• Dr. Shakeel Zulfiqar ماہرِ امراضِ جلِد، بال و ناخن

    ₨500

Best medicine for skin allergy in Pakistan


کیا آپ کے خیال میں الرجی اور خارش ایک ھی چیز کے دو نام ھیں؟

یہ ایک عام غلط فہمی ھے اور بہت سے لوگ "خارش" کا انگریزی ترجمہ "الرجی" سمجھتے ھیں۔ لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ھے۔ الرجی اور خارش میں کیا فرق ھے، آئیے دیکھتے ھیں:

الرجی کی کیفیت میں جسم کا دفاعی نظام کسی بیرونی عنصر کے خلاف غیرمعمولی طور پر حساس ھو جاتا ھے۔ اس کا نتیجہ یہ نکلتا ھے کہ جب بھی وہ عنصر جسم سے رابطے میں آتا ھے تو دفاعی نظام نہایت شدت سے اپنے ردِعمل کا مظاھرہ کرتا ھے۔ اس کی ایک عام مثال ڈسٹ الرجی (Dust Allergy) ھے۔ جس شخص کے جسم کا دفاعی نظام گردوغبار کے خلاف حساسیت اختیار کر لیتا ھے ، وہ شخص جیسے ھی کسی ایسی جگہ جاتا ھے جہاں گردوغبار فضا میں موجود ھو، اسے چھینکیں آنے لگتی ھیں اور اس کی ناک بہنے لگتی ھے۔ ایسی کیفیت کو الرجی کہا جاتا ھے۔

خارش الرجی سے بالکل مختلف کیفیت کا نام ھے۔ خارش بذاتِ خود کوئ بیماری نہیں ھے، بلکہ بیماری کی نشانی یا علامت ھے۔ خارش کی سینکڑوں وجوھات ھو سکتی ھیں۔ چنانچہ خارش سے چھٹکارا پانے کیلیئے اُس وجہ یا مرض کی تشخوص ضروری ھے، جس کی وجہ سے خارش ھو رھی ھو۔ یہ بات درست ھے کہ اینٹی الرجی (Anti Allergy Tablets) گولیاں کھانے سے وقتی طور پر خارش سے چھٹکارا پایا جا سکتا ھے، لیکن یہ مستقل علاج نہیں ھے۔ بہت سی ایسی بیماریاں جن میں خارش ھوتی ھے، قابلِ علاج ھیں۔ اس لیئے بجائے اینٹی الرجی گولیاں کھانے کے، آپ کو اپنے مرض کی درست تشخیص اور علاج پر توجہ دینی چاھیئے۔

اگر آپ جلد پر ھونے والی خارش سے پریشان ھیں تو پہلے اپنے جِلد کے معالج سے رابطہ کریں۔ آپکے مرض کی صحیح تشخیص کے بعد ھی فیصلہ کیا جا سکتا ھے کہ آپ کےلیئے کونسی دوا مناسب رھے گی۔ ورنہ غلط دوا کے استعمال سے مرض کے بڑھ جانے کے امکانات موجود رھیں گے۔ A public service message by "Skin Care by Dr. Shakeel" clinic


Skype

Clicking Subscribe button will subscribe you to our marketing campaigns as well.