Advertisement

Food poisoning treatment in Urdu فوڈ پوائزننگ کا علاج


Food poisoning treatment in Urdu


Common symptoms of food poisoning in Urdu

فوڈ پوائزننگ کے علاج سے پہلے اُن علامات کا ذکر کرنا ضروری ھے، جن کے ظاھر ھونے کی صورت میں مریض کو فوراً اپنے معالج کے پاس یا ھسپتال لے کر جانا چاھیئے۔

اگر مندرجہ ذیل علامات ظاھر ھوں، تو فوراً اپنے معالج سے رجوع کریں:

- 2 دن مسلسل شدید پیچش

- فشارِ خون (بلڈ پریشر) کم ھونا

- خونی اُلٹی یا پاخانہ

- شدید پیٹ درد

- پیٹ میں شدید مروڑ

- منہ میں درجئہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر

- اُلٹیوں کا نہ رُکنا

- جسم میں پانی کی کمی (Dehydration) کی علامات (منہ خُشک ھونا،سخت پیاس، پیشاب کم یا بالکل نہ آنا، شدید کمزوری محسوس کرنا، سر چکرانا)

- نظر آنے میں دُھندلاھٹ ھونا

- جسم کے پٹھوں کی کمزوری

اوپر دی گئی علامات ظاھر ھونے کی صورت میں مریض کا گھر پر خود سے علاج کرنا دانشمندی نہیں ھو گی۔

Food poisoning treatment in Urdu

ٖفوڈ پوائزننگ کا علاج

اگر فوڈ پوائزننگ کی علامات معمولی نوعیت کی ھوں تو مندرجہ ذیل اصولوں پر عمل کیا جا سکتا ھے، لیکن یہ معالج کا نعم البدل نہیں ھے۔

طبیعت زیادہ خراب ھونے کی صورت میں اپنے معالج سے رجوع کریں۔

علاج شروع کرنے سے پہلے یقین کر لیں کہ جسے آپ فوڈ پوائزننگ سمجھ رھے ھیں، وہ فوڈ پوائزننگ ھی ھو۔

Food poisoning treatment principles in Urdu

علاج کے بنیادی اصول

- چونکہ فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے الٹیاں اور پیچش شروع ھو جاتے ھیں، اس لیئے جسم میں فوری طور پر پانی اور نمکیات کی کمی ھونا شروع ھو جاتی ھے۔ اس لیئے علاج کا پہلا اصول یہ ھے کہ جسم میں پانی اور نمکیات کی کمی نہ ھونے دی جائے۔ لہٰذا سادہ پانی، نمکول اور دیگر پانی سے بنے مشروبات کا استعمال جاری رکھیں۔ لیکن اگر آپ کو بلڈ پریشر یا کوئ اور عارضہ لاحق ھو، تو ایسا کرنے سے پہلے اپنے معالج سے مشورہ کریں۔ چھوٹے بچوں کو الٹیاں پیچش شروع ھوتے ھی نمکول اور دیگر مشروبات کا استعمال شروع کروا دینا بہتر رھتا ھے۔ اگر آپ کے بچے کا پیشاب گہرا پیلا اور بدبودار ھو جائے تو سمجھ لیں کہ جسم میں پانی کی کمی ھو رھی ھے۔

- جسم میں پانی کی کمی ھونے کی صورت میں مریض کا فشارِ خون (بلڈ پریشر) خطرناک حد تک گِر سکتا ھے۔ ایسی کیفیت میں دل کی دھڑکن تیز ھو جاتی ھے اور سر چکراتا ھے۔ لیٹے ھوئے مریض کو اگر اچانک اُٹھایا جائے تو اس کی آنکھوں کے آگے اندھیرا آ سکتا ھے اور توازن برقرار نہ رکھنے کی صورت میں گِر بھی سکتا ھے۔ لہٰذا اگر کوئ مریض منہ کے ذریعے پانی نہ پی سکتا ھو، تو معالج IntraVenous Infusion کے ذریعے پانی اور نمکیات کی کمی پوری کر سکتے ھیں۔

