Advertisement

Eczema treatment cream in Pakistan (in Urdu)


Eczema treatment cream in Pakistan (in Urdu)

ایکزیما کیا ہے؟

ایکزیما (Eczema) سے مراد جِلد کی سوزش ھے اور یہ جلد کی نہایت عام بیماری ھے۔ اس کے علاج کیلیئے دستیاب ادویات میں سے سب سے زیادہ استعمال ھونے والی دوا سٹیرائیڈ (Steroids) ادویات ھیں۔ یہ ادویات کھائ بھی جا سکتی ھیں اور جِلد پر لگائ بھی جا سکتی ھیں۔ لیکن اِن کا غیر مناسب اِستعمال خطرے سے خالی نہیں ھے۔ آیئے دیکھتے ھیں کہ ایسا کیوں ھے۔


Should I use eczema treatment creams without doctor's advice?

کیا ڈاکٹر سے مشورہ کیئے بغیر ایکزیما کی کریم استعمال کرنی چاہیئے؟

عام مشاھدہ کی بات ھے کہ لوگ بازار میں کسی فارمیسی سے خود ادویات خرید کر استعمال کرتے ھیں اور پھر کچھ دنوں بعد پتہ چلتا ھے کہ مرض گھٹنے کی بجائے بڑھ گیا ھے۔ ایسا کیوں ھوتا ھے؟ اس کی وجہ غلط تشخیص ھوتی ھے۔ ھو سکتا ھے کہ جسے آپ ایکزیما سمجھ رھے ھوں، وہ ایکزیما ھو ھی نہیں۔ مثلاً اگر آپ کی جلد پر بیکٹیریا کی انفیکشن ھو اور آپ اسے ایکزیما سمجھ کر اُس پر سٹیرائڈ لگا دیں، تو سمجھ لیں کہ آپ نے جلتی پر تیل ڈال دیا ھے۔ اس لیئے سٹیرائیڈ کے استعمال سے پہلے صحیح تشخیص ضرور کروا لیں، ورنہ نقصان آپ کا ھی ھوگا۔

Eczema treatment steroid cream's potency

سٹیرائیڈ ادویات کی پوٹینسی

سٹیرائیڈ ادویات کا ایک وسیع گروپ ھے جس میں بیسیوں سٹیرائیڈ شامل ھیں۔ ان میں کمزور سے کمزور سٹیرائیڈ بھی ھیں، اور طاقتور سے طاقتور بھی۔ مرض کے علاج کیلیئے درست پوٹینسی کے سٹیرائیڈ کا چُننا ضروری ھے۔ اگر پوٹینسی زیادہ ھوئ تو جلد کو سخت نقصان ھو سکتا ھے۔ اگر پوٹینسی کم ھوئ، تو بیماری جوں کی توں رھے گی۔

Different steroid creams for different body sites

جلد کے مختلف مقامات کیلیئے مختلف سٹیرائیڈ ادویات

انسانی جسم میں سب سے موٹی جِلد ایڑیوں کی جلد ھوتی ھے۔ لیکن جلد کے بہت سے دوسرے مقامات ایسے ھیں جہاں جلد نہایت پتلی ھوتی ھے۔ کیا ھر طرح کی جلد کیلیئے ایک جیسا سٹیرائیڈ استعمال کیا جا سکتا ھے؟ ھرگز نہیں۔ اس بات کا فیصلہ کہ کون سی بیماری میں جسم کے کون سے مقام کی جلد کیلیئے کون سا سٹیرائیڈ استعمال کرنا ھےصرف آپکا معالج ھی کر سکتا ھے۔ اس لیئے غلط سٹیرائیڈ کے چناو سے پرھیز کریں۔

Duration of application of Steroid creams

سٹیرائیڈ لگانے کا دورانیہ

جلد پر سٹیرائیڈ لگانے کے دورانیہ سے بھی سٹیرائیڈ کے اثرات پر فرق پڑ سکتا ھے۔ مختصر دورانیہ کیلیئے سٹیرائیڈ لگانے کے نتائج مختلف نکلتے ھیں اور سٹیرائیڈ ادویات کے طویل دورانیہ کا استعمال مختلف اثرات دکھاتا ھے۔

بعض اوقات جِلد کے معالج آپکو دو یا زیادہ ادویات کو مکس کر کے لگانے کو کہتے ھیں۔ ایسا عموماً اس وقت کیا جاتا ھے جب جلد کی کیفیت ایک دوا کے استعمال سے بہتر ھونے کی توقع نہ ھو اور دو ادویات کو استعمال کرنے کی ضرورت ھو۔ چنانچہ یہاں پھر صحیح تشخیص شرط ھے، ورنہ مطلوبہ نتائج نہیں مل سکتے۔

Eczema treatment cream side effects in Urdu

سٹیرائیڈ ادویات کے ممکنہ نقصان دہ اثرات

۔ جِلد کا پَتلا ہونا

۔ جِلد کی رگوں کا نَظر آنا

۔ جِلد پر بال آنا

۔ جِلد پر ایکنی/دانے/کیل نِکل آنا

۔ جِلد کا ضرورت سے زیادہ حَساس ہو جانا

۔ جِلد پر بیکٹیریا یا فنگس کی اِنفیکشن ہونا


Skype

Clicking Subscribe button will subscribe you to our marketing campaigns as well.