Advertisement

What is terbinafine? ( in Urdu ) ٹربینافائن کیا ہے اور یہ کیسے کام کرتی ہے؟

Terbinafine brands in pakistan

پاکستان میں ٹربینافائن (terbinafine) کے مندرجہ ذیل برانڈ دستیاب ہیں:

CUTIS, DOCINAF, EXIL, LAMISIL, QTEC, TERBICIL, TERBIN, TERBINAFINE USES, TERBIX, TERBISAN, TERBISER, TERBISIL, TERBIDERM, TERBIZAM, TERB-C, TERSIL, VERTICIL.

Terbinafine Uses in Urdu

یہ دوا پھپھُوندی کی اِنفیکشن (Fungal Infection) کے علاج میں اِستعمال ہوتی ہے۔ ٹربینافائن ایک Allylamine antifungal دوا ہے جو Squalene epoxidase انزائم کے عمل میں رکاوٹ بن کر Ergosterol بننے کے عمل کو روکتی ہے ۔ پھپوندی کے خُلیے میں موجود Ergosterol پھپوندی کے زندہ رہنے کیلیےٴ ضروری ہوتا ہے۔ ٹربینافائن چونکہ Ergosterol کے بننے کو روک دیتی ہے اس لیئے پھپھوندی کا زندہ رہنا مشکل ہو جاتا ہے اور اس کی انفیکشن پر قابو پانا مُمکن ہو جاتا ہے۔ چونکہ یہ دوا بہت Lipophilic ہے، اِس لیئے اس کا زیادہ تر اِرتکاز اور اَثر جِلد، ناخن اور Fatty Tissue پر ہوتا ہے۔

ٹربینافائن کو جسم سے پھپھوندی کی انفیکشن کے خاتمے کیلیئے استعمال کیا جاتا ہے۔




How to use terbinafine?

ٹربینافائن کھانے کیلیئے گولی کی صورت میں اور لگانے کیلیئے کریم کی صورت میں دستیاب ہے۔

ٹربینافائن (terbinafine) کو کھانا کھانے سے پہلے یا بعد دونوں صورتوں میں کھایا جا سکتا ہے۔ کچھ لوگوں میں ٹربینافائن کے استعمال سے منہ کا ذائقہ بدل سکتا ہے اور کچھ لوگ اسی وجہ سے خوراک کھانا کم کر دیتے ہیں۔

جگر کے مریضوں میں ٹربینافائن کا استعمال منع ہے۔ جن مریضوں کو پہلے جگر کا مرض لاحق رہا ہو، اُن میں ٹربینافائن کے استعمال سے پہلے Liver Function Tests کروانا ضروری ہوتا ہے۔ اگر ٹربینافائن کے استعمال کے دوران متلی، تھکن، اُلٹی، پیٹ درد، جِلد یا آنکھوں کی پِیلاہٹ یا بھوک کم ہونے کی شکایت ہو تو فوراً اپنے معالج کو آگاہ کریں۔ ایسے میں ٹربینافائن کا اِستعمال روک دینا زیادہ مناسب ہے۔

Terbinafine side effects in Urdu

ٹربینافائن کے اِستعمال سے مندرجہ ذیل سائیڈ افیکٹ سامنے آ سکتے ہیں:

۔ بخار

۔ سر درد

۔ جسم میں درد

۔ متلی یا اُلٹی ہونا

۔ منہ کا ذائقہ بدلنا

۔ پیچش

۔ پیشاب کا رنگ بدلنا

۔ جِلد پر ریش نکلنا




Skype

Clicking Subscribe button will subscribe you to our marketing campaigns as well.