Advertisement

Ivabradine in Urdu آئیوابریڈین کیا ھے اور کیسے کام کرتی ھے؟


پاکستان میں آئیوابریڈین کے مندرجہ ذیل برانڈ دستیاب ھیں:

Coralan, Ivaset, Ivatab, Sivab.

آئیوابریڈین (Ivabradine) ایک ایسی دوا ھے جو دل کی دھڑکن کی رفتار (Heart rate) کو کم کرتی ھے۔ اس کا اثر دل میں موجود قدرتی پیس میکر(Pacemaker) پر ھوتا ھے جس پر اثر انداز ھو کر یہ دل کے دھڑکنے کی رفتار میں کمی لاتی ھے۔ پیس میکر قلب کا وہ حصہ ھے جو قررتی طور پر دل کی دھڑکن کو جنم دیتا ھے اور عام حالات میں یہ سلسلہ پیدائش سے پہلے شروع ھو کر موت تک جاری رھتا ھے۔

آئیوابریڈین (Ivabradine uses) کا استعمال مندرجہ ذیل کیفیات میں کروایا جاتا ھے:

- دل فیل ھونا (Symptomatic Chronic Heart Failure)

- انجائینا (Symptomatic treatment of Chronic stable angina pectoris)

- وہ مریض جو کِسی وجہ سے بِیٹا بلاکر(Beta Blockers) استعمال نہیں کر سکتے

(کوئ بھی دوا ھرگز اپنے معالج کے مشورہ کے بغیر مت لیں)

منہ کے ذریعے جسم میں داخل ھونے کے بعد آئیوابریڈین (Ivabradine) کی زیادہ تر مقدار جسم میں جزب ھو جاتی ھے اور اگر دوا خالی پیٹ لی گئی ھو تو تقریباً ایک گھنٹے کے بعد یہ خون میں اپنی بلند طرین سطح پر پہنچتی ھے۔اگر دوا کھانا کھانے کے بعد کھائ جائے تو اِسی عمل میں دو گھنٹے لگتے ھیں۔ کھائ گئی دوا کا تقریباً 40 فیصد حصہ اثر دکھانے کیلیئے دستیاب ھوتا ھے۔ اس دوا کے استعمال کا بہتر طریقہ یہ ھے کہ اِسے کھانا کھانے کے درمیان میں لیا جائے۔ عام طور پر آئیوابریڈین کو ایک مرتبہ صبح اور ایک مرتبہ شام استعمال کیا جاتاھے۔ تاہم اس سلسلے میں اپنے معالج کی رائے پر عمل کریں۔

مندرجہ ذیل کیفیات میں آئیوابریڈین (Ivabradine) کا استعمال نہیں کرنا چاھیئے (Contraindications)

- اگر آئیوابریڈین دوا سے حساسیت ھو

- اگر دِل کی دھڑکن کی رفتار فی مِنٹ 60 سے کم ھو

- فشارِ خون نہایت کم ھونے کی صورت میں

- Cardiogenic shock

- Sick sinus syndrome

- Sino-atrial block

ٗ- Unstable angina

- 3rd degree heart block

- وہ لوگ جن کو مصنوعی پیس میکر لگا ھوا ھو اور وہ اسکے بغیر زندہ نہ رہ سکتے ھوں

- دل کے دورے کی کیفیت میں

- جگر کی بیماری میں

- حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی مائیں, کیونکہ یہ دوا انکے بچوں کیلیئے نقصان دہ ثابت ھو سکتی ھے۔

آئیوابریڈین کے ممکنہ سائیڈ افیکٹ (Ivabradine Side Effects)

- نظر آنے والی بعض چیزیں غیر معمولی طور پر روشن اور چمکدار نظر آنا (Luminous phenomena)

- دل کی دھڑکن سُست ھونا (اگر دھڑکن پچاس دھڑکن فی منٹ سے کم ھو تو معالج سے رجوع کریں)

- بلند فشارِ خون

- دل کی دھڑکن بےترتیب ھونا


Skype

Clicking Subscribe button will subscribe you to our marketing campaigns as well.