Advertisement

Clomiphene citrate in urdu کلومیفین سٹریٹ کیا ھے اور کیسے کام کرتی ھے؟

پاکستان میں کلومیفین (Clomiphene) کے مندرجہ ذیل برانڈ دستیاب ھیں:

BEMOT, CAFEPRIN, CEROPHENE, CLAUD, CLOCIT, CLOMICIL, CLOMEDON, CLOMID, CLOMID USES, CLOMIGEN, CLOMINOL, CLOMITAB, CLOPECIT, CLOSTIL BEGYT, DUINUM, FERTAB, GYNOFEN, HEX, HICLOFEN-C, HOFENE, HOPE, HYPRATE, IAN, INFERTI, JAX, LOMIPHENE, LOVIN, NAMET, OVA-MIT, OVAFIN, OVARINE-F, OVI-F, PERTIL, PROLIFEN, SERPAFAR, STERNIL, UMEED.

Clomiphene citrate Introduction in Urdu

اس دوا (Clomiphene) کا استعمال اُن خواتین کے علاج کیلیئے رائج ھے جن میں بیضہ دانی (Ovaries) سے بیضہ نِکلنے کا عمل (Ovulation) کسی بھی وجہ سے متاثر ھو۔ کچھ ماہرین کے خیال میں اِس دوا کے استعمال سے جُڑواں بچوں کی پیدائش کے اِمکانات تقریباً چھ فیصد بڑھ جاتے ھیں۔ عام طور پر اس دوا کو دن میں ایک بار کھانے کیلیئے استعمال کروایا جاتا ھے۔

کلومیفین (Clomiphene) دماغ میں موجود غدہ نخامیہ (Pituitary Gland) پر اثر انداز ھوتی ھے جس کے نتیجے میں وہ زیادہ مقدار میں FSH (Follicle Stimulating Hormone) اور LH (Luteinizing Hormone) خارج کرنا شروع کر دیتا ھے۔ یہ ھارمون بیضہ دانی میں بیضہ بننے کے عمل کا آغاز کرتے ھیں۔ عام حالات میں صرف ایک بیضہ بن کر نکلتا ھے، مگر اس دوا کے زیرِاثر دو یا تین بیضہ بھی بن کر نکل سکتے ھیں۔

کلومیفین کو کِھلا کر صرف پانچ دن کیلیئے استعمال کروایا جاتا ھے اور اس کا اثر صرف اُسی ایک مہینے تک برقرار رھتا ھے جس میں اسے استعمال کیا گیا ھو۔ کلومیفین کا زیادہ لمبے عرصے تک استعمال موزوں خیال نہیں کیا جاتا اور چھ دفع ماھواری (Six Menstrual Cycles) آنے کے بعد اس کا استعمال ترک کرنا بہتر ھے۔

کلومیفین (Clomiphene) کو استعمال کرنے کا طریقہ

کسی بھی دوا کے استعمال کا طریقہ جاننے کیلیئے اپنے معالج سے رجوع کرنا ھی سب سے بہتر ھے۔

عام طور پر کلومیفین کا اِستعمال درج ذیل طریقہ سے کیا جاتا ھے، تاھم مُختلف قسم کے مسائل کیلیئے اِس کا استعمال درج ذیل طریقہ سے مختلف ھو سکتا ھے۔

جس دن ماھواری (خون بہنا) کا آغاز ھو، اُس کو پہلا دن شمار کریں۔ اس حساب سے کلومیفین (Clomiphene) کھانے کا آغاز تیسرے، چوتھے یا پانچویں دن کریں۔ روزانہ کی خوراک ۵۰ مِلی گرام ھے اور اِسے پانچ دن استعمال کیا جاتا ھے۔ بیضہ دانی سے بیضہ نکلنے کا عمل عموماً چودویں دن سے اُنیسویں دن کے درمیان وقوع پزیر ھوتا ھے۔ ماہرین کے مطابق حمل کے امکانات کو بڑھانے کیلیئے، جوڑے کو دسویں دن سے روزانہ یا ایک دن چھوڑ کر مباشرت کا آغاز کر دینا چاہیئے۔ اگر پہلے مہینے میں بیضہ دانی سے بیضہ کا اخراج نہ ھو پائے، تو اگلے مہینے میں کلومیفین کی خوراک بڑھا دی جاتی ھے، یہاں تک کہ بیضہ کا اخراج ممکنہ حد تک یقینی ھو جائے۔ وہ خواتین جن میں بیضہ دانی سے بیضہ کا اخراج تو ھو رھا ھو مگر حمل نہ ٹھہرتا ھو، اُن میں بانجھ پن کی دوسری وجوھات کا تعین کرنا ضروری ھو جاتا ھے؛ جیسے کہ مَرد کا بانجھ ھونا یا خاتون میں فیلوپیَن ٹیوب (Fallopian Tubes) وغیرہ کے مسائل۔

کلومیفین (Clomiphene) کا مَردوں میں استعمال

کلومیفین کو مَردوں میں بھی استعمال کروایا جاتا ھے۔ اس دوا کے استعمال سے مردوں میں ٹیسٹوسٹیرون ھارمون کی سطح بلند ھو جاتی ھے، جس سے سپرم (نُطفہ) بننے کا عمل تیز ھو جاتا ھے۔ کچھ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئ کہ سپرم کی مقدار کسی حد تک بڑھ جاتی ھے۔ نتیجتاً، بانجھ پَن کسی حد تک کم ھو جاتا ھے۔ کچھ تحقیقات کے مطابق کلومیفین اور وٹامن ای کو ایک ساتھ استعمال کرنے سے مَردوں میں بانجھ پن کافی حد تک کم کیا جا سکتا ھے، تاھم اس پر ابھی مزید تحقیقات کی ضرورت ھے۔


Clomiphene citrate Side effects in Urdu

اس دوا (Clomiphene) کے استعمال سے مندرجہ ذیل سائیڈ افیکٹ سامنے آ سکتے ھیں:

چہرے ، گردن اور چھاتی پر ناگہانی تپِش محسوس کرنا

نظر دُھندلانا

اُلٹی یا متلی کی کیفیت ھونا

سونے میں مشکل پیش آنا

دورے پڑنا کیل مہاسے یا ایکنی نکل آنا


Skype

Clicking Subscribe button will subscribe you to our marketing campaigns as well.