Advertisement

Food poisoning causes in Urdu فوڈ پوائزننگ کی وجوھات


Food poisoning causes in Urdu

فوڈ پوائزننگ کی وجوھات

آیئے دیکھتے ھیں کہ فوڈ پوائزننگ کا سبب بننے والے عام جراثیم کون کون سے ھیں اور پاکستان میں ان کے بارے میں آگاھی کیوں ضروری ھے۔

حال ھی میں کی گئی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ھمارے بازاروں میں دستیاب مرغ کے گوشت، بڑا گوشت، کچا دودھ، سبزیاں اور سلاد وغیرہ کے 49 فیصد نمونے جراثیم سے آلودہ ھوتے ھیں۔ یہ تناسب خطرناک حد تک زیادہ ھے اور یہ اس بات کی نشاندھی کرتا ھے کہ ھمارے ھاں خوراک کی تیاری کے دوران صفائ ستھرائ کا بالکل بھی خیال نہیں رکھا جاتا۔


Four dangerous germs that cause food poisoning (in Urdu Language)

جو خطرناک جراثیم ھماری خوراک میں صفائ نہ ھونے کی وجہ سے پہلے سے شامل ھو جاتے ھیں، اُن میں سے چار خطرناک جراثیموں کا تذکرہ نیچے کیا جا رھا ھے۔

E.Coli

گوشت کی تیاری کے دوران اگر جانور کا پاخانہ گوشت کے ساتھ لگ جائے تو یہ جراثیم جانور کے پاخانہ سے گوشت تک منتقل ھو جاتا ھے۔ ایسا گوشت جسے کم درجہ حرارت پر پکایا گیا ھو، وہ اس جراثیم کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتا ھے۔ گوشت کے علاوہ یہ جواثیم کچے دودھ اور گندے پانی میں بھی پایا جاتا ھے۔ اس جراثیم سے ھونے والی فوڈ پوائزننگ (food poisoning) کی علامات کا آغاز ایک سے آٹھ دن کے اندر ھو جاتا ھے۔ کچھ اقسام کے E.Coli بیکٹیریا Hemolytic Uremic Syndrome کا سبب بن سکتے ھیں۔ اس کیفیت میں گُردوں کی خون کی رگیں متاثر ھو جاتی ھیں جس کے نتیجے میں گُردے فیل بھی ھو سکتے ھیں۔ 5 سال سے کم عمر کے بچے اور بڑی عمر کے افراد میں یہ پیچیدگی پیدا ھونے کے امکانات زیادہ ھوتے ھیں۔ لہٰذا اگر خونی پیچش کی کیفیت ھو، تو فوراً اپنے معالج سے رجوع کریں۔

Listeria

کچا دودھ، پنیر اور بغیر دھوئے استعمال میں آنے والی کچی اشیاء اس جراثیم کے پھیلاؤ کا سبب بنتی ھیں۔ اس کے علاوہ آلودہ مٹی اور پانی بھی اس جراثیم کو پھیلا سکتے ھے۔ اس جراثیم سے ھونے والی فوڈ پوائزننگ (food poisoning) کی علامات کا آغاز 9 سے 48 گھنٹے کے اندر ھو جاتا ھے۔ اس جراثیم سے ھونے والی فوڈ پوائزننگ حاملہ خواتین کے بچوں کیلیئے نہایت مُہلک ھو سکتی ھے۔ اگر یہ انفیکشن حمل کے آغاز میں ھو جائے تو اسقاط حمل بھی ھو سکتا ھے۔ چاھے ماں کی صحت بالکل ٹھیک ھی کیوں نہ ھو، اگر یہ انفیکشن حمل کے آخری مراحل میں ھو جائے تو اسقاط حمل، وقت سے پہلے پیدائش اور پیدائش کے بعد بچے کی شدید بیماری جیسے مسائل سامنے آ سکتے ھیں۔ جو بچے اس بیماری سے بچ نکلتے ھیں، اُن میں صحت کے دیرینہ مسائل سامنے آ سکتے ھیں جیسے ذھن کی نشونما متاثر ھونا وغیرہ۔

Campylobacter

یہ بڑے گوشت اور مرغی کے گوشت میں پایا جاتا ھے۔ گوشت کی تیاری کے دوران اگر جانور کا پاخانہ گوشت کے ساتھ لگ جائے تو یہ جراثیم گوشت تک پہنچ کر اس کو آلودہ کر دیتا ھے۔ گوشت کے علاوہ یہ جراثیم گندے پانی اور کچے دودھ میں بھی موجود ھو سکتا ھے۔ اس جراثیم سے ھونے والی فوڈ پوائزننگ کی علامات کا آغاز 2 سے 5 دِن کے اندر ھو جاتا ھے۔

Salmonella

یہ جراثیم کچے گوشت، پولٹری، دودھ اور انڈے کی زردی وغیرہ میں پایا جاتا ھے۔ اگر کھانے کو کم درجہ حرارت پر پکایا جائے تو یہ جراثیم تلف نہیں ھوتا۔ کھانا پکانے والے برتن، کھانا کی تیاری کیلیئے استعمال ھونے والی سطح جیسے کوکنگ بورڈ، چُھریاں وغیرہ سب اس جراثیم کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتے ھیں۔ اگر کھانا تیار کرنے والا شخص اس جراثیم سے متاثرہ ھو، تو وہ بھی اس جراثیم کے پھیلاؤ میں حصہ دار ھو سکتا ھے۔ ٹائیفائیڈ بخار کا سبب بننے والا بیکٹیریا Salmonella Typhi بھی بیکٹیریا کے اِسی گروپ سے تعلق رکھتا ھے اور اس کا پھیلاؤ بھی پاخانہ سے منہ (Fecal-Oral Transmission) کے ذریعے ھوتا ھے۔ اس جراثیم سے ھونے والی فوڈ پوائزننگ کی علامات کا آغاز 01 سے 03 دن کے اندر ھو جاتا ھے۔

Other common germs that cause food poisoning (in Urdu Language)

اوپر دیئے گئے جراثیموں کے علاوہ بھی بہت سی اقسام کے جراثیم فوڈ پوائزننگ (food poisoning) کا سبب بنتے ھیں۔ اُن میں سے چیدہ چیدہ اقسام کا ذکر نیچے کیا جا رھا ھے۔

Staphylococcus aureus

یہ جراثیم گوشت، تیار شدہ سلاد اور کریم سے بھری پیسٹریوں وغیرہ میں پایا جاتا ھے۔ یہ کھانے کو ھاتھ لگانے سے، چھینکنے سے اور کھانسی کرنے سے بھی پھیل جاتا ھے۔ اب اسی بات سے اندازہ لگا لیں کہ آپ کی خوراک تیار کرنے والے شخص کا صحت مند ھونا کتنا ضروری ھے۔ اس جراثیم سے ھونے والی فوڈ پوائزننگ کی علامات کا آغاز 01 سے 06 گھنٹوں میں ھو جاتا ھے۔

Shigella

سمندر سے حاصل ھونے والی خوراک اور کچی کھائ جانے والی اشیاء میں یہ جراثیم موجود ھو سکتا ھے۔ اگر خوراک تیار کرنے والا شخص اس جراثیم سے متاثرہ ھو، تو وہ اس جراثیم کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتا ھے۔ اس جراثیم سے ھونے والی فوڈ پوائزننگ (food poisoning) کی علامات کا آغاز چوبیس سے اڑھتالیس گھنٹوں میں ھو جاتا ھے۔

Rotavirus

کچی کھائ جانے والی اشیاء میں یہ جراثیم موجود ھو سکتا ھے۔ جو شخص اس جراثیم سے متاثرہ ھو، وہ بھی اس کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتا ھے۔ یہ وائرس بچوں میں ھونے والے پیچش کی سب سے عام وجہ ھے۔ اس جراثیم کی فوڈ پوائزننگ کی علامات کا آغاز 01 سے 03 دن میں ھو جاتا ھے۔

Hepatitis A

وائرس سے آلودہ پانی سے حاصل کی جانے والی اور کچی کھائ جانے والی خوراک اس وائرس کے پھیلاؤ کا سبب ھے۔ اگر کھانا تیار کرنے والا شخص اس جراثیم سے متاثر ھو تو وہ بھی پھیلاؤ میں شامل ھو سکتا ھے۔ اس جراثیم سے ھونے والی فوڈ پوائزننگ (food poisoning) کی علامات کا آغاز تقریباً 28 دن کے اندر ھو جاتا ھے۔

Clostridium Botulinum

غیر معیاری طور پر تیار کیئے گئے ڈبے والے کھانے (canned food)، کچی مچھلی، اور ایسے کھانے جنہیں گرم جگہ پر زیادہ وقت کیلیئے رکھا گیا ھو، اس جراثیم کے پھیلاؤ کا سبب بنتے ھیں۔ اس جراثیم کی فوڈ پوائزننگ کی علامات کا آغاز 12 گھنٹے سے تین دن کے اندر ھو جاتا ھے۔

Clostridium perfringens

یہ جراثیم عام طور پر گوشت اور شوربے والے کھانوں میں پایا جاتا ھے۔ اگر خوراک کو محفوظ کرنے کے دوران اسے سُست رفتار سے ٹھنڈا کیا جائے تو اس جراثیم کو پھیلنے کا موقع مِل جاتا ھے۔ اِسی طرح جس برتن سے کھانا بانٹا جا رھا ھو، اسے کم گرم رکھا جائے تو بھی یہ جراثیم پھیل سکتا ھے۔ اس سے ھونے والی فوڈ پوائزننگ (food poisoning) کی علامات کا آغاز 8 سے 16 گھنٹے میں ھو جاتا ھے۔

اوپر دیئے گئے جراثیموں کے علاوہ اور بھی بہت سے اقسام کے جراثیم فوڈ پوائزننگ کا سبب بن سکتے ھیں تاھم اُن کا تذکرہ یہاں نہیں کیا جائے گا۔


Skype

Clicking Subscribe button will subscribe you to our marketing campaigns as well.