Advertisement

Best medicine for runny nose in pakistan


ناک بہنے (runny nose) کی دوا (medicine) لینے سے پہلے ضروری ھے کہ آپ اس بات کا تعین کریں کہ ناک بہنے کی وجہ کیا ھے۔ ناک بہنے کی بہت سی وجوھات ھو سکتی ھیں، جن میں سے چند عام وجوھات کا تزکرہ یہاں کیا جا رھا ھے۔

زکام یا نزلہ

عام زکام کی وجہ سے چونکہ ناک کی اندرونی طرف موجود خون کی شریانیں نسبتاً زیادہ مایا (Serum) خارج کرتی ھیں، اس لیئے ناک بہنے لگتی ھے۔ زکام ھونے کے شروع کے دو تین دن ایسا ھوتا رھتا ھے، پھر بعد میں جب انفیکشن بہتر ھو جاتی ھے، تو ناک بہنا بند ھو جاتی ھے۔

الرجی

اگر آپ کا جسم کسی چیز کے خلاف حساسیت رکھتا ھے، تو بھی آپ کی ناک بہنا (runny nose) شروع کر دے گی۔ مثلاً اگر آپ کو گردوغبار سے حساسیت یعنی الرجی ھے، تو جیسے ھی آپ گرد سونگھیں گے، ناک بہنے لگے گی۔

ٹھنڈی ھوا

ٹھنڈی اور خُشک ھوا آپ کی ناک کی اندرونی جِھلیوں کو متاثر کرتی ھے، جس کی وجہ سے ناک بہنے لگتی ھے۔

تیز مرچیں کھانے سے

یہ عام مشاھدہ کی بات ھے کہ جب بھی آپ تیز مرچ مصالحہ والی خوراک کھاتے ھیں، آپ کی ناک بہنا (runny nose) شروع کر دیتی ھے۔ یہ خطرناک تو نہیں، لیکن وقتی طور پر آپ تنگ ضرور ھوتے ھیں۔

ھارمون

جسم میں موجود ھارمون بھی ناک بہنے (runny nose) کا سبب بن سکتے ھیں۔ بہت سی حاملہ خواتین ناک بہنے یا ناک بند ھونے کی شکایت کرتی ھیں۔ مگر جیسے ھی حمل کا اختتام ھوتا ھے، تو کیفیت بہتر ھو جاتی ھے۔

ادویات کا استعمال

بہت سی ادویات ناک کی بندش کا سبب بن سکتی ھیں۔ ان ادویات میں بُلند فشارِ خون، درد کی ادویات، ذھنی دباو کم کرنے والی ادویات، دل کی بیماریوں کی ادویات، مانع حمل ادویات، بڑھے ھوے پراسٹیٹ غدود کی ادویات شامل ھیں۔

ورزش

ورزش کے دوران ناک بہنا عام مشاھدہ کی بات ھے۔ ورزش ختم کرنے کے بعد یہ کیفیت ختم ھو جاتی ھے۔

رونا

رونا یا ذھنی دباو کا شکار ھونا بھی ناک بہنے (runny nose) کی وجہ بن سکتا ھے۔

عام طور پر ناک بہنے کے مسئلے کیلیئے اینٹی ھسٹامین (Anti-histamine medicine) ادویات کا استعمال کیا جاتا ھے۔ تاھم ان کا استعمال اپنے معالج سے مشورہ کے بعد کریں۔

اینٹی ھسٹامین (Anti-histamine medicine) ادویات کی ایک لسٹ یہاں دی گئی ھے۔


Skype

Clicking Subscribe button will subscribe you to our marketing campaigns as well.