Paroxetine in Urdu پیروکسیٹین کیا ھے اور کیسے کام کرتی ھے؟


Pakistan / پاکستان میں پیروکسیٹین (paroxetine) کے مندرجہ ذیل برانڈ دستیاب ھیں:

AIZ, APTIPAR, AROXITIN, BIOXIN, DEPIN, FROXTIN, GEROX, HARMONY, IMPIKA, MEDBLES, MEDIPROX, MEDOXETINE, MERIT, NEUROPROX, OBEXIL, PAROCIN, PAROMAX, PARAXETOL, PARAXYL, PARINOM, PAROCIN, PAROXYWIN, PARMAX, PAROTIN, PAROWIN, PAX-20, PAROXETINE HCL, SABRIN, PAROWIN, PAROXIN, PAROXTEN, PARXET, PATIN, PAXFER, PAXIL, PEROXA, PEROXIT, PEXEVA, PEXOT, PEXTA, PEXUS, PIROMED, PROGRA, PROKSITIN, QUIXET, RAXIL, RELENZA, ROXITIN, ROZITIN, SERROLESS, SEROXAT, SUSTIN, TAXOPAR, T-POXY, U-SAPROX, WIXETINE, XINTIN.

پیروکسیٹین (paroxetine) کا شمار ادویات کے (SSRI (Selective serotonin reuptake inhibitors گروپ میں ھوتا ھے اور اِسے ذھنی افسردگی (Depression) کی کیفیت میں استعمال کروایا جاتا ھے۔ دوا کا استعمال شروع کرنے کے تقریباً ایک ھفتے بعد بہتری کے آثار ظاھر ھونے لگتے ھیں، لیکن مریض کو بہتری محسوس ھونے میں تقریباً دو ھفتے لگ سکتے ھیں۔ دوا شروع کرنے کے 3 سے 4 ھفتے بعد دوا کی خوراک کو دوبارہ موزوں کرنے کی ضرورت پڑتی ھے، اس مقصد کیلیئے اپنے معالج سے رجوع کریں۔

پیروکسیٹین استعمال کرنے کا بہتر طریقہ یہ ھے کہ اِسے صبح کے وقت کھانے کے ساتھ دن میں ایک مرتبہ کھا لیا جائے۔ دوا چبانے سے بہتر ھے کہ اسے ثابت نِگل لیا جائے۔

پیروکسیٹین کا استعمال (Paroxetine Uses) مندرجہ ذیل کیفیات میں کروایا جاتا ھے:

- Post-traumatic stress disorder

- Obsessive compulsive disorder

- Depression

- Social anxiety or phobia

- Anxiety

- Panic disorder

پیروکسیٹین کا استعمال شروع کر دینے کے بعد اچانک بند نہیں کرنا چاھیئے۔ عام طور پر پیروکسیٹین کی خوراک کو 10mg فی ھفتہ کے حساب سے گھٹایا جاتا ھے، لیکن یہ فیصلہ آپ کے معالج کی مرضی پر منحصر ھے۔ لہٰذا اگر دوا بند کرنا مقصود ھو تو اپنے معالج کی ھدایات پر عمل کریں۔

پیروکسیٹین (paroxetine) کا بچوں اور 17 سال سے کم عمر افراد میں استعمال موزوں نہیں سمجھا جاتا۔ کم عمر کے ان افراد میں پیروکسیٹین کے استعمال سے خودکُشی کرنے کا رجحان بڑھ سکتا ھے۔ مزید یہ کہ پیروکسیٹین کے استعمال سے کم عمر افراد میں جارحانہ رویہ دیکھا گیا ھے۔

بڑی عمر کے افراد میں پیروکسیٹین کی خون میں سطح بُلند ھو سکتی ھے، اس لیئے پیروکسیٹین کی خوراک کے تعین میں احتیاط کرنی چاھیئے۔ بوڑھے افراد میں پیروکسیٹین کی روزانہ کی خوراک 40mg سے تجاوز نہیں کرنی چاھیئے۔

جن افراد کے گُردے یا جگر متاثر ھوں، اُن میں پیروکسیٹین کی روزانہ کی خوراک کو کم کرنے کی ضرورت ھوتی ھے۔

مندرجہ ذیل کیفیات میں پیروکسیٹین (paroxetine) کو استعمال نہیں کرنا چاھیئے:

- اگر پیروکسیٹین دوا کے اجزاء سے حساسیت ھو۔

- پیروکسیٹین کو مندرجہ ذیل ادویات کے ساتھ استعمال نہیں کیا جا سکتا:

Tranylcypromine

Isocarboxazid

Linezolid

Rasagiline

Phenelzine

Selegiline

Methylene blue injection

اگر ان ادویات کے استعمال کے بعد پیروکسیٹین استعمال کرنے کی ضرورت ھو، تو کم از کم دو ھفتے کا وقفہ دینا ضروری ھے۔ کچھ خاص کیفیات میں linezolid دوا کا استعمال کیا جا سکتا ھے، لیکن اس کیلیئے ضروری ھے کہ مریض کی نگہداشت ایسی جگہ کی جائے جہاں مسلسل اس کی صحت کی نگرانی کی جا رھی ھو۔

- پیروکسیٹین (paroxetine) کو Pimozide اور thioridazine دواؤں کے ساتھ بھی استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

مختلف دواؤں کے آپس میں اثرات کے بارے میں مزید جاننے کیلیئے اپنے معالج سے رجوع کریں اور اُن کی ھدایات پر عمل کریں۔

دیگر تفصیلات

شوگر کے مریضوں میں پیروکسیٹین (paroxetine) کے استعمال سے شوگر کا کنٹرول متاثر ھو سکتا ھے۔ اس لیئے ھو سکتا ھے کہ آپ کو اپنی شوگر کی ادویات کی خوراک میں ردوبدل کی ضرورت پڑے۔

کچھ لوگوں میں پیروکسیٹین کے استعمال سے جِلد کے اندر خون بہنے سے ویسے ھی نشانات بن سکتے ھیں جیسے کسی چوٹ کے بعد بنتے ھیں۔ کچھ لوگوں میں جسم کے اندر خون بہنے کے امکانات بھی موجود ھوتے ھیں۔

مرگی کی مریضوں میں اس دوا کے استعمال میں احتیاط کرنی چاھیئے۔

کچھ لوگوں کو پیروکسیٹین کے استعمال کے بعد دورے پڑنے کی کیفیت سامنے آ سکتی ھے۔

حاملہ خواتین میں پیروکسیٹین (paroxetine) کے اِستعمال سے بچے کی صحت پر برے اثرات مرتب ھوتے ھیں۔ کچھ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئ کی بچوں کا دِل متاثر ھو سکتا ھے۔ چنانچہ پیروکسیٹین کا حمل کے دوران استعمال مناسب خیال نہیں کیا جاتا۔

دودھ پلانے والی ماؤں میں پیروکسیٹین کی نہایت کم مقدار دودھ میں خارج ھو کر بچے تک پہنچتی ھے۔ لہٰذا ایسی خواتین پیروکسیٹین کا استعمال کر سکتی ھیں، تاھم اپنے معالج کی رائے کے بعد ایسا کریں۔


Skype

Clicking Subscribe button will subscribe you to our marketing campaigns as well.