Advertisement

Sertraline in Urdu سرٹرالین کیا ھے اور کیسے کام کرتی ھے؟

Sertraline Brands in Pakistan

پاکستان میں سَرٹرالین (sertraline) کے مُندرجہ ذیل برانڈ دستیاب ھیں:

CAYSERT, DEPRINIL, ELLETTRA, ERTALIN, EULOFT, ESPRAM, FREEDEP, GRASET, LOWTRAL, OLOFT, PRELOFT, PULSER, RELINE, RESERTA, SERENTIL, SERGEX, SERIDEF, SERLIN, SERLOX, SEROFT, SERT, STERLING, STL, SERTRALINE USES, TRETOL, TRININ, XASTRIN, ZOLOFT, ZOLOFT SIDE EFFECTS.

سَرٹرالین کا شمار ادویات کے SSRI گروپ میں ھوتا ھے۔ سَرٹرالین دماغ میں پائ جانے والے ایک کیمیکل Serotonin کی مقدار کو بڑھا دیتی ھے۔ یہ کیمیکل انسانی مُوڈ سے تعلق رکھتا ھے۔ چنانچہ جب اس کی سطح بلند ھوتی ھے تو آھستہ آھستہ ذھنی افسُردگی یا ڈیپریشن کی علامات میں بہتری آنے لگتی ھے۔


سَرٹرالین (sertraline) منہ کے ذریعے جسم میں داخل ھونے کے بعد آھستہ آھستہ جذب ھوتی ھے اور تقریباً 6 سے 8 گھنٹے کے بعد خون میں اپنی بُلند ترین سطح پر پہنچتی ھے۔ جسم میں داخل ھونے کے تقریباً 26 سے 32 گھنٹے بعد جسم میں اس کی مقدار آدھی باقی رہ جاتی ھے۔ ماھرین کی رائے میں اِس کی روزانہ ایک خوراک لینا چاھیئے، تاھم اس سلسلے میں اپنے معالج کی رائے پر عمل کریں۔ تقریباً 7 دن کے متواتر استعمال کے بعد خون میں سَرٹرالین کی مقدار ایک خاص سطح پر مستحکم ھو جاتی ھے اور تقریباً ایک سے دو ھفتوں میں علامات میں بہتری آنے لگتی ھے۔

سَرٹرالین شروع کرنے کے بعد اچانک بند کرنا مناسب نہیں ھے کیونکہ اس سے مسائل پیدا ھو سکتے ھیں۔

Sertraline uses in Urdu

سَرٹرالین (sertraline) کا استعمال مندرجہ ذیل کیفیات میں رائج ھے

- ذھنی افسردگی کی کیفیت (Major Depressive Disorder (MDD

- Social anxiety disorder

- Panic disorder

- Obsessive compulsive disorder

- Premenstrual dysphoric disorder

- Post-traumatic stress disorder

Sertraline Side Effects in Urdu

سَرٹرالین کے استعمال سے مندرجہ ذیل سائیڈ افیکٹسامنے آ سکتے ھیں

- متلی

- بے خوابی

- غنودگی طاری رھنا

- سر درد

- منہ خُشک ھونا

- جِنسی کارکردگی متاثر ھونا


Sertraline Drug Interactions in Urdu

سَرٹرالین (sertraline) کو مندرجہ ذیل ادویات کے ساتھ استعمال نہیں کیا جا سکتا کیونکہ یہ جان لیوا بھی ھو سکتا ھے

- phenelzine

- tranylcypromine

- Isocarboxazid

- rasagiline

- selegiline

- linezolid

اگر ان ادویات میں سے کسی کو استعمال کرنا مقصود ھو، تو سَرٹرالین (sertraline) اور اُس دوا کے درمیان کم از کم 2 ھفتے کا وقفہ دیں۔ اوپر دی گئ ادویات کے علاوہ pimozide دوا کے ساتھ بھی سَرٹرالین کا استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

دواؤں کے استعمال کے بارے میں ھمیشہ اپنے معالج سے مشورہ کریں اور اُن کی ھدایات پر عمل کریں۔

Inform you doctor if you experience the following after using Sertraline

سَرٹرالین (sertraline) کا استعمال شروع کرنے کے بعد اگر مندرجہ ذیل مسائل سامنے آئیں تو فوراً اپنے معالج سے رجوع کریں

