Advertisement

Digoxin in Urdu ڈیجوکسِن کیا ھے اور یہ کیسے کام کرتی ھے؟


Digoxin brands in Pakistan

پاکستان میں ڈیجوکسِن کے مندرجہ ذیل برانڈ دستیاب ھیں:

DIGOX, DIGOXIN, DOXIN, LANOXIN, MAXIN

ڈیجوکسِن دوا کا استعمال قلب کے امراض میں رائج ھے۔ ڈیجوکسِن کا شمار ادویات کے گروپ Cardiac Glycosides میں کیا جاتا ھے۔ ڈیجوکسِن کو 1930 میں Foxglove Plant سے اخذ کیا گیا اور یہ آج تک دل کے امراض کیلیئے استعمال کی جاتی ھے۔

ماضی میں ڈیجوکسِن کو دل فیل ھونے کے علاج کیلیئے درجہ اول کی دواؤں میں شامل کیا جاتا تھا، تاھم اب اسے وہ مقام حاصل نہیں رھا۔ اس کی وجہ یہ ھے کہ کچھ مریضوں میں ڈیجوکسِن کے استعمال سے موت کے امکانات بڑھ سکتے ھیں، جبکہ آج کل دستیاب دوائیں اس کی نسبت زیادہ محفوظ تصور کی جاتی ھیں۔

ڈیجوکسِن (Digoxin) کو ورید کے ذریعے یا پھر منہ کے ذریعے کِھلا کر استعمال کروایا جاتا ھے۔ ڈیجوکسِن کا اثر ظاھر ھونے میں تقریباً 30 منٹ سے کچھ گھنٹے لگ سکتے ھیں۔ ورید