Aspirin / Dispirin in Urdu اسپرین کیا ہے اور کیسے کام کرتی ہے؟


پاکستان میں اسپرین کے مندرجہ ذیل برانڈ دستیاب ہیں:

ٓANGIPRO, ASA, ASCARD, ASKPRIN, ASPISAFE, ASP, ASPIRIN, ASPIRIN TABLETS, ASPISAFE, ASPIWAN, BABY ASPIRIN, CAPRIN, CASPIA, CV - 150, CV - 75, DEERIN, DININ, DISPIRIN, DOLOPRIN, EPRIN, EROCID, FUPRIN, JEPRIN, KAPRIN, LOPRIN, MEGAPRIN, MERIPRIN, MINI PRIN, MYPRIN, ORSPRINE, PANARINE, RESCARD, PROSPERM, RECARD, RESCARD, ROSPRIN, SALETO, SOLPRIN, VIN.

اسپرین Salicylate سے اَخذ کی گئی ہےاور اِس کا اِستعمال Prostaglandin کے بننے کے عمل کو روکتا ہے۔ یہ دوا کھانے کے ۱۵سے ۳۰ منٹ کے اندر جسم میں جذب ہو جاتی ہے اور اِس کی ٹوٹ پُھوٹ جگر میں ہوتی ہے۔ جسم سے اِخراج گردوں کے ذریعے ہوتا ہے۔ دوا کھانے کے تقریباً ۳ گھنٹے بعد اِس کی مقدار جسم میں آدھی رہ جاتی ہے۔

اسپرین (Aspirin) چونکہ معدہ کی اندرونی سطح کو متاثر کر سکتی ھے، اس لیئے اس دوا کو خالی پیٹ استعمال نہیں کرنا چاھیئے۔ تاھم اگر مجبوری ھو تو استعمال کیا جا سکتا ھے۔

اسپرین (Aspirin) کے اِستعمال سے مندرجہ ذیل اثرات سامنے آتے ہیں:

پہلا اثر : جسم میں موجود پلیٹلیٹس (Platelets) کِسی بھی زخم سے خون کے بہاوٴ کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ اِسپرین کے اِستعمال سے پلیٹلیٹس کی یہ صلاحیت کم ہو جاتی ہے۔ چنانچہ وہ ایک مقام پر جَمع نہیں ہو پاتے۔ اِس دوا کے اِستعمال سے جِسم کے وہ مقامات جہاں پُرانے زَخم ہوں، وہاں سے خُون رِسنا شروع ہو سکتا ہے۔

ڈینگی بخار میں چونکہ پہلے ہی پلیٹلیٹس بہت کم ہو جاتی ہیں، اِس لیئےاِس دوا کا اِستعمال اِس بخار میں غیر مناسب سمجھاجاتا ہے۔

لیکن کچھ کیفیات میں، اِس دوا کا یہی اثر فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ جیسا کہ دِل کی شریانوں کی بیماریوں میں اِس دوا کا اِستعمال پلیٹلیٹس کو روک کر شریانوں کو بند ہونے سے بچاتا ہے۔ چُنانچہ دل کا دورہ پڑنے کی کیفیت میں یہی دوا جان بچانے کا کام کرتی ہے۔

دوسرا اثر: دماغ کا ایک حصہ جو ہائپوتھیلامس (Hypothalamus) کہلاتا ہے، جسم کے درجہ حرارت کو کنٹرول کرتا ہے۔ اسپرین (Aspirin) دماغ کے اِس حصے پر اثر انداز ہو کر جسم کے درجہ حرارت کو کم کر دیتی ہے۔ اِس لیئے اِس دوا کو بُخار کی کیفیت میں استعمال کروایا جاتا ہے۔

تیسرا اثر : اسپرین (Aspirin) جسم میں موجود سوزش کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ (سوزش کے بارے میں مزید جاننے کیلیئے یہاں کلک کریں)

چوتھا اثر: اسپرین (Aspirin) درد کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ اسی لیئے اس کا اِستعمال سر درد یا جسم کے دوسرے حصوں کے درد میں عام طور پر کیا جاتا ہے۔


Skype

Clicking Subscribe button will subscribe you to our marketing campaigns as well.