Advertisement

Alprazolam / xanax in Urdu آلپرازولام کیا ھے اور کیسے کام کرتی ھے؟


Alprazolam brands in Pakistan

پاکستان میں آلپرازولام (alprazolam) کے مندرجہ ذیل برانڈ دستیاب ھیں:

ALORAM, ALP, ALP MEDICINE, ALPAX, ALPRAM, ALPRANAX, ALPRAZOTA, ALPROX, ANPRA, ANXIORID, ANXNIL, ANXOTEN, AXAL, ALZIUM, AZOLAM, AZOLEX, BIZOLAM, D-LAM, ENZO, HILAXIN, LAMPRO, LAPRANX, LEAZAM, LYDIA, M-ZOLAM, MAZLAM, NAX, NERAM, NERVIN, ONAX, PINIX, PRANAX, PRAZ, PRAZOLAM, RAZLAM, ROSAM, PROLAM, PROZAM, SHENLAX, SYMS, ULAM, UNILEXIN, VALOZAM, XANAX, XENVA, XYLEPAM, ZENITH, Z-NEST, ZOLAM.

Alprazolam / Xanax Uses in Urdu

آلپرازولام کا استعمال

آلپرازولام (alprazolam) کا شمار ادویات کے benzodiazepine گروپ میں ھوتا ھے اور اس کا استعمال Anxiety یعنی ذھنی بے چینی یا فکر کی کیفیت میں کروایا جاتا ھے۔ دوا کا استعمال شروع کرنے کے بعد آھستہ آھستہ بے چینی کی کیفیت میں بہتری آنے لگتی ھے اور تقریباً سات دن کے بعد واضح بہتری دیکھی جا سکتی ھے۔ اگر آلپرازولام کا استعمال شروع کرنے کے بعد اچانک بند کر دیا جائے تو بعض اوقات علامات پہلے سے زیادہ شدت کے ساتھ سامنے آ سکتی ھیں۔ کچھ لوگوں میں خود کشی کا رجحان بھی پیدا ھو سکتا ھے۔ لہٰذا اگر اس دوا کو بند کرنا مقصود ھو تو اپنے معالج کی ھدایت کے مطابق آھستہ آھستہ خوراک گھٹانے کے بعد بند کریں۔ آلپرازولام کے کچھ عرصے کے مسلسل استعمال کے بعد اِس کے فائدہ مند اثرات میں کچھ کمی دیکھنے میں آ سکتی ھے۔


عام طور پر آلپرازولام (alprazolam / xanax) کو محض نیند کی دوا سمجھا جاتا ھے۔ اس دوا کے حصول کیلیئے معالج کا نُسخہ ھونا لازمی ھے، لہٰذا اِسے نہ تو معالج کے مشورہ کے بغیر استعمال کریں اور نہ ھی اسے خود علاجی کیلیئے بغیر نُسخے کے خریدنے پر اصرار کریں۔ آلپرازولام کو الکوحل (شراب)، چائے یا کافی کی زیادہ مقدار کے ساتھ لینا مناسب نہیں ھے۔ آلپرازولام کو خوراک کے ساتھ کھا لینا بہتر ھے۔

Alprazolam Side Effects in Urdu

آلپرازولام کے اِستعمال سے مندرجہ ذیل سائیڈ افیکٹ سامنے آ سکتے ھیں :

- منہ خُشک ھونا

- غنودگی طاری ھونا

- نیند آنا

- ذھنی افسُردگی (Depression) کی کیفیت ھونا

- سر درد

- یاداشت متاثر ھونا

- تھکن کا احساس ھونا

Alprazolam mechanism of action in Urdu

آلپرازولام (alprazolam) کیسے کام کرتی ھے؟

اعصابی خلیوں کے درمیان رابطے کیلیئے جو کیمیکل کام کرتے ھیں اُنہیں neurotransmitter کہا جاتا ھے۔ دماغ میں پائے جانے والے بہت سے neurotransmitters میں سے ایک کا نام GABA ھے۔ GABA دماغ میں پایا جانے والا سب سے طاقتور inhibitory neurotransmitter ھے جو اپنے اثر سے اعصابی خلیوں کوحالتِ سکون میں رکھنے کا کام کرتا ھے۔ آلپرازولام اعصابی خُلیوں میں موجود GABA Receptors کو تحریک دیتی ھے۔ نتیجتاً اعصابی خُلیے حالتِ سکون میں رھتے ھیں اور اُن میں آسانی سے تحریک پیدا نہیں ھوتی۔

آلپرازولام نہایت آسانی سے نظام انہضام سے جذب ھوتی ھے اور کھائ گئی دوا کا تقریباً 80 سے 90 فیصد حصہ جسم میں اپنا اثر دکھانے کیلیئے دستیاب ھوتا ھے۔ کھائ گئی آلپرازولام کی خوراک کی آدھی مقدار تقریباً 7 سے 27 گھنٹوں بعد جسم سے خارج ھو چکی ھوتی ھے۔ آلپرازولام جگر میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ھوتی ھے اور گُردوں کے ذریعے پیشاب کے راستے خارج ھوتی ھے۔


Alprazolam overdose

اگر آلپرازولام (alprazolam) کی خوراک زیادہ لے لی جائے تو مندرجہ ذیل علامات سامنے آ سکتی ھیں:

- نیند آنا

- حرکات میں ربط کا فقدان

- کوما

- کنفیوز ھونا

- ردِ عمل دکھانے میں سُست ھونا

آلپرازولام (alprazolam) سے علاج جتنی مختصر مدت کیلیئے ھو، اتنا ھی بہتر ھے۔ علاج شروع کرنے کے 2 ھفتے بعد اپنے معالج سے معائنہ ضرور کروائیں۔ اگر ایسا ممکن نہ ھو تو 4 ھفتے سے پہلے پہلے اپنے معالج سے معائنہ کروا کر آلپرازولام کو مزید جاری رکھنے کے بارے میں ھدایات ضرور لیں۔ آلپرازولام سے علاج کی کُل مدت 8 سے 12 ھفتے سے زیادہ نہیں ھونی چاھیئے۔ کچھ خاص کیفیات میں آلپرازولام سے علاج کی مدت اس سے زیادہ ھو سکتی ھے، تاھم اس بارے میں معالج کی ھدایات لازمی ھیں۔ آلپرازولام کا طویل المدت استعمال مریض کو اِس دوا کا عادی بنا سکتا ھے۔

آلپرازولام (alprazolam) کا مندرجہ ذیل کیفیات میں استعمال مناسب نہیں یا پھر احتیاط لازمی ھے:

- جگر کی بیماری

- گُردوں کی بیماری

- سانس کی شدید تکلیف

- Myasthenia gravis

- جن لوگوں کا نیند میں سانس رُکتا ھو

- ذھنی افسُردگی (Depression) کا مرض

بچوں اور 18 سال سے کم عمر کے افراد میں آلپرازولام کا استعمال مناسب نہیں سمجھا جاتا۔ بڑی عمر کے افراد میں آلپرازولام کو نہایت احتیاط سے استعمال کروانا چاھیئے کیونکہ اس کے استعمال سے غنودگی طاری ھوتی ھے اور پٹھوں میں تناؤ کی کمی اور کمزوری ھو سکتی ھے۔ ایسی کیفیت میں ان کے گِرنے کے امکانات بڑھ جاتے ھیں۔

جو لوگ نشے کے عادی ھوں یا جو لوگ الکوحل (شراب) کا استعمال کرتے ھوں، اُن کو آلپرازولام کے استعمال میں بہت زیادہ احتیاط کرنی چاھیئے۔



Sudden withdrawal effects of Alprazolam

اگر کوئ شخص آلپرازولام (alprazolam) کے استعمال کا عادی ھو چکا ھو، تو اِس دوا کو اچانک بند کرنے سے مندرجہ ذیل علامت سامنے آ سکتی ھیں:

- سر درد

- سخت بے چینی

- شدید ذھنی تناؤ

- کنفیوز ھونا

- پٹھوں میں درد

- بے خوابی یا نیند آنے میں مشکل ھونا

- بہت آسانی سے غصہ آنا

Alprazolam use in pregnancy

حاملہ خواتین میں آلپرازولام (alprazolam) کا استعمال

حاملہ خواتین کو آلپرازولام کا استعمال نہیں کرنا چاھیئے کیونکہ یہ دوا بچے کیلیئے نقصان دہ ثابت ھو سکتی ھے۔ تاھم اگر آپ کے معالج کے خیال میں آلپرازولام کی ضرورت اتنی شدید ھو کہ اُس کے بغیر نقصان کا اندیشہ ھو، تو اپنے معالج کی رائے پر عمل کریں۔ مزید یہ کہ اگر آلپرازولام کے استعمال کے دوران کوئ حاملہ ھو جائے تو فوراً اپنے معالج سے رجوع کریں اور آلپرازولام کو بند کرنے کے بارے میں مشورہ کریں۔

دودھ پلانےوالی ماؤں کو بھی آلپرازولام کا استعمال کرنے کا مشورہ نہیں دیا جا سکتا۔

Professional advice regarding Alprazolam

چونکہ آلپرازولام (alprazolam) غنودگی، یاداشت کی کمی اور پٹھوں کی حرکات میں ربط کی کمی کا سبب بنتی ھے، اس لیئے آلپرازولام کے استعمال کے دوران ایسے تمام کام جن میں ذھنی توجہ درکار ھو متاثر ھو سکتے ھیں۔ آلپرازولام کھانے کے بعد اگر کسی شخص نے اپنی نیند پوری نہ کی ھو تو اُسے اپنی توجہ مرکوز کرنے اور چُستی برقرار رکھنے میں مشکل پیش آ سکتی ھے۔ اگر ایسے شخص نے آلپرازولام کے ساتھ الکوحل (شراب) بھی استعمال کیا ھو، تو یہ اثرات مزید شدید ھو سکتے ھیں۔


اگر آپ کے جاننے والوں میں سے کوئ بھی آلپرازولام (alprazolam / xanax) کا استعمال کر رھا ھو تو اِس تحریر کو اُن سے بھی شیئر کریں۔


Skype

Clicking Subscribe button will subscribe you to our marketing campaigns as well.