Advertisement

Moxifloxacin in Urdu. مَوکسی فلاکساسین کیا ہے اور کیسے کام کرتی ہے؟


Moxifloxacin brands in Pakistan

پاکستان میں مَوکسی فلاکساسین کے مندرجہ ذیل برانڈ دستیاب ہیں:

ACFLOX, ADLOXIN, ASTRON, AURUM, AVELIN, AVELON, AVELOX 400 mg, AVEMOX, AXILENT, B-QUIN, BACTIMOX, BACTIROL, BARIMOX, BASIMOX, BEMOX, BIOFLOXACIN, BIOMOX, CAPMOX, CEMOX, CINMOX, DEVIMOX, DURAMOX, EM-FLOX, ENGMOX, ESSIF, EUMOX, FAN-C, FLUXAQUIN, FOSTY, FOTIFLOX, GILMOX, GENAMOX, GLOSIFLOX, GOLDSPEC, HIRAMOX, IMOX, INFU-MOX, IZILON, KARTE, KIPRA, LIXOM, LOCGIN, MARCUS, MAXLOX, MAXON, MAXOVE, MEFEE, MEFLOX, MFLOX, METOXIM, MIONEX, MIROCID, MOB, MOCIN, MOFLEX, MOFLOX, MOFEST, MOKSI, MOKSICURE, MOLINZA, MOLOX, M-QUIN, MORAX, MOSIC, MOXACIN, MOXAN, MOXAVE, MOXIBACT, MOXIBAY, MOXICURE, MOXI, MOXI BROAD, MOXICIN, MOXIDIX, MOXIDON, MOXIFLOX, MOXIFO, MOXIGET, MOXIGENE, MOXILEY, MOXILOX, MOXIMAG, MOXINAT, MOXIREX, MOXISRCH, MOXAN, MOXINA, MOXIPULSE, MOXIQU, MOXIRA, MOXIRAINS, MOXIRAL, MOXITAB, MOXIWIN, MOXIZAK, MOXIZYAN, MOXYCARE, MOX-Q, MOXUP, MXIL, MOXIFLOXACIN USES, NEUMOX, OCCUNET, ODEQUIN, OTRAMAT, OPILOX, OXAQUIN, OXILOC, PALZIC, Q-MOX, RAPILOX, RAYMOX, ROXIMOX, ROMOX, SAIQUIN, SANTOMOX, SAPMOX, SCIMOX, SEMOXIN, SHALOX, STAXIN, STERIMOX, SWISMOX, UCIT, VELMOX, VELOXIN, WOXI, X-GEN, XEMOX, XENIA, X-LOX, YOXI.

Moxifloxacin Uses in Urdu

مَوکسی فلاکساسین کا استعمال مندرجہ ذیل کیفیات میں کروایا جاتا ھے:

- Acute bacterial sinusitis

- Chronic bronchitis

- نمونیا

ُ- Pelvic inflammatory disease

مندرجہ بالا کیفیات میں اس دوا کا استعمال مختلف طریقوں اور دوسری ادویات کے ساتھ ملا کر کیا جاتا ھے۔ لہٰذا اپنے معالج کے مشورہ کے بغیر دوا کا استعمال مت کریں۔


Moxifloxacin Mechanism of Action in Urdu

مَوکسی فلاکساسین کیسے کام کرتی ھے؟

مَوکسی فلاکساسین کا شمار Fluoroquinolone Antibiotic گروپ میں ہوتا ہے۔ اِس گروپ میں شامل ادویات بیکٹیریا پر اثر انداز ہو کر اُس کے ڈٰی این اے(DNA) کے بڑھنے (Replication) کے عمل کو روک دیتی ہیں، جس وجہ سے بیکٹیریا کی نسل بڑھنی رُک جاتی ہے اور اس طرح انفیکشن پر قابو پانا ممکن ہو جاتا ہے۔

منہ کے ذریعے جسم میں داخل ہونے کے بعد مَوکسی فلاکساسین (Moxifloxacin) بہت تیزی سے جذب ہوتی ہے اور تقریباً 90 فیصد دوا جسم میں اپنا اثر دکھانے کیلیئے دستیاب ہوتی ہے۔ مَوکسی فلاکساسین کی کافی مقدار تُھوک اور پھیپھڑوں تک پہنچتی ہے۔ جسم میں مَوکسی فلاکساسین کی کچھ مقدار ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتی ہے، باقی اپنی اصلی حالت برقرار رکھتی ہے۔ مَوکسی فلاکساسین کا جسم سے اخراج پیشاب اور پاخانہ کے راستے ہوتا ہے۔ تقریباً 11 سے 15 گھنٹے کے بعد دوا کی آدھی مقدار جسم سے خارج ہو چکی ہوتی ہے۔ عام طور پر ایک دن (24 گھنٹے) میں مَوکسی فلاکساسین کی ایک ہی خوراک کھائ جاتی ہے؛ تاہم اس سلسلے میں اپنے طبیب کی ھدایت پر عمل کریں۔

اس دوا کا استعمال ۱۸ سال کے کم عمر کے لوگوں میں احتیاط سے کرنا چاھیئے؛ بہتر یہی ھے کہ اس عمر سے چھوٹے افراد میں اس کا استعمال نہ کیا جائے۔

Moxifloxacin side effects in Urdu

مَوکسی فلاکساسین کے اِستعمال سے مندرجہ ذیل سائیڈ افیکٹ سامنے آ سکتے ہیں:

۔ پیٹ درد

۔ پیچش

۔ متلی / اُلٹی ہونا

۔ منہ میں چھالے نِکلنا

۔ سر درد

۔ سر چکرانا

۔ نظر دُھندلانا

۔ بے چینی یا گھبراہٹ کا احساس ہونا

۔ جلد پر خارش

۔ اندام نہانی (Vagina) میں خارش یا جلن کا احساس ہونا


پہلے بتایا جا چُکا ہے کہ مَوکسی فلاکساسین (Moxifloxacin) کا شمار Fluoroquinolones میں ہوتا ہے۔ Fluoroquinolones کے بارے میں حال ہی میں یہ بات سامنے آئ ہے کہ کچھ لوگوں میں ان کے استعمال سے اعصاب کو مُستقل طور پر نقصان پہنچ سکتا ہے (Peripheral Neuropathy) ۔ عام طور پر اعصاب کے ایسے نقصان سے بازوؤں اور ٹانگوں میں درد، جلن یا سُن ہونے جیسے احساسات پیدا ہو سکتے ہیں۔

اسکے علاوہ ٖFluoroquinolones کے استعمال سے Fluoroquinolone-induced Tendinopathy بھی ہو سکتی ہے۔ اس سلسلے میں Achilles tendinitis کا ذکر کرنا ضروری ہے۔ آسان الفاظ میں Achilles Tendon اُس نَس (ٹینڈن) کو کہتے ہیں جو ایڑی کی ہڈی اور پِنڈلی کی مچھلی کے درمیان ہاتھ سے محسوس کی جا سکتی ہے۔ Fluoroquinolones کے اِستعمال سے اس نَس (ٹینڈن) کی سوزش ہو سکتی ہے اور اسے نقصان بھی ہو سکتا ہے۔ اگر ایسا ہو تو مریض کو ٹانگ کے پچھلے حصے میں ایڑی کے قریب درد محسوس ہوتا ہے۔ اس لیئے اگر چال میں فرق آئے تو فوراً اپنے معا لج سے رجوع کریں۔


Skype

Clicking Subscribe button will subscribe you to our marketing campaigns as well.