Advertisement

Glibenclamide / glyburide in Urdu گلائبَین کلیمائڈ کیا ہے اور کیسے کام کرتی ہے؟


پاکستان میں گلائبَین کلیمائڈ کے مندرجہ ذیل برانڈ دستیاب ہیں:

BEMIDE, BENCLAM, BENCLAMIDE, BENIL, BETA, DANY, DAONIL, DESUGAR, DIABETA, DIABINIL, DIAMIDE, DICON, EUGLUCON, GLABINOL, GLAONIL, GLIBETIDE, GLICAM, GLICARE, GLIC, GLICON, GLIFEN, GLIFEND, GLIMME, GLUCOBAN, GLUKIL, GLIBENCLAMIDE USES, ACLAMIDE, TRABULITE.

گلائبَین کلیمائڈ (Glibenclamide) کا دوسرا نام گلائبُورائیڈ (Glyburide) ہے اور یہ نام امریکہ میں زیادہ استعمال ہوتا ہے۔

گلائبَین کلیمائڈ ذیابیطس ٹائپ ٹُو (Diabetes Type 2) کے مریضوں میں بہت زیادہ استعمال ہونے والی دوا ہے اور اسے ادویات کے sulphonylureas گروپ میں شامل کیا جاتا ہے۔ گلائبَین کلیمائڈ لبلبہ (Pancreas) میں موجود بِیٹاخُلیوں (Beta Cells) پر اثر اندز ہو کر اُن کے اندر کیلشیم کی سطح کو بلند کر دیتی ہے جس کے نتیجے میں یہ خلیئے اِنسولین (Insulin) خارج کر کے خون میں شامل کرنے لگتے ہیں۔ یہی اِنسولین پھر جسم میں موجود گلوکوز (شوگر) کو کم کرتی ہے اور مریض کی شوگر کنٹرول میں رہتی ہے۔

مُنہ کے ذریعے جسم میں داخل ہونے کے بعد گلائبَین کلیمائڈ (Glibenclamide) کی تقریباً 60 سے 95 فیصد مقدار جسم میں دستیاب ہوتی ہے۔ گلائبَین کلیمائڈ جسم میں داخل ہونے کے 2 سے 6 گھنٹے بعد خون میں اپنی بلند ترین سطح پر پہنچتی ہے۔ یہ دوا جگر میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتی ہے اور تقریباً 10 گھنٹے میں اس کی آدھی مقدار جسم سے خارج ہو جاتی ہے۔

گلائبَین کلیمائڈ اِستعمال کرنے والے ذیابیطس کے مریضوں میں شوگر کی سطح گرنے (Hypoglycemia) کی شکایت نہایت عام ہے؛ اس لیئے مریضوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اگر یہ دوا استعمال میں ہو، تو کوئ میٹھی چیز ہمیشہ اپنی پہنچ میں رکھیں۔

چونکہ گلائبَین کلیمائڈ (Glibenclamide) کا اثر زیادہ دیر تک قائم رہتا ہے، اس لیئے اسے عموماً دن میں ایک مرتبہ استعمال کروایا جاتا ہے۔ ایسے مریض جن کی عمر 40 سال سے زیادہ ہو، اور جنہیں ذیبیطس کا مرض ہوئے 5 سال سے کم ہوئے ہوں، اُن میں گلائبَین کلیمائڈ کے بہتر نتائج ملتے ہیں۔

تقریباً 10 سال کے استعمال کے بعد گلائبَین کلیمائڈ استعمال کرنے والے صرف پچاس فیصد مریضوں میں شوگر بہتر کنٹرول رہتی ہے، باقی میں شوگر کا کنٹرول متاثر ہو جاتا ہے۔

ٹائپ ون ذیابیطس (Type 1 Diabetes) کے مریضوں میں گلائبَین کلیمائڈ(Glibenclamide) کا استعمال بے سود ہے۔


Skype

Clicking Subscribe button will subscribe you to our marketing campaigns as well.