Anti allergic tablets for flu in pakistan


فلو (Flu) ایک وائرس (Virus) سے ھونے والی بیماری ھے جس میں وائرس نظامِ تنفس پر حملہ آور ھو کر ناک، گلے اور پھیپھڑوں کو متاثر کرتا ھے۔ زیادہ تر لوگوں میں فلو خود بخود ٹھیک ھو جاتا ھے، لیکن کبھی کبھار کچھ لوگوں میں اس کی شدت زیادہ ھو سکتی ھے اور کچھ لوگوں کی تو جان بھی جا سکتی ھے۔

جن لوگوں میں جان کا خطرہ ھوتا ھے، اُن میں مندرجہ ذیل افراد شامل کیئے جا سکتے ھیں:

زیادہ عرصے سے ھسپتالوں یا صحت کے مراکز میں مقیم افراد

5 سال سے کم عمر کے بچے

65 سال سے زیادہ عمر کے بوڑھے لوگ

حاملہ خواتین

وہ افراد جن کا دفاعی نظام کمزور ھو

پرانی بیماریوں میں مبتلا لوگ

موٹے لوگ

فلو کی علامات مندرجہ ذیل ھو سکتی ھیں:

پٹھوں میں درد

جسم میں درد

بخار

سردی لگنا اور پسینے آنا

سر درد

کھانسی ھونا

ناک بند ھونا

گلے میں درد

تھکاوٹ اور کمزوری کا احساس ھونا

فلو میں عام طور پر اینٹی الرجک (Anti-allergic) ادویات کا استعمال کیا جاتا ھے، مگر یہ ادویات صرف فلو کی علامات کو کم کر سکتی ھیں؛ وائرس پر اِن کا اثر نہیں ھوتا۔

کوئ بھی دوا اپنے معالج کے مشورہ کے بغیر استعمال نہ کریں۔

اینٹی الرجک (Anti Allergic) ادویات کی ایک لسٹ دیکھیئے۔


Skype

Clicking Subscribe button will subscribe you to our marketing campaigns as well.