Advertisement

Metformin in Urdu مَیٹفارمِن کیا ہے اور کیسے کام کرتی ہے؟


Metformin brands in Pakistan

پاکستان میں میٹفارمِن کے مندرجہ ذیل برانڈ دستیاب ہیں:

ARDIPHAGE, BIGUANIL, COMET, DIABIMIN, DIABIN, DIAFORM, DIANORM, DIAPHAGE, FORTMIN, FYNKOMET, GLUCODAL, GLUCOFORMIN, GLUCOMATE, GLUCOPHAGE, GLUMET, GLUMETZA, JACORD, LOTOPHAGE, LOWMET, METADOX, METEOR, METFOR, METFORM, METCON, METFORMIN HCL, METFORMINA, METPHAGE, METWIL XR, MFOR, MINOMET, NEODIPAR, NEOPHAGE, NOVINORMIN, PHARMIN, REGAIN, ROBUSTIN, SUGAMET, SUGARPHAGE, TABROPHAGE.

میٹفارمِن کا اِستعمال ذیابیطس ٹائپ ٹو (Diabetes Type 2) کے مریضوں میں رائج ہے اور یہ دوا خون میں گلوکوز کی بلند سطح کو کم یا کنٹرول کرنے کیلیئے استعمال ہوتی ہے۔ ذیابیطس کو عام زبان میں "شوگر" کا مرض کہا جاتا ہے، اسلیئے اِس مضمون میں شوگر کا لفظ استعمال کیا گیا ہے۔

میٹفارمِن (Metformin) کے استعمال سے شوگر کا مریض اپنے جسم میں بننے والی انسولین (Insulin) سے بہتر طور پر فائدہ اٹھانے کے قابل ہو جاتا ہے، جس وجہ سے شوگر بہتر طور پر کنٹرول میں رہتی ہے۔ اسکے علاوہ میٹفارمِن جگر پر اثر انداز ہو کر اِسکی شوگر بنانے کی صلاحیت کو کم کر دیتی ہے جس وجہ سے خون میں بھی شوگر کم ہو جاتی ہے۔ ساتھ ہی میٹفارمِن آنتوں سےشوگر کے جذب ہونے میں کمی لاتی ہے، جس وجہ سے شوگر کی سطح زیادہ بلند نہیں ہونے پاتی۔

میٹفارمِن (Metformin) جسم میں جاکر ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہیں ہوتی اور اپنی اصلی کیمیائ شکل میں ہی گُردوں سے خارج ہوتی ہے۔ میٹفارمِن کھانے کے تقریباً پانچ گھنٹے بعد، جسم میں اِس کی مقدار آدھی رہ جاتی ہے۔ چونکہ میٹفارمِن جسم میں انسولین بننے کے عمل پر اثر انداز نہیں ہوتی ، اس لیئے اس کے استعمال سے خون میں شوگر کی سطح نہایت کم (Hypoglycemia) ہونے کا خدشہ نہیں ہوتا؛( جبکہ شوگر کی بہت سی دیگر ادویات کے اِستعمال کے دوران یہ خطرہ موجود رہتا ہے)۔

کچھ تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئ ہے کہ میٹفارمِن (Metformin) کے استعمال سے شوگر کے مریضوں میں کینسر ہونے کے امکانات کِسی حد تک کم ہو جاتے ہیں۔

گُردے کے مریضوں میں استعمال

جن لوگوں کو گُردوں کا کوئ شدید مرض لاحق ہو، اُن میں میٹفارمِن کا استعمال بالکل مناسب نہیں ہے۔

جس مریض کا ایکس رے یا سی ٹی سکین ہونا ہو

اگر آپکا کوئ ایسا ایکس رے(X-Ray) یا سی ٹی سکین (CT Scan) ہونا ہو، جس میں رگوں کے ذریعے ڈائ (Dye) دینی ضروری ہو، تو میٹفارمِن کا استعمال وقتی طور پر روکنا ہوگا۔

Metformin side effects in Urdu

میٹفارمِن کے استعمال سے مندرجہ ذیل سائیڈ افیکٹ سامنے آ سکتے ہیں:

- پیٹ درد

- پیچش

- متلی یا اُلٹی ہونا

- کمزوری کا احساس ہونا

- منہ کا ذائقہ خراب ہونا (Metallic Taste)

اگرآپ میٹفارمِن پہلی دفعہ استعمال کر رہے ہیں اور معدہ سے متعلق علامات (پیٹ درد، پیچش، متلی یا اُلٹی) ظاہر ہو رہی ہیں، تو یہ لیکٹک ایسیڈوسِس (Lactic Acidosis) ہو سکتا ہے جوایک خطرناک کیفیت ہے۔ (مزید تفصیل نیچے دی گئ ہے)

میٹفارمِن (Metformin) کے استعمال سے ایک خطرناک کیفیت جسے لیکٹک ایسیڈوسِس (Lactic Acidosis) کہتے ہیں، لاحق ہو سکتی ہے۔ اِس کیفییت کی مندرجہ ذیل علامات ہیں:

- پیٹ درد ہونا

- متلی یا اُلٹی ہونا

- سانس لینے میں مشکل ہونا

- پَٹھوں میں درد یا کمزوری ہونا

- بازؤوں اور ٹانگوں کا سُن ہونا یا ٹھنڈا ہونا

- دل کی دھڑکن سُست ہونا

- سر چکرانا

- سخت تھکن کا احساس ہونا

اِن علامات کے ظاہر ہونے کی صورت میں فوراً اپنے معالج سے رابطہ کریں۔


Skype

Clicking Subscribe button will subscribe you to our marketing campaigns as well.