Advertisement

What is Co-amoxiclav? ( in Urdu )کواَیموکسِیکلیو کیا ہے اور یہ کیسے کام کرتی ہے؟


ُپاکستان میں کواَیموکسِیکلیو کے مندرجہ ذیل برانڈ دستیاب ہیں:

AUGMENTIN, AMCLAV, AMO-CLAV, AMOXI-CLAV, AMOXILITE PLUS, AUGMEX, AUGMICLAVE, CALAMOX, CIPOL-N, CLA, CLAMENTIN, CLAMOXIN, CLAV, CLAVOPIN, CLAVUMOX, CO-AMOXI, CO AMOXICLAV USES, FORTECIN, KLAVUTIN, LOMENT, MENTIN, OMXICLV, RITE, STAVOMOX, VULAMOX, ZAMOCLAV.


یہ دوا اینٹی بایئوٹک ادویات میں شامِل کی جاتی ہے اور اِس کا استعمال بیکٹیریا کی انفیکشن کے علاج کیلیئےکیا جاتا ہے۔

کواَیموکسِیکلیو میں دو مُختلف اجزاء شامِل ہیں:

1) ایمَوکسِیسیلِن (Amoxicillin) جِس کا تعلق ادویات کے گروپ پینیسیلِن (Penicillin) سے ہے۔

2) کلیوُولینِک ایسڈ (Clavulanic Acid) جوکہ beta-lactamase انزائم کے عمل کو روکنے میں کردار ادا کرتا ہے۔ چونکہ کلیوُولینِک ایسڈ بیکٹیریا میں اِس دوا کے خلاف مُدافعت پیدا ہونے سے روکتا ہے، اس لیئے اس کے استعمال سے کواَیموکسِیکلیو کی افادیت لمبا عرصہ برقرار رہتی ہے۔

مُنہ کے ذریعے جسم میں داخل ہونے کے بعد کواَیموکسِیکلیو (Co amoxiclav) کی تقریباً 70 فیصد مقدار اپنا اثر دکھانے کیلیئے دستیاب ہوتی ہے۔ دوا کھانے کے تقریباً ایک گھنٹے بعد یہ خون میں اپنی بلند ترین سطح پر پہنچتی ہے۔ کواَیموکسِیکلیو کی زیادہ مقدار گُردوں کے ذریعے جسم سے خارج ہوتی ہے۔



Co amoxiclav uses in Urdu

کواَیموکسِیکلیو (Co amoxiclav) کو عام طور پر مُندرجہ ذیل انفیکشن کے علاج میں استعمال کروایا جاتا ہے:

۔ گلے کی انفیکشن

۔ کان کی انفیکشن

۔ نمونیا

۔ سائنوسائیٹِس

۔ برونکائیٹس

۔ پیشاب کی نالی کی انفیکشن

۔ جلد کی انفیکشن

جِن لوگوں کو گُردوں کا شدید مرض لاحق ہو، اُن میں اس دوا کا استعمال مناسب نہیں ہے۔

چونکہ کواَیموکسِیکلیو (Co amoxiclav) ماں کے دودھ میں خارج ہوتی ہے، اس لیئے دودھ پلانے والی ماؤں میں اس کا استعمال احتیاط سے کرنا چاہیئے۔

اس کے علاوہ وہ خواتین جو مانِع حمل گولیاں (Birth Control Pills) استعمال کرتی ہوں، اُن میں کواَیموکسِیکلیو کے استعمال سے مانع حمل ادویات کا اثر کم ہو سکتا ہے۔

Co amoxiclav side effects in Urdu

کواَیموکسِیکلیو (Co amoxiclav) کے اِستعمال سے مُندرجہ ذیل سائیڈ افیکٹ سامنے آ سکتے ہیں:

۔ پیچش

۔ پیٹ درد

۔ متلی یا اُلٹی ہونا

۔ بھوک کم ہو جانا

۔ جسم پر خارش ہونا

۔ پیشاب میں جلن یا پیشاب کا رنگ بدلنا

۔ جِلد پر ریش نِکلنا

۔ مسوڑوں سے خون آنا




Skype

Clicking Subscribe button will subscribe you to our marketing campaigns as well.