- چونکہ فوڈ پوائزننگ صرف بیکٹیریا سے نہیں، بلکہ دوسرے جراثیموں سے بھی ھوتی ھے، اس لیئے ھر طرح کی فوڈ پوائزننگ کے علاج (food poisoning treatment) کیلیئے اینٹی بائیوٹک ادویات کا استعمال مناسب نہیں ھے۔ خصوصاً بچوں میں پیچش ھونے کی زیادہ تر وجہ روٹا وائرس (Rota Virus) ھوتا ھے جس کا علاج اینٹی بائیوٹک ادویات سے کرنے کا کوئ فائدہ نہیں ھوتا۔ لیکن اگر آپ کو یقین ھو کہ فوڈ پوائزننگ کی وجہ بیکٹیریا ھی ھے، تو اینٹی بائیوٹک ادویات اپنے معالج سے مشورہ کے بعد استعمال کی جا سکتی ھیں۔

- اگر آپ نے کسی ھوٹل، شادی ھال یا کسی بھی ایسی جگہ سے کھانا کھایا ھے یا پانی پیا ھے جس کی صفائ مشکوک ھو، تو زیادہ امکانات یہی ھیں کہ آپ کی فوڈ پوائزننگ بیکٹیریا کی وجہ سے ھوگی۔ ایسی صورت میں عموماً اینٹی بائیوٹک ادویات فائدہ پہنچا سکتی ھیں۔ تاھم یہ لازمی نہیں ھے اور وائرس سے انفیکشن بھی ممکن ھے۔ بعض اوقات ایک سے زیادہ اقسام کے جراثیم بھی فوڈ پوائزننگ کا سبب بن جاتے ھیں۔

- فوڈ پوائزننگ ھونے کے بعد الٹی یا پیچش آنا ایک لحاظ سے فائدہ مند بھی ھوتا ھے۔ وہ اس طرح کہ جسم میں جراثیم کے پیدا کردہ زھریلے مادے الٹی یا پیچش کے ذریعے جسم سے خارج ھو جاتے ھیں۔ لیکن یہ ایک حد تک ھی فائدہ مند ھو سکتا ھے۔ اگر الٹی یا پیچش بے تحاشا جاری رھیں تو اسے روکنے کی سعی کرنی چاھیئے۔ لیکن یہ اصول چھوٹے بچوں پر لاگو نہیں ھوتا کیونکہ چھوٹے بچوں کو پیچش روکنے کی دوا دینے میں احتیاط لازمی ھے اور یہ کام معالج سے مشورہ کے بغیر نہیں کرنا چاھیئے۔ (یہاں پیچش روکنے کی دوا سے مراد loperamide جیسی ادویات ھیں )

- اگر ایسی کیفیت ھو کہ کھانے کی کوئ بھی چیز یا دوا دیتے ھی اُلٹی ھو جاتی ھو تو اُلٹی روکنے کی دوا دینے کے بعد ایک گھنٹے کا وقفہ دیں، اور پھر دوسری چیز یا دوا دیں۔ الٹی روکنے کیلیئے Dimenhydrinate یا Domperidone جیسی دواؤں کا استعمال کیا جا سکتا ھے، تاھم اس سلسلے میں پہلے اپنے معالج سے مشورہ ضرور کریں کیونکہ ھر دوا ھر شخص کیلیئے موزوں نہیں ھوتی۔ اگر ان دواؤں کے استعمال کے بعد بھی الٹی نہ رکے تو اپنے فوراً اپنے معالج سے مشورہ کریں۔

- فوڈ پوائزننگ اگر حاملہ عورت یا بوڑھے افراد کو ھو تو بہت محتاط رھیں۔ ان دونوں اقسام کے مریضوں کی فوڈ پوائزننگ کا علاج (food poisoning treatment) خود سے کرنا مناسب نہیں ھے۔ بہت سی ایسی ادویات جو عام لوگوں کو دی جا سکتی ھیں، وہ حاملہ خواتین کو نہیں دی جا سکتیں۔ لہٰذا اپنے معالج سے مشورہ کرنے میں دیر نہ کریں۔


Skype

Clicking Subscribe button will subscribe you to our marketing campaigns as well.