Advertisement

What is Fluoxetine ( in Urdu )? فلوآکسِیٹِین کیا ہےاور یہ کیسے کام کرتی ہے؟


پاکستان میں فلُوآکسیٹین کے مندرجہ ذیل برانڈ دستیاب ہیں:

ADVANCE, ALERT, B-FIT, DEPEX, DEP-F, DEPLOW, DEP-NIL, DEPRANIL, DEPREED, DEPRICAP, DEPRETINE, DEPRIFEX, DEPROX, DEPTIN, ELEVER, ENVOYTRIN, EROZAC, ELUXIT, FAXETINE, FEXTIM, FLECTIN, FLIT-20, FLOTIN, FLOSTIN, FLOVITIN, FLOXAC, FLOXITOL, FLUCTINE, FLUDECATE, FLUFEND, FLURACEDYL, FLUSER, FLUTIX, FLUX, FLUXELEX, FLUXAC, FLUXINE, FLUOXETINE USES, ELUXIT, ELUXYAN, FUTINE, FEXITINE, GALAXY, HAPILUX, HELEN, LEXETINE, LUOX, LUTINE, MINEST, MODIPRAN, NOZAC, NUXAC, OPTIMIST, OXECAM, OXETIN, PROME, PROSACTIN, PROZAC, PROZYN, RECAP, RESET, RIZE, PRIMEZAC, SEPRETINE, SERONIL, SKYMET, SAWAN, TEOZIN, TEXLOF, TINEXET, VONDER, XEAL, XETAF, XETIN, XUTIN, ZACTIN, ZANZOL, ZAUXIT.

Fluoxetine uses in Urdu

فلُوآکسیٹین (Fluoxetine) ایک ذہنی دباوٴ یعنی ڈیپریشن Depression کے مرض میں اِستعمال ہونے والی دوا ہے اور اِس کا شمار ادویات کے SSRI) Selective-serotonin-reuptake-inhibitors) گروپ میں ہوتا ہے۔ جن کیفیات میں اس دوا کو استعمال کروایا جاتا ہے اُن میں سے چند درج ذیل ہیں:

depression ذہنی دباؤ کی کیفیت-

panic attacks گھبراہٹ اور شدید تشویش کی کیفیت-

premenstrual dysphoric disorder ایامِ حیض سے پہلے گھبراہٹ کا عارضہ-

bulimia نہ ختم ہونے والی بھوک کی کیفیت-

obsessive compulsive disorder جنونی مجبوری یا اضطراری کیفیت یا عارضہ-



Fluoxetine mechanism of action in Urdu

اَعصابی نِظام میں موجود Neurotransmitters اعصابی خُلیوں کے درمیان رابطے کا کام کرتے ہیں۔ اِنہی میں سے ایکNeurotransmitter کا نام Serotonin ہے جو کہ اِنسانی مُوڈ پر اثر انداز ہوتا ہے۔ اِس دوا کے اِستعال سے اعصابی خُلیوں کے درمیان موجود Serotonin کی مِقدار بڑھ جاتی ہے جس سے مُوڈ میں بہتری اور ذہنی دباؤ میں کَمی آنے لگتی ہے۔

جسم میں داخل ہونے کے بعد فلُوآکسیٹین (Fluoxetine) جِگر میں ٹُوٹ پُھوٹ کا شِکار ہوتی ہے اور تَقریباً 70 فیصد دوا گُردوں کے ذریعے جسم سے خارج ہوتی ہے۔ دوا لینے کے تقریباً 48 سے 72 گھنٹے کے اندر اِس کی مقدار جسم میں آدھی رہ جاتی ہے۔

فلُوآکسیٹین کا اِستعمال شُروع کرنے کے تقریباً ایک سے دو ہفتے بعد ڈیپریشن کی علامات میں بہتری آنے لگتی ہے۔ تاہم دوا کے مکمل اثرات ظاہر ہونے میں تقریباً چار سے چھ ہفتے لگ سکتے ہیں۔

کُچھ لوگوں میں، خصوصاً ۲۵ سال سے کم عُمر کے اَفراد میں ، فلُوآکسیٹین (Fluoxetine) کے اِستعمال سے خودکُشی کا رُجحان بڑھ سکتا ہے۔ ایسے لوگوں میں خُودکُشی کرنے کے خیالات آنا، سَخت غُصہ آنا، پُرتشدد رویہ اختیار کرنا، بہت زیادہ باتیں کرنا، بہت زیادہ مُتحرک ہونا، نیند نہ آنا یا نیند بہت کَم ہو جانا، ڈیپریشن بڑھ جانا اور بہت بےچین ہونے جیسی علامات پائ جاتی ہیں۔ اِس لیئے اگر اِس دوا کا اِستعمال شروع کرنے کے بعد ایسی کوئ بھی علامت پائ جائے تو فوراً اپنے معالج سے رجوع کریں۔

جِن مریضوں کے گُردے فیل ہو چکے ہوں، اُن میں اِس دوا کا اِستعمال مَنع ہے۔


Sudden withdrawal effects of fluoxetine

ایک دفعہ اِس دوا کا اِستعمال شُروع کرنے کے بَعد اِس دوا کو اچانک بند کرنے سے مُندرجہ ذیل مَسائل سامنے آ سکتے ہیں:

۔ گھبراہٹ کا احساس ہونا

۔ بے خوابی

۔ سر درد

۔ سر چکرانا

۔ تھکاوٹ کا احساس ہونا

۔ چڑچڑا پَن

۔ پٹھوں میں درد ہونا

۔ سردی لگنا

۔ زُکام جیسی کیفیت ہونا

۔ مَتلی ہونا

۔ ڈیپریشن کی علامات کا دوبارہ ظاہر ہونا

فلُوآکسیٹین (Fluoxetine)کو مُندرجہ ذیل ادویات کے ساتھ استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیئے کیونکہ ایسا کرنے سے دماغ میں serotonin کی مقدار خطرناک حد تک بڑھ سکتی ہے جس سے جسم کانپنے ، بلڈ پریشر بڑھنے، کومہ میں جانے اور موت واقعہ ہونے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں:

isocarboxazid

rasagiline

selegiline

phenelzine

tranylcypromine

اگر اوپر دی گئی ادویات میں سے کسی کو استعمال کرنا مقصود ہو تو فلُوآکسیٹین اور اُس دوا کے استعمال میں کم از کم 14 دن کا وقفہ دیں۔

Fluoxetine side effects in Urdu

فلُوآکسیٹین (Fluoxetine) کے اِستعمال سے مُندرجہ ذیل سائیڈ افیکٹ سامنے آ سکتے ہیں:

۔ سر درد

۔ نیند کم ہو جانا

۔ ڈراؤنے خواب دیکھنا

۔ خواب یاد رہنا

۔ نیند میں خلل آنا

۔ گھبراہٹ کا احساس ہونا

۔ قبض ہونا، پَیٹ کے مسائل

۔ دل کی دھڑکن زیادہ محسوس ہونا

۔ ناک بند ہونا، گلے میں تکلیف ہونا

۔ متلی ہونا

۔ منہ خُشک ہونا

۔ پسینہ آنا

۔ غنودگی طاری ہونا

۔ جِنسی خواہش میں کمی آنا

۔ شہوت کے حصول میں مُشکل پیش آنا

۔ نامردی جیسی کیفیت ہونا


ابھی شیئر کریں اور دوسروں کی آگاہی میں اپنا کردار ادا کریں!


Skype

Clicking Subscribe button will subscribe you to our marketing campaigns as well.