Endometriosis in Urdu


بچہ دانی کی اندرونی تہہ کو انگریزی زبان میں Endometrium کہا جاتا ھے۔ یہ وہ تہہ ھے جو ماھواری آنے سے پہلے نشو نُما پاتی ھے اور اگر حمل ٹھہر جائے تو بچے کو ماں کے جسم کے ساتھ رابطہ فراھم کرنے میں مدد کرتی ھے۔ لیکن اگر حمل نہ ٹھہرے، تو ماھواری کے آغاز کے ساتھ ھی اس میں ٹوٹ پھوٹ شروع ھو جاتی ھے، جس سے خون بہتا ھے جو اندامِ نہانی (vagina) کے ذریعے جسم سے خارج ھو جاتا ھے۔

بیماری کی یہ کیفیت جسے Endometriosis کہا جاتا ھے، بچہ دانی کی اندرونی تہہ سے متعلق ھے۔ اس کیفیت میں بچہ دانی کی اندرونی تہہ صرف بچہ دانی تک محدود نہیں رھتی، بلکہ جسم کے اندر دوسرے مقامات پر بھی اُگنے اور بڑھنے لگتی ھے۔ چنانچہ جب ماھواری کا خون بہتا ھے، تو اس میں سے بھی خون بہتا ھے جس سے آس پاس موجود اعضاء میں سوزش پیدا ھونے لگتی ھے۔ دوسرے مقامات جہاں یہ تہہ عام طور پر نشونما پاتی ھے، اُن میں بیضہ دانیاں(ovaries)، فیلوپین ٹیوب (fallopian tubes)، اندامِ نہانی (vagina) اور آنتیں (intestines) شامِل ھیں۔


Skype

Clicking Subscribe button will subscribe you to our marketing campaigns as well.