• Dr. Shakeel Zulfiqar ماہرِ امراضِ جلِد، بال و ناخن

    ₨500

Atenolol in Urdu اٹینولول کیا ھے اور یہ کیسے کام کرتی ھے؟


Atenolol brands in Pakistan

پاکستان میں اٹینولول کے مندرجہ ذیل برانڈ دستیاب ھیں:

ATL, ALT, ANTOLOL, ATELOR, ATECARD, ATENOCARD, ATENBLOCK, ATENO-HEART, ATENOLOL, ATLIN, ATN, ATOMIN, ATENOPHARM, ATENORM, ATROMIN, BEKOLOL, B-LOC, BLOCKER, BLOKIUM, BP-NORM, CARDAXEN, CARDEXOL, CARDI, CARDIWIN, CARDIOLITE, CARDIVAS, CAREEB, CARICARD, CARTAC, CONTROBEAT, ENOL, EOURMIN, EPLACARD, ETHINOLOL, EZILIFE, FEXOLOL, HARTEN, HYPERNOL, IQANOL, JEOTOL, JINGLE, K-NOL, KONDUCT, MAKLOL, MINOCARD, NOMIN, NORMITAB, NORTENALOL, PRIME, PULSBIT 50, PULSE, QUNOTEN, ROCARD, SAFECARD, SYDLOL, TENIF, TENORMIN, TOTAMOL, TROBEL, SOLOVAS, TINOCARD, WILNORMIN, ZAFNOL.

اٹینولول ایک cardioselective beta-blocker دوا ھے جسے طبی استعمال کیلیئے 1975 میں منظور کیا گیا۔ اٹینولول کو دل کی مختلف بیماریوں میں استعمال کروایا جاتا ھے۔ یہ دوا β1-adrenergic receptor کے ساتھ منسلک ھو کر اپنا اثر دکھاتی ھے۔ چونکہ β1-adrenergic receptors کی زیادہ تعداد قلب کی بافتوں میں موجود ھوتی ھے، لہٰذا اس دوا کا زیادہ تر اثر قلب تک محدود رھتا ھے۔ اس لیئے اسے cardioselective کہا جاتا ھے۔

Atenolol Uses in Urdu اٹینولول کو مندرجہ ذیل کیفیات میں استعمال کروایا جاتا ھے

- بلند فشارِ خون

- دل کی بیماری کی وجہ سے ھونے والا سینہ کا درد (انجائنا)

- خون کی فراھمی میں رکاوٹ کی وجہ سے ھونے والی عضلاتِ قلب کی عدم کارکردگی (Myocardial infarction)۔ [ صرف اُن مریضوں کو استعمال کروائ جا سکتی ھے جن کی دل کی دھڑکن کی رفتار 50 دھڑکن فی منٹ سے زیادہ ھو اور فشارِ خون (100mmHg Systolic) سے زیادہ ھو]

- بعض دوسرے امراضِ قلب میں

- تھائرائڈ غدود (thyroid gland) کے زیادہ فعال ھونے کی صورت میں (thyrotoxicosis)

- مائیگرین (سر درد) کے بچاؤ کیلیئے

- الکوحل سے نجات پانے کیلیئے کیئے جانے والے علاج میں

Atenolol mechanism of action in Urdu اٹینولول کیسے کام کرتی ھے؟

اٹینولول دوا کا اثر تائیدی نظامِ عصب (sympathetic nervous system) کے افعال کی مخالفت کرتا ھے، جس کے نتیجہ میں دل دھڑکنے کی رفتار میں تیزی نہیں آ پاتی۔ اس کے علاوہ قلب کے پٹھوں کے سکڑنے (contractility) میں بھی کمی آنے لگتی ھے۔ اِن دونوں اثرات کی وجہ قلب پر کام کا بوجھ کم ھو جاتا ھے جس کی وجہ سے آکسیجن کی طلب بھی نسبتاً کم ھو جاتی ھے۔ آکسیجن کی طلب میں کمی کی وجہ سے مریض کو انجائنا کا درد یا دل کا دورہ پڑنے کے امکانات نسبتاً کم ھو جاتے ھیں۔

اٹینولول فشارِ خون (blood pressure) کو کم کرنے کا سبب بھی بنتی ھے۔ اس کے علاوہ اٹینولول کا اثر دماغ پر بھی ھوتا ھے جس وجہ سے تھکن کا احساس، ذھنی افسردگی، نیند میں خلل اور ڈراؤنے خواب آنے جیسی علامات ظاھر ھو سکتی ھیں۔

اٹینولول (Atenolol) کا کچھ اثر نظامِ تنفس (respiratory system) پر بھی ظاھر ھو سکتا ھے۔ کچھ لوگوں میں اٹینولول کے استعمال سے پھیپھڑوں کی قصبی نالیوں (bronchi) کے پٹھوں میں تناؤ بڑھ سکتا ھے جس کے نتیجے میں سانس لینے میں دشواری ھو سکتی ھے۔ دمہ اور chronic obstructive pulmonary disease کے مریضوں میں یہ کیفیت خطرناک بھی ثابت ھو سکتی ھے۔

منہ کے ذریعے جسم میں داخل ھونے والی اٹینولول دوا کی تقریباً 50 فیصد مقدار جسم میں اثر دکھانے کیلیئے جذب ھوتی ھے جبکہ باقی پاخانہ کے ذریعے جسم سے خارج ھو جاتی ھے۔ خون تک پہنچنے والی دوا کی آدھی مقدار تقریباً 6 سے 7 گھنٹوں بعد جسم سے خارج ھو چکی ھوتی ھے۔ جذب ھو کر یا ورید کے ذریعے (intravenous administration) خون تک پہنچنے والی دوا کا 85 فیصد حصہ گُردوں کے ذریعے پیشاب کے راستے جسم سے خارج ھوتا ھے۔

Atenolol use during pregnancy and lactation

اٹینولول کا حمل کے دوران اور دودھ پلانے والی ماؤں میں استعمال

حمل کے دوران اٹینولول کا استعمال تجویز نہیں کیا جاتا۔

اٹینولول دوا ماں کے دودھ میں خارج ھوتی ھے، لہٰذا دودھ پلانے والی ماؤں میں اس کا استعمال مناسب نہیں سمجھا جاتا۔ جو ماں اٹینولول استعمال کر رھی ھو، اس کا دودھ پینے والے بچے میں دل کی دھڑکن کی رفتار سُست ھونے، جسم کا درجہ حرارت کم ھونے ، کاہلی اور غنودگی جیسی علامات سامنے آ سکتی ھیں۔

دیگر تفصیلات

اٹینولول کی خوراک کھانا کھانے سے 30 سے 60 منٹ پہلے لینا بہتر ھے۔ اگر سبز پتوں والی سبزیاں (vitamin K) زیادہ مقدار میں کھانا مقصود ھوں تو اپنے معالج سے مشورہ کرنا بہتر ھے۔

Atenolol side effects in Urdu اٹینولول کے استعمال سے مندرجہ ذیل سائیڈ افیکٹ سامنے آ سکتے ھیں

- تھکن کا احساس ھونا - دل فیل ھونا (cardiac failure) - سر چکرانا - ذھنی افسردگی (depression) - سانس لینے میں مشکل ھونا


Skype

Clicking Subscribe button will subscribe you to our marketing campaigns as well.