کرتے ہیں۔ اِنہی میں سے ایک Neurotransmitter کا نام Serotonin ہے جو کہ اِنسانی مُوڈ پر اثر انداز ہوتا ہے۔ اِس دوا کے اِستعال سے اعصابی خُلیوں کے درمیان موجود Serotonin کی مِقدار بڑھ جاتی ہے جس سے مُوڈ میں بہتری اور ذہنی دباؤ میں کَمی آنے لگتی ہے۔

خوراک کا اَیس سائٹالوپرام (Escitalopram) کے جسم میں جذب ہونے پر کوئ اثر نہیں ہوتا۔ مُنہ کے ذریعے جسم میں داخل ہونے کے بعد 3 سے 5 گھنٹے میں اَیس سائٹالوپرام خُون میں اپنی بُلند ترین سطح پر پہنچتی ہے۔ تقریباً 27 سے 33 گھنٹوں بعد جسم میں اِس دوا کی مقدار آدھی رہ جاتی ہے اور 120 گھنٹوں تک اس کا وجود جسم میں باقی رہتا ہے۔ تقریباً 7 سے 10 دن کے مسلسل استعمال کے بعد یہ دوا جسم میں ایک خاص سطح پر مُستحکم ہو جاتی ہے اور تقریباً اتنے ہی وقت میں ڈیپریشن کی علامات میں بہتری آنے لگتی ہے۔ اَیس سائٹالوپرام جِگر میں ٹُوٹ پُھوٹ کا شکار ہوتی ہے اور تقریباً 18فیصد دوا گُردوں کے ذریعے پیشاب کے راستے جسم سے خارج ہوتی ہے۔

کُچھ لوگوں میں، خصوصاً کم عُمر اَفراد میں ، اِس دوا کے اِستعمال سے خودکُشی کا رُجحان بڑھ سکتا ہے۔ ایسے لوگوں میں خُودکُشی کرنے کے خیالات آنا، سَخت غُصہ آنا، پُرتشدد رویہ اختیار کرنا، بہت زیادہ باتیں کرنا، بہت زیادہ مُتحرک ہونا، نیند نہ آنا یا نیند بہت کَم ہو جانا، ڈیپریشن بڑھ جانا اور بہت بےچین ہونے جیسی علامات پائ جاتی ہیں۔ اِس لیئے اگر اِس دوا کا اِستعمال شروع کرنے کے بعد ایسی کوئ بھی علامت پائ جائے تو فوراً اپنے معالج سے رجوع کریں۔

حمل کے آخری مراحل (Third Trimester) کے دوران اَیس سائٹالوپرام (Escitalopram) کا استعمال بچے کیلیئے مسائل پیدا کر سکتا ہے۔ مزید یہ کہ چونکہ اَیس سائٹالوپرام ماں کے دودھ میں خارج ہوتی ہے، اس لیئے دودھ پلانے والی ماؤں میں اس کا استعمال بچے پر مضر اثرات مرتب کر سکتا ہے۔ ایسےمیں بوتل کے ذریعے دودھ پلانا زیادہ مناسب ہوتا ہے۔


ایک دفعہ اِس دوا کا اِستعمال شُروع کرنے کے بَعد اِس دوا کو اچانک بند کرنے سے مُندرجہ ذیل مَسائل سامنے آ سکتے ہیں:

۔ گھبراہٹ کا احساس ہونا

۔ بے خوابی

۔ سر درد

۔ سر چکرانا

۔ تھکاوٹ کا احساس ہونا

۔ چڑچڑا پَن

۔ پٹھوں میں درد ہونا

۔ سردی لگنا

۔ زُکام جیسی کیفیت ہونا

۔ مَتلی ہونا

۔ ڈیپریشن کی علامات کا دوبارہ ظاہر ہونا

اَیس سائٹالوپرام (Escitalopram) کو مُندرجہ ذیل ادویات کے ساتھ استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیئے کیونکہ ایسا کرنے سے دماغ میں serotonin کی مقدار خطرناک حد تک بڑھ سکتی ہے جس سے جسم کانپنے ، بلڈ پریشر بڑھنے، کومہ میں جانے اور موت واقعہ ہونے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں:

isocarboxazid

rasagiline

selegiline

phenelzine

tranylcypromine

اگر اُوپر دی گئی ادویات میں سے کِسی کو اِستعمال کرنا مقصود ہو تو اَیس سائٹالوپرام اور اُس دوا کے استعمال میں کم از کم 14 دن کا وقفہ دیں۔

Side Effects of Escitalopram in Urdu

اَیس سائٹالوپرام کے اِستعمال سے مُندرجہ ذیل سائیڈ افیکٹ سامنے آ سکتے ہیں:

۔ تھکن کا احساس ہونا

۔ متلی ہونا

۔ چکر آنا

۔ بے چینی

۔ نیند نہ آنا

۔ پسینہ آنا

۔ جسم کانپنا

۔ بخار ہونا

۔ بھوک کم ہونا

۔ جنسی مسائل

۔ شہوت کےحصول میں مُشکل ہونا


Skype

Clicking Subscribe button will subscribe you to our marketing campaigns as well.