- دورے پڑنا

- جسم سے خون بہنا - وزن یا بھوک میں کمی بیشی

- خودکشی کا رُجحان پیدا ھونا

سَرٹرالین کے استعمال سے 24 سال سے کم عمر کے افراد میں خودکُشی کا رجحان پیدا ھونا دیکھا گیا ھے۔ چنانچہ اگر کسی شخص میں غُصہ، تشدد، افسردگی، بے چینی، زیادہ متحرک ھونا، بے خوابی، خطرناک حرکات کرنا یا موڈ کی تبدیلی نظر آئے، تو فوراً اسکے معالج کو آگاہ کریں۔

- سیروٹونِین سنڈروم (Serotonin Syndrome)

یہ کیفیت جان لیوا ھو سکتی ھے اور اس کی علامات میں مندرجہ ذیل شامل ھیں:

دل کی دھڑکن تیز ھونا، زیادہ یا کم فشارِخون، پٹھوں کا اکڑاؤ یا حرکات میں ھم آھنگی کا فقدان، متلی اُلٹی یا پیچش، پسینہ زیادہ آنا، بُخار، ذھنی کیفیت خراب ھونا یا زیادہ متحرک ھونا، فریبِ خیال میں مبتلا ھونا اور کوما میں ھونا۔

- جنون یا خبط کی کیفیت ھونا (Mania)

اسکی علامات میں مندرجہ ذیل شامل ھیں:

اپنے آپ کو زیادہ قوی اور طاقتور محسوس کرنا، سونے میں مشکل ھونا، بہت زیادہ خوش ھونا یا بے چین ھونا، زیادہ بولنا یا معمول سے تیز بولنا، غیرمعمولی طور پر بڑے بڑے منصوبے خیالات یا امیدیں باندھنا، ذھن میں نہایت تیزی سے خیالات آنا اور کسی خیال کا بار بار آنا یہاں تک کہ کسی چیز پر بھی توجہ مرکوز نہ کر پانا۔

- آنکھوں کے مسائل ھونا

کچھ لوگوں میں سَرٹرالین (sertraline) کے اِستعمال سے Angle-closure glaucoma ھونا ممکن ھے۔ اگر سَرٹرالین کے استعمال کے دوران آنکھوں میں درد ھو، نظر دھندلائے، آنکھ سُوجے یا سُرخ ھو جائے تو اپنے معالج سے رجوع کریں۔

Hyponatremia

- خون میں سوڈیم (Sodium) کی سطح کم ھونا

یہ کیفیت زیادہ تر بڑی عمر کے افراد میں دیکھنے میں آتی ھے۔ اس کی علامات میں مندرجہ ذیل شامل ھیں:

سَردرد، یاداشت متاثر ھونا، کمزوری محسوس کرنا، توجہ مرکوز کرنے میں مشکل پیش آنا وغیرہ۔

اگر آپ کو مندرجہ ذیل میں سے کوئ بھی صحت کا مسئلہ درپیش ھو تو سَرٹرالین (sertraline) کا استعمال شروع کرنے سےپہلے اپنے معالج کو ضرور آگاہ کریں

- گُردوں کے امراض

- جگر کے امراض

- قلب یا دِل کے امراض

- کوئ نفسیاتی مرض

- دورے پڑنا

- فالج ھو یا پہلے کبھی ھوا ھو

- بلند فشارِ خون یا ھائ بلڈ پریشر

- خون بہنے سے متعلق امراض


حاملہ خواتین میں سَرٹرالین (sertraline) کا استعمال (خصوصاً حمل کے آخری ۳ ماہ میں) مناسب خیال نہیں کیا جاتا کیونکہ ایسی خواتین کے بچوں میں پھیپھڑوں سے متعلق سنجیدہ مسائل جنم لے سکتے ھیں۔ تاھم اس بارے میں اپنے معالج کی رائے پر عمل کریں۔

دودھ پلانے والی ماؤں میں سَرٹرالین کے اِستعمال کی صورت میں سَرٹرالین کی کچھ مقدار بچے تک دودھ کے ذریعے پہنچ سکتی ھے۔ لہٰذا اپنے معالج سے مشورہ کیے بغیر سَرٹرالین (sertraline) کا استعمال مت کریں۔

بچوں اور کم عمر افراد میں سَرٹرالین کا استعمال مناسب نہیں سمجھا جاتا۔


Skype

Clicking Subscribe button will subscribe you to our marketing campaigns as well.