Advertisement

Citalopram in Urdu سائیٹالوپرام کیا ھے اور کیسے کام کرتی ھے؟


پاکستان میں سائٹالوپرام (Citalopram) کے مندرجہ ذیل برانڈ دستیاب ھیں:

5 HRI, ALOCIT, ALOPRA, AVAIL, BEPRAM, BESTILO, BRAINESE, CELESTA, CELEXA, CETABEX, CETOPRESS, CHEER, CILOCIP, CILOPRAM, CIPAM, CIPRAD, CIPRAM, CITACIP, CITALO, CITALOREX, CITALOCIT, CITALOVIS, CITARID, CITATRIO, CITOFER, CITOLEX, CLIK, CITOPRAM, CUTAPRAM, CITALOPRAM USES, DEP-EZ, DEPINOR, DERAM, DOZOPRIM, ERADEP, ENTACT, EVEPRAM, EPLAPRAM, EZITEK, FLAXY, FOBIPRAM, GIGGLE, HAPICIT, INFIPRAM, INTELECT, IPRIN, KELEXA, LEXAPRAM, LEXER, LOPRAM, LOWCIT, MANIPRAM, MITRA, NANZIPRAM, NOVIPRAM, PRAM, PRAMCIT, PRAMTEC, RAAY, SAYPRAM, SETAPAM, S-PRAM, STILOPIC, STYLOPRIM, TEKNOPRAM, TRANQUIT, TRISTE, UNIPRAM, V-PRAM, WINPRAM, WNSCITAL, YALPRAM, ZIPRAM.

Citalopram uses in Urdu

سائٹالوپرام (Citalopram) کا شمار ادویات کے Selective Serotonin Reuptake Inhibitor SSRI کلاس میں ھوتا ھے اور اس کا اِستعمال ذھنی دباؤ یا افسردگی (Depression) کے علاج میں کیا جاتا ھے۔ سائٹالوپرام کو مُنہ کے ذریعے کِھلا کر استعمال کروایا جاتا ھے اور اس کے فائدہ مند اثرات محسوس ھونے میں ایک سے چار ھفتے لگ سکتے ھیں۔



Citalopram mechanism of action in Urdu

دماغ کے خُلیوں کے درمیان رابطے کیلیئے اعصاب میں Neurotransmitters کام کرتے ھیں۔ یہ وہ کیمیکل ھیں جو ایک دماغی خلیئے سے دوسرے خلیئے کے درمیان پیغام رسانی کا کام سرانجام دیتے ھیں۔ انہی میں سے ایک کیمیکل کا نام serotonin ھے۔ serotonin انسانی مُوڈ پر اثر انداز ھوتا ھے۔

سائٹالوپرام (Citalopram) دماغ میں سیروٹونِن (serotonin) کی سطح کو بلند کرنے کا سبب بنتی ھے جس سے ذھنی افسردگی کی علامات میں بہتری آنے لگتی ھے۔ سائٹالوپرام کا استعمال شروع کرنے کے بعد اگر اسے اچانک بند کر دیا جائے تو گھبراھٹ، بے خوابی، سر درد، سر چکرانا، چڑچڑا پَن، پٹھوں میں درد، تھکاوٹ اور سردی لگنے جیسی علامات سامنے آ سکتی ھیں۔

منہ کے ذریعے جسم میں داخل ھونے کے بعد یہ دوا تیزی سے جذب ھوتی ھے اور تقریباً ایک سے چار گھنٹے کے بعد یہ خون میں اپنی بلند ترین سطح پر پہنچتی ھے۔ تقریباً 35 گھنٹے گزرنے کے بعد اس دوا کی نِصف مقدار جسم سے خارج ھو چکی ھوتی ھے۔ منہ کے ذریعے کھائ گئ سائٹالوپرام کی تقریباً 20 فیصد مقدار بغیر کِسی تبدیلی کے پیشاب کے ذریعے جسم سے خارج ھوتی ھے، جبکہ 10 فیصد دوا کا اخراج پاخانہ کی ذریعے ھوتا ھے۔

Citalopram use in individuals of younger age

25 سال سے کم عمر کے کُچھ افراد میں سائٹالوپرام (Citalopram) کے استعمال سے خودکُشی کرنے کا رجحان پیدا ھو سکتا ھے۔ ایسے افراد میں بے چینی، ذھنی دباؤ میں اضافہ، نیند میں خلل، پر تشدد رویہ، زیادہ متحرک ھونے اور خودکُشی کرنے کے خیالات آنے جیسی علامات پائی جاتی ھیں۔ ایسی کوئ بھی علامت ظاھر ھو تو فوراً اپنے معالج کو آگاہ کر کے اُس سے مشورہ لیں۔

