Advertisement

Topiramate in Urdu ٹوپیرامیٹ کیا ھے اور کیسے کام کرتی ھے؟


Topiramate brands in Pakistan

پاکستان میں ٹوپیرامیٹ کے مندرجہ ذیل برانڈ دستیاب ھیں:

AMTEC, APIMATE, AWAPRAM, BRAINAMAX, BIOTOP, C-ZAR, ENGRAX, EPIMAX, HITOP, HITOP MEDICINE, IMATE, IOMI, LEGENT, MUSTOP, T-MAT, SEZIRIL, TICS-G, TOMAX, TOMIGRAINE, TOPADIX, TOPAGEN, TOPAMAX, TOPAMID, TOPCAL, TOPILEP, TOPIRAMA, TOPIRAT, TOPIRAX, TOPIRO, TOPMATE, TOPREX, TOP-Z, TOMATE, TORATE, TRITOP, ZEMATE, ZOPIR, ZOPIRAMATE.

Topiramate uses in Urdu

ٹوپیرامیٹ کا استعمال

ٹوپیرامیٹ (Topiramate) کا شمار Anticonvulsants یا Anti-epileptics ادویات میں کیا جاتا ھے۔ شروع شروع میں اس کا استعمال دورہ یا اکڑاؤ (convulsions) روکنے والی دوا کے طور پر رائج ھوا۔ موجودہ زمانے میں ٹوپیرامیٹ کا اِستعمال مِرگی (Epilepsy)، مائگرین (Migraine) اور بعض اوقات الکوحل کی عادت (Alcohol dependence) سے نجات پانے کیلیئے کروایا جاتا ھے۔ اس کے علاوہ ٹوپیرامیٹ کو موٹاپے سے نجات کی دوا کے طور پر بھی اب استعمال کروایا جانے لگا ھے، تاھم اس سلسلے میں تاحال دستیاب معلومات کم ھیں۔ ٹوپیرامیٹ کا استعمال اپنے معالج کے مشورہ کے بغیر نہیں کرنا چاھیئے۔ ٹوپیرامیٹ کو منہ کے ذریعے کھا کر استعمال کیا جاتا ھے۔

Topiramate mechanism of action in Urdu

ٹوپیرامیٹ کیسے کام کرتی ھے؟

ٹوپیرامیٹ (Topiramate) کے کام کرنے کے طریقے کے بارے میں ماھرین کی رائے میں اختلاف پایا جاتا ھے۔ عام طور یہی خیال کی جاتا ھے کہ ٹوپیرامیٹ اعصاب میں موجود سوڈیم اور کیلشیم چینلز پر اثر انداز ھوتی ھے۔ اس کے علاوہ یہ GABA Receptors پر بھی اثرانداز ھوتی ھے۔ ٹوپیرامیٹ کے اثرات کی وجہ سے اعصابی خُلیوں میں تحریک پیدا ھونے کا رجحان گھٹنے لگتا ھے جس کے نتیجے میں دورہ پڑنے کا سلسلہ تھم جاتا ھے یا کم ھو جاتا ھے۔

منہ کے ذریعے جسم میں داخل ھونے کے بعد ٹوپیرامیٹ (Topiramate) کی تقریباً 90 فیصد مقدار اپنا اثر دکھانے کیلیئے دستیاب ھوتی ھے۔ اگر ٹوپیرامیٹ کو خوراک کے ساتھ کھایا جائے تو اس کی جذب ھونے کی رفتار میں فرق پڑ سکتا ھے۔ دوا کھانے کے دو سے چار گھنٹے بعد ٹوپیرامیٹ خون میں اپنی بلند ترین سطح پر پہنچتی ھے۔

اگر دوا کا استعمال جاری رھے تو تقریباً چار دن کے متواتر استعمال کے بعد ٹوپیرامیٹ خون میں ایک خاص سطح پر مستحکم ھو جاتی ھے۔ ٹوپیرامیٹ منہ کےذریعے کھانے کے تقریباً 20 گھنٹے بعد اس کی آدھی مقدار جسم سے خارج ھو چکی ھوتی ھے۔ ٹوپیرامیٹ کی جسم میں ٹوٹ پھوٹ بہت کم ھوتی ھے اور اسکی تقریباً 80 فیصد مقدار گُردوں کے ذریعے پیشاب کے راستے خارج ھوتی ھے۔

Topiramate side effect in Urdu

ٹوپیرامیٹ سے مندرجہ ذیل سائیڈ افیکٹ سامنے آ سکتے ھیں:

- پیٹ درد

- متلی

- پیچش

- سر چکرانا

- وزن میں کمی

- زُکام یا گلا خراب جیسی کیفیت

- غنودگی طاری ھونا

- افسردگی طاری ھونا (Depression)

- تھکن کا احساس ھونا

- بھوک کی کمی

- توجہ مرکوز کرنے میں مشکل ھونا

- بال جھڑنا

- سنسناھٹ یا چُبھنے کا احساس

ٹوپیرامیٹ (Topiramate) کے استعمال کرنے والوں میں خودکشی کا رجحان بڑھ سکتا ھے۔ اس کے استعمال سے جسم میں امونیا کی سطح بلند ھو سکتی ھے جس سے دماغ متاثر (Encephalopathy) ھو سکتا ھے۔ بعض لوگوں کے گُردوں میں پتھری کی شکایت بھی دیکھی گئی ھے۔

خواتین میں ٹوپیرامیٹ (Topiramate) کا استعمال

حاملہ خواتین میں ٹوپیرامیٹ کا استعمال محفوظ خیال نہیں کیا جاتا کیونکہ یہ بچے پر منفی اثرات ڈال سکتی ھے۔

دودھ پلانے والی ماؤں میں بھی ٹوپیرامیٹ کا استعمال مناسب نہیں سمجھا جاتا۔


Skype

Clicking Subscribe button will subscribe you to our marketing campaigns as well.