Advertisement

Cefixime in Urdu سَیفیکزائم کیا ہے اور یہ کیسے کام کرتی ہے؟


Cefixime Details in Urdu Language

پاکستان میں سَیفیکزائم کے مندرجہ ذیل برانڈ دستیاب ہیں:

AEROCEF, AGROFIX, AIXYME, AKSOXIME, AVECOL, AG-FIX, AFIXIM, AKURATE, ARCOFIX, BACTIRID, BENIFIX, BESTAR, BEXACIM, BIMIX, BIOZIL, BLEVO, BS-CEF, CAFAMAX, CARAZIME, CARICEF, CARINEF, CEBOSH, CEFABEN, CEFACEF, CEFAMAX, CEFASK, CEFAZON, CEFEXOL, CEFGEN, CEFIGET, CEFIM, CEFIMAX, CEFINE, CEFIRANT, CEFISCOT, CEFISTAR, CEFITOL, CEFIX, CEFKAN, CEFLIT, CEFLOREX, CEFMAN, CEF-OD, CEFORAL-3, CEFSEL, CEFSPAN, CEFSPAN 400 mg, CEFTAS, CEFTO, CESAVE, CESEF, CESTAR, CEWEL, CEXIME, CICLOXAL, CIMONIL, CMILE, COA, CONSPAN, CELI-CEF, CORINEF, , C-SPAN, CUTEXIA, CEFIXIME USES, DANXIME, DISPEL, DUET, EFIX, ELIXIME, ENFEXIA, ENTARIS, EPAN, EPOFIX, HELVIN, EVERXIM, EVOFIX, EXIM, FASXIME, FEMCEF, FINEX, FIXIL, FIXIME, FIXIM, FIXIMAK, FIXIRIN, FIXTIL, FIXVAL, FLEXERIL, FLOZID, F-SAF, GENIXIME, GLIXIM, GYALA, HARICEF, HISPAN, HEFIXIM, ICEF, IMFIX, IDEXIME, IF-TAR, IMAX, IMEX, ISOCEF, KAFAZYME, KAYFIX, KEFXIM, K-ZIM, KAYFIX, LIBROXIME, LINASPAN, LINZIM, LISKOXIME, MAGNETT, MAXGARD, MEGAXIM, MEGAZIME, MAXIM, MAXIMA, MAXOPHINE, MAXPAN, MED-SPAN, MEDIXIM, MEDIXIME, MEFIXIM, MIXCEF, MIXEL, M-SPAN, MYCEF, NAVEXIM, NEFIXIM, NENXIME, NIFIM, OBPAN, OD-XIME, OMIXIM, ORPASE, OREXIM, ORTAZIM, OSIXIME, OTTOMAX, PENXIME, PHARXIME, PLANAX, POMEX, RAFIX, RAYCEF, REFSPAN, REYAN, RICXIME, ROFIL, RUTEX, SALFIX, SALLAR, SAVIXIM, SCAVIA, SCIFIX, SEAXIM, SECURE, SEPTIPAN, SERVE, SIVAROL, SNAPCEF, SUNCEF, SPANIX, SPECTRACEF, SPRIL, SUPERIXIME, SUPRACEF, SUPRIN, SUREXIME, SWICEF, SYNOCEF, TINOCEF, TRIBAN, TYCEF, TYSEN, UNINOX, VALIXIME, VANIL, VENCEF, VEFIXIM, VFIX, VG-SPAN, VIMACEF, VIOXIME, VIXIME, UR-CEF, WARAXIM, WAYBAC, WEXIME, WELXIME, WINOCEF, WIZY, XIM, XIMCEF, XIMEX, XIVAL, ZANXIM, ZAXIME, ZIAC, ZEECAM, ZIFI, ZIXIM, ZOLOXPAN, ZYACEF, ZYLOFIXIM.

سیفیکزائم (Cefixime) کا شمار Cephalosporin اینٹی بائیوٹک گروپ میں ہوتا ہے اور یہ بیکٹیریا سے ہونے والی انفیکشن پر قابو پانے کیلیئے اِستعمال کروائ جاتی ہے۔ چونکہ سیفیکزائم صرف بیکٹیریا کے خلاف اثر رکھتی ہے، اس لیئے اِس کا اِستعمال وائرس سے ہونے والی انفیکشن جیسے نزلہ، زکام وغیرہ ، میں کوئ فائدہ نہیں دیتا۔


Cefixime uses in Urdu

سیفیکزائم کو جِن کیفیات میں استعمال کروایا جاتا ھے اُن میں سے چند یہ ھیں:

- برونکائیٹس (Bronchitis) یعنی قصبی نالیوں کی سوزش

- سوزاک (Gonorrhoea)

- کان کی سوزش

- ناک کی سوزش

- ٹونسلز (Tonsils) کی سوزش

- پیشاب کی نالی کی سوزش

وغیرہ


اس گروپ میں شامل ادویات کو پانچ Generations میں تقسیم کیا گیا ہے؛ جیسے جیسے مزید ادیات دریافت ہوتی جا رہی ہیں، مزید Generations دستیاب ہوتی جا رہی ہیں۔ سیفیکزائم کا شمار Cephalosporin اینٹی بائیوٹک ادویات کی تیسری Generation میں ہوتا ہے اور اِسے منہ کے ذریعے کِھلا کر استعمال کروایا جاتا ہے۔


سیفیکزائم (Cefixime) بیکٹیریا میں موجود ایک (PBP (Penicillin Binding Protein کے ساتھ مُنسلک ہو کر بیکٹیریا کی دیوارِ خُلیہ (Cell Wall) کے بننے کے عَمل کو روک دیتی ہے۔ چونکہ بیکٹیریا دیوارِ خُلیہ کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا، اس لیئے اس کی ہلاکت یقینی ہو جاتی ہے۔

مُنہ کے ذریعے جسم میں داخل ہونے کے بعد سیفیکزائم کی تقریباً 40 سے 50 فیصد مقدار اثر دکھانے کیلیئے دستیاب ہوتی ہے۔ اگر دوا کو خوراک کے ساتھ لیا جائے تو مزید کم مقدار دستیاب ہوگی۔ سیفیکزائم جسم میں داخل ہونے کے تقریباً 3 سے4 گھنٹے بعد اِس کی آدھی مقدار جسم سے خارج ہو چکی ہوتی ہے۔


Cefixime Side Effects in Urdu

سیفیکزائم کے اِستعمال سے مندرجہ ذیل سائڈ افیکٹ سامنے آ سکتے ھیں

۔ پیٹ درد

۔ پیچش

۔ متلی یا اُلٹی ہونا

۔ سر درد

۔ سر چکرانا

سیفیکزائم (Cefixime) کو لمبے عرصے تک استعمال کرنے والے یا بار بار استعمال کرنے والے مریضوں میں Oral Thrush (مُنہ میں پھپھوندی کی انفیکشن) ہو سکتی ہے۔ ایسی خواتین کے اندامِ نہانی میں Yeast infection بھی ہو سکتی ہے۔ اگر منہ میں سفید دھبے نمودار ہوں یا اندامِ نہانی سے مادہ کا اِخراج ہو، تو اپنے معالج سے رجوع کریں۔

اگر آپ کو پینیسیلن یا Cephalosporin ادویات سے الرجی ہے، تو اپنے معالج کو سیفیکزائم (Cefixime)لینے سے پہلے ضرور آگاہ کریں۔ گرُدے کے مریضوں کو اور وہ مریض جن کو Colitis ہو، سیفیکزائم کا اِستعمال شروع کرنے سے پہلے اپنے معالج کو آگاہ کرنا چاہیئے۔ کچھ اقسام کی ویکسین (Live Bacterial Vaccines) کے اِستعمال کے ساتھ سیفیکزائم کا استعمال ویکسین کے فائدہ مند اثرات کو کَم کر سکتا ہے؛ اسلیئے سیفیکزائم کے اِستعمال کے دوران بہتر یہی ہے کہ ایسی ویکسین نہ لگائ جائے۔

ایسے مریض جو خُون پَتلا کرنے والی ادویات مثلاً warfarin اِستعمال کر رہے ہوں، اُن میں سیفیکزائم (Cefixime) کا اِستعمال خُون بہنے کے امکانات کو بڑھا سکتا ہے۔ اس لیئے ایسے مریضوں کو سیفیکزائم کا اِستعمال شروع کرنے سے پہلے اپنے معالج کو آگاہ کرنا چاہیئے۔



Skype

Clicking Subscribe button will subscribe you to our marketing campaigns as well.