Follitropin alfa in Urdu فولی ٹروپن ایلفا کیا ھے اور کیسے کام کرتی ھے؟


پاکستان میں فولی ٹروپن ایلفا (Follitripin alfa) کے مندرجہ ذیل برانڈ دستیاب ھیں:

FOLLIMON, FOLLITRIN, FOLLITROPE, FOSTIMON, GONADOPIN, GONAL F, GONAL F USES.

Follitropin Alfa for Fertility Issues

فولی ٹروپن ایلفا (Follitripin alfa) کا استعمال خواتین کی بیضہ دانیوں (Ovaries) میں بیضہ (Egg) کی نشونما کا آغاز کرنے (Ovulation Induction) کیلیئے کیا جاتا ھے۔ وہ خواتین جِن کی بیضہ دانیوں میں بیضہ کی نشونما میں نقص ھو، اُن میں اس دوا کا استعمال بیضہ کو تیار کرنے میں مدد گار ثابت ھوتا ھے۔ چونکہ اس دوا کے استعمال سے بیک وقت ایک سے زیادہ بیضہ تیار ھوتے ھیں، اس لیئے اس کا استعمال اُن خواتین میں بھی کیا جاتا ھے جو مصنوعی طریقہ تولید سے اولاد حاصل کرنے کی خواھشمند ھوں اور جن میں بیک وقت ایک سے زیادہ بیضہ درکار ھوں۔

فولی ٹروپن (Follitripin alfa) کا استعمال شروع کرنے سے پہلے خواتین کو اپنا مکمل گائینی اور ھارمون کے نظام کا معائنہ (Endocrinological Evaluation) کروا لینا چاہیئے۔ اس کے علاوہ جسمانی ساخت کا معائنہ بھی کروانا چاھیئے، جس میں الٹرا ساونڈ بھی شامل کیا جا سکتا ھے۔ یہ بھی یقین کر لینا چاہیئے کہ کہیں خاتون پہلے سے حاملہ تو نہیں۔ مزید یہ کہ مَرد/ شوھر کا طبی معائنہ کروا لینا بھی ضروری ھے تاکہ اُس کی تولیدی صلاحیت کا درست انداز میں تعین کیا جا سکے۔

جسم میں موجود Gonadotropin ھارمون کی سطح معلوم کرنے سے یہ پتہ چل سکتا ھے کہ بیضہ دانیاں اپنا کام نارمل طریقہ سے کر رھی ھیں یا فیل ھو چکی ھیں۔ جن خواتین میں Primary ovarian failure ھو، اُن میں اس دوا کا استعمال مناسب نہیں سمجا جاتا۔

جن خواتین میں فیلوپین ٹیوب کی بندش ھو، اُن میں اس دوا (Follitripin alfa) کا استعمال مناسب نہیں، تاھم اگر وہ مصنوعی طریقہ تولید کو اختیار کر رھی ھوں، تو پھر ایک سے زیادہ بیضہ تیار کرنے کی غرض سے اس دوا کا استعمال کیا جا سکتا ھے۔

نسبتاً بڑی عمر کی خواتین میں اگر اندامِ نہانی سے خون کے اخراج کی شکایت ھو تو اس دوا کا استعمال شروع کرنے سے پہلے اس بات کی تسلی کر لینی چاہیئے کہ کہیں بچہ دانی کی اندرونی تہہ کا سرطان (Endometrial Cancer) تو نہیں؟

مَردوں میں فولی ٹروپن (Follitripin alfa) کا استعمال

فولی ٹروپن کو مَردوں میں بھی استعمال کروایا جاتا ھے۔

وہ مرد جن میں تناسلی غدہ (Gonads/testes) اپنی مطلوبہ سطح سے کَم فعال ھوں، اُن میں اِس کیفیت کی ایک وجہ Gonadotropic ھارمون کی کمی بھی ھوتی ھے۔ ایسے مَردوں میں سپرم (نطفہ) کی تیاری متاثر ھونے کی وجہ سے تولیدی صلاحیت کم ھوتی ھے۔ اس کیفیت کا شکار مردوں میں فولی ٹروپن کا استعمال کروایا جا سکتا ھے۔ نطفہ کی غیر موجودگی (Azoospermia) کا علاج شروع کرنے سے پہلے مَرد کے ھارمون کے نظام کا مکمل معائنہ ضروری ھوتا ھے۔ جسم میں ٹیسٹوسٹیرون ھارمون (Testosterone) کو نارمل سطح پر لانا بھی ضروری ھوتا ھے۔ مزید یہ کہ جسم میں Gonadotropin کی سطح معلوم کر لینے سے اس بات کا تعین کی جا سکتا ھے کہ خصیہ (Testicles) اپنا کام مناسب طور پر کر رھے ھیں یا نہیں؛ اگر Testicular Failureھو تو فولی ٹروپن (Follitripin alfa) کا استعمال مناسب نہیں۔


Skype

Clicking Subscribe button will subscribe you to our marketing campaigns as well.