Ibuprofen / Brufen in Urdu آئبوپروفین کیا ہے اور کیسے کام کرتی ہے؟


پاکستان میں آئبوپروفین (ibuprofen) کے مندرجہ ذیل برانڈ دستیاب ہیں:

ADFIN, ALFEN, AMBROFEN, AMOFEN, ANALFEN, ANGLOFEN, ARCOFEN, ARTIJESIC, AZOFIN, BAPROFEN, BEPOFEN, BIOFEN, BLUDOL, BLUFEN, BRUFEN, BRUNAC, BRAVOFEN, BRUFED, BRUFIZAN, BUDEX, CARUFEN, CAYPROF, DELTAFEN, DORAFEN, EXIFIN, EPROFEN, FYNKOBEN, FENFLEX, FENBRO, FENOBER, FUFEN, GLARE, HEBOFEN, HIZOFEN, HUGON, IBRINE, IBOFEN, IBO-Z, IBTOL, IBUMED, IBUNOL, IBUPED, IBUPULSE, IBUGRAY, IBURFEN, IBUQUIK, IBUSIM, IBUGESIC, IBU, IBUPROFEN, IBUGESIC, IBUMID, IBURIN, IBU-SLOW, IBUGEN, INFLAM, IODOFEN, INZEL, IBUPROFEN DOSE, JAEFEN, LEMACH, LIFEN, MACPROFEN, MEDFEN, MEDIGESIC, MEGAFEN, NEUPROFEN, MEDIBRU, MUFEN, NENFEN, NEOBUTINAL, NEOPROFEN, OTTOFEN, PABROFEN, PAINCARE, PANIL, PHARFEN, PROFLAM, PROMIN, PROPEN, PRUFO, PYROFEN, REBUGEN, REGOFEN, RESFEN, RHUNOR, RUBERIN, RUMAT, RUMATOFEN, RUMIN, SAPROFEN, SEMORFEN, SUPROFEN, SYNOFEN, TAGAFIN, TASOFEN, TESCO, TRUE-FEN, UNIPROFEN, UNIFEN, WERRIDAL, WEFEN, XIBEN, ZEFRIN, ZEFEN, ZINTAFEN, ZUFEN.

Introduction to Ibuprofen in Urdu

آئبوپروفین کا شمار ادویات کے NSAIDs گروپ میں ہوتا ہے اور یہ ایک درد رفع کرنے والی دوا کے طور پر مشہور ہے۔ زیادہ تر ممالک میں اِس کے حصول کیلیئے ڈاکٹر کے نُسخے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ یہ دوا 1969 میں متعارف کروائ گئ اور آج تک اس کا استعمال عام ہے۔


Ibuprofen Mechanism of Action in Urdu

آئبوپروفین (ibuprofen) جسم میں موجود COX انزائم کے عمل کو روکتی ہے جس سے Prostaglandins بننے کا عمل سُست پڑ جاتا ہے۔ Prostaglandins جسم میں درد کے احساس اور سوزش جیسے عوامل پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ چنانچہ اِن کے بننے کے عمل میں آنے والی رکاوٹ سے درد اور سوزش میں کمی آنے لگتی ہے۔

دماغ کا وہ حصہ جو جسم کے درجہ حرارت کو کنٹرول کرتا ہے Hypothalamus کہلاتا ہے۔ آئبوپروفین اِس حصہ پر اثر انداز ہو کر جسم کے درجہ حرارت کو کم کرنے کا سبب بنتی ہے۔ چنانچہ اس دوا کو بخار کی کیفیت میں بخار کم کرنے کیلیئے استعمال کروایا جاتا ہے۔


Avoid Ibuprofen if you have any of the following conditions

آئبوپروفین کا استعمال مندرجہ ذیل کیفیات میں نہیں کرنا چاہیئے

۔ اگر آپ آئبوپروفین دوا یا اس کے اجزاء سے حساسیت رکھتے ہیں

۔ اگر آپ کو خون بہنے سے متعلق کوئ عارضہ لاحق ہو

۔ اگر آپ ہڈیوں کے کینسر کے علاج میں استعمال ہونے والی دوا mifamurtide استعمال کر رہے ہوں

۔ اگر آپ کو معدہ میں زخم (السر) ہے یا معدہ یا آنتوں سے خون بہتا ہو

۔ حمل کے آخری تین مہینوں کے دوران

۔ اگر آپ کو جگر، گردے یا قلب کا شدید عارضہ لاحق ہو۔

۔ اگر آپ دمہ کے مریض ہیں اور آئبوپروفین آپ کی بیماری کی علامات میں شدت لاتی ہو


آئبوپروفین (ibuprofen) چونکہ پلیٹلیٹس (Platelets) پر بھی اثر انداز ہوتی ہے، اِسلیئے اس کا استعمال ڈینگی بخار میں نامناسب خیال کیا جاتا ہے۔

آئبوپروفین کے استعمال سے معدہ اور آنتوں کی اندرونی سطح کو نقصان پہنچ سکتا ہے، چنانچہ اندرونی طور پر خون بہنا ممکن ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ معدہ میں درد بھی ہو سکتا ہے۔

Ibuprofen Side Effects in Urdu

سائیڈ افیکٹ

آئبوپروفین (ibuprofen) کے استعمال سے مندرجہ ذیل سائیڈ افیکٹ سامنے آ سکتے ہیں۔

۔ متلی یا الٹی ہونا

۔ قبض یا پیچش ہونا

۔ بدھضمی کی شکایت

۔ سر درد یا در چکرانا

۔ معدہ میں سوزش ہونا

۔ معدہ کا السر

۔ دمہ کی کیفیت بگڑ جانا

۔ کالے رنگ کا پاخانہ آنا


دیگر معلومات

آئبوپروفین ماں کے دودھ میں خارج ہو سکتی ہے، لہٰذا بچوں کو دودھ پلانے والی مائیں اس کے استعمال میں احتیاط کریں اور اپنے معالج کے مشورہ کے بغیر استعمال مت کریں۔


کچھ لوگوں کو آئبوپروفین کے استعمال سے غنودگی یا تھکن کا احساس ہو سکتا ہے۔ ایسے لوگ آئبوپروفین کے استعمال کے دوران ڈرائیونگ یا ایسا کوئ بھی کام جس میں مسلسل توجہ کی ضرورت ہو، احتیاط کریں۔


Skype

Clicking Subscribe button will subscribe you to our marketing campaigns as well.