۱۸ سال سے کم عمر افراد اور بچوں کو اس دوا (Citalopram) کا استعمال ڈاکٹر کے مشورہ کے بغیر ھرگز نہیں کرنا چاھیئے۔ اسکے علاوہ وہ افراد جو Pimozide دوا کا استعمال کرتے ھوں، اُنہیں سائٹالوپرام نہیں استعمال کرنی چاھیئے۔


Citalopram use in pregnant and lactating mothers

حمل کے دوران سائٹالوپرام کے اِستعمال میں احتیاط برتنی چاھیئے کیونکہ اس کے استعمال سے بچے کے پھیپھڑوں پر بُرا اثر پڑ سکتا ھے۔ اگر سائٹالوپرام کے استعمال کے دوران حمل ٹھہر جائے، تو سائٹالوپرام کا استعمال خود سے بند کرنے کی بجائے فوراً اپنے معالج کو آگاہ کریں تاکہ وہ اس بارے میں آپکو مناسب رھنمائ فراھم کرے۔

دودھ پلانے والی ماؤں کے دودھ میں سائٹالوپرام کی کچھ مقدار خارج ھو سکتی ھے جس سے بچے کو نقصان کا اندیشہ رھتا ھے۔

Use of the following drugs with Citalopram can increase chances of bleeding

درج ذیل ادویات کو سائٹالوپرام کے ساتھ اِستعمال کرنے میں احتیاط کرنی چاھیئے کیونکہ ایسا کرنے سے جسم سے خون بہنے کے امکانات بڑھ جاتے ھیں:

Aspirin

Ibuprofen

Diclofenac

Naproxen

Celecoxib

Indomethacin

Meloxicam

Citalopram Side Effects in Urdu

سائٹالوپرام کے استعمال سے مندرجہ ذیل سائیڈ افیکٹ سامنے آ سکتے ھیں:

- متلی ھونا

- سونے میں دشواری ھونا

- خواب میں ڈرنا

- سر درد

- سر چکرانا

- پسینے آنا

- تھکن کا احساس ھونا

- جسم کانپنا

- وزن بڑھنا

- جنسی خواھش میں کمی واقع ھونا

- شہوت کے حصول میں مشکل پیش آنا

- خود کُشی کا رجحان پیدا ھونا

*الکوحل یا شراب کے استعمال سے سائٹالوپرام سے ھونے والے سائیڈ افیکٹ کی شدت میں اضافہ ھو سکتا ھے۔


The following drugs should not be used with Citalopram

مندرجہ ذیل ادویات اور سائٹالوپرام (Citalopram) کے اِستعمال کے درمیان کم از کم دو ھفتے کا وقفہ ضرور رکھیں، ورنہ دماغ میں Serotonin کی مقدار خطرناک حد تک بڑھ سکتی ھے جس سے جسم کامپنے، بلند فشارِ خون، کومہ اور موت بھی واقع ھو سکتی ھے۔

Tranylcypromine

Isocarboxazid

Linezolid

Rasagiline

Phenelzine

Selegiline

Methylene blue injection


Inform your doctor about the following conditions before starting Citalopram

سائٹالوپرام کا استعمال شروع کرنے سے پہلے اگر مندرجہ ذیل کیفیات میں سے کوئ بھی آپ میں موجود ھو تو اپنے معالج کو ضرور آگاہ کریں:

ایسی بیماری جس میں خون بہنے کا خطرہ رھتا ھو

جگر کی بیماری

گُردوں کی بیماری

دورے پڑنا

مِرگی

آنکھ کی بیماری

دل کی بیماری

دل کی ڈھرکن میں بے قائدگی

نفسیاتی بیماری

نشہ کرنے کا رجحان

خود کُشی کا رجحان


سائٹالوپرام کے استعمال سے آپ کے سوچنے اور کام کرنے کی صلاحیت متاثر ھو سکتی ھے۔ اس لیئے اگر آپ کوئ ایسا کام کرتے ھیں جس کیلیئے ذھنی توجہ درکار ھو، تو اپنے معالج کو پہلے سے آگاہ کریں۔



Skype

Clicking Subscribe button will subscribe you to our marketing campaigns as well.