Norethisterone in Urdu


Norethisterone کا شُمار ادویات کے (progestogens) گروپ میں کیا جاتا ھے اور اس کا اِستعمال عام طور پر مانع حمل دوا کے طور پر کیا جاتا ھے۔ یہ دوا خواتین میں ماھواری کے آغاز کو موئخر کرنے کیلیئے بھی استعمال کی جاتی ھے۔

نار ایتھیسٹیروں Norethisterone کا اِستعمال مندرجہ ذیل کیفیات میں رائج ھے:

ماھواری کو موئخر کرنے کیلیئے

وہ خواتین جن کو ماھواری بہت کم مدت میں زیادہ بار آتی ھو، یا وہ خواتین جو کسی وجہ سے ماھواری کو موئخر کرنے کی خواھشمند ھوں، نار ایتھیسٹیروں (Norethisterone) کا استعمال کر سکتی ھیں۔ اس مقصد کیلیئے اس دوا کی ایک گولی (5mg) دن میں تین مرتبہ لی جاتی ھے (کچھ معالج روزانہ ایک یا دو گولیاں بھی تجویز کرتے ھیں)۔ یہ عمل ماھواری آنے کی متوقع تاریخ سے تین دن پہلے شروع کرنا ھوتا ھے اور زیادہ سے زیادہ دو ھفتے (چودہ دن) تک جاری رکھا جا سکتا ھے۔ دوا کا اِستعمال بند کرنے کے دو سے تین دن بعد ماھواری کا آغاز ھو جاتا ھے۔ اس طریقہ سے دوا کا استعمال صرف اُن خواتین کو کرنا چاھیئے جن میں اس دوا کے استعمال کے دوران حاملہ ھونے کے امکانات نہ ھوں کیونکہ اس دوا سے بچے کو نقصان پہنچ سکتا ھے۔

حیض سے پہلے کی علامات (Premenstrual syndrome)

ماھواری کے آغاز سے پہلے بہت سی خواتین کو سردرد، چھاتیوں میں درد، دل کی دھڑکن کی تیزی، ذھنی کوفت اور جسم میں پانی جمع ھونے جیسی کیفیات محسوس ھوتی ھیں۔ ان کے مجموعے کو Premenstrual syndrome کہا جاتا ھے۔ اس کیفیت سے نجات کیلیئے بھی نار ایتھیسٹیروں (Norethisterone) کو استعمال کیا جاتا ھے۔ اس مقصد کیلیئے اس دوا کی ایک سے تین گولیاں ماھواری نظام کے انیسویں (19th) سے چھبیسویں (26th) دن کے درمیان روزانہ استعمال کی جاتی ھیں۔ یہ عمل کچھ ماہ تک ھر ماھواری سے پہلے مسلسل دھرانے سے اگلے بہت سے مہینوں تک premenstrual syndrome سے نجات مل جاتی ھے۔ تاھم مختلف مریضوں میں نتائج مختلف ھو سکتے ھیں۔

کوئ بھی دوا اپنے معالج کے مشورہ کے بغیر استعمال نہیں کرنی چاھیئے۔

بچہ دانی سے خون بہنا (Dysfunctional uterine bleeding)

اس کیفیت کی علامات میں مندرجہ ذیل شامل ھیں:

- ایک ماھواری کے ختم ھونے اور دوسری کے شروع ھونے سے پہلے اندامِ نہانی سے خون کا بہاؤ

- ماھواری کے دوران بہت زیادہ خون بہنا

- ماھواری کے دوران خون کے بڑے بڑے لوتھڑوں کا نِکلنا

- ماھواری کا سات دن سے زیادہ جاری رھنا

- پچھلی ماھواری سے ۲۱ دن کے اندر دوبارہ خون کا بہاؤ

- خون کے دھبے پڑنا

دوا کی خوراک کے متعلق اپنے معالج کے مشورہ پر عمل کریں۔

عام طور پر اس کیفیت میں اس دوا (Norethisterone) ایک گولی تین مرتبہ روزانہ ، دس دن کیلیئے لی جاتی ھے۔ عام طور پر تین دن سے پہلے پہلے خون بہنا رُک جاتا ھے۔ بعض اوقات شروع میں خون کا بہاؤ رک جاتا ھے مگر کچھ دنوں بعد تھوڑا سا خون بہنے لگتا ھے؛ اس کیفیت میں اپنا علاج جاری رکھیں۔ لیکن اگر زیادہ خون بہے، تو مزید تحقیقات کی ضرورت ھوتی ھے۔

دوا رُکنے کے بعد عام ماھواری کی طرح کچھ خون کا بہاؤ دیکھنے میں آ سکتا ھے۔

اگر دوا کے درست استعمال کے باوجود خون کا بہاؤ نہ رُکے، تو خون بہنے کی دوسری وجوھات کا تعین کرنا ضروری ھے۔ اِن وجوھات میں مندرجہ ذیل شامل ھیں:

- خون جَمنے سے متعلق بیماریاں

- بچے کا بچہ دانی کی بجائے کہیں اور موجود ھونا

- اسقاطِ حمل کے بعد بچے کی باقیات کا موجود ھونا

- بچہ دانی کی گردن کا سرطان

- رحم کی اندرونی جِھلی کا سرطان

- Polyps

- Myoma

ورم درون رحم (Endometriosis)

بچہ دانی کی اندرونی تہہ کو انگریزی زبان میں Endometrium کہا جاتا ھے۔ یہ وہ تہہ ھے جو ماھواری آنے سے پہلے بڑھتی ھے اور اگر حمل ٹھہر جائے تو بچے کو ماں کے جسم کے ساتھ رابطہ فراھم کرنے میں مدد کرتی ھے۔ لیکن اگر حمل نہ ٹھہرے، تو ماھواری کے آغاز کے ساتھ ھی اس میں ٹوٹ پھوٹ شروع ھو جاتی ھے، جس سے خون بہتا ھے جو اندامِ نہانی (vagina) کے ذریعے جسم سے خارج ھو جاتا ھے۔

بیماری کی یہ کیفیت جسے Endometriosis کہا جاتا ھے، بچہ دانی کی اندرونی تہہ سے متعلق ھے۔ اس کیفیت میں بچہ دانی کی اندرونی تہہ صرف بچہ دانی تک محدود نہیں رھتی، بلکہ جسم کے اندر دوسرے مقامات پر بھی اُگنے اور بڑھنے لگتی ھے۔ چنانچہ جب ماھواری کا خون بہتا ھے، تو اس میں سے بھی خون بہتا ھے جس سے آس پاس موجود اعضاء میں سوزش پیدا ھونے لگتی ھے۔ دوسرے مقامات جہاں یہ تہہ عام طور پر نشونما پاتی ھے، اُن میں بیضہ دانیاں(ovaries)، فیلوپین ٹیوب (fallopian tubes)، اندامِ نہانی (vagina) اور آنتیں (intestines) شامِل ھیں۔

بیماری کی اس کیفیت کے علاج میں بھی اس دوا (Norethisterone) کا استعمال کیا جاتا ھے۔ دوا کی خوراک اور علاج کیلیئے اپنے معالج سے رجوع کریں۔ عام طور پر Endometriosis کے علاج کیلیئے اس دوا کا استعمال چار سے چھ مہینے تک جاری رکھا جاتا ھے۔ اس دوران دوا کے اثر سے نہ بیضہ دانی سے بیضہ خارج ھوتا ھے اور نہ ھی ماھواری آتی ھے۔

کثرتِ حیض Menorrhagia

ماھواری کے دوران درد کا احساس ھونا (Dysmenorrhoea)


Skype

Clicking Subscribe button will subscribe you to our marketing campaigns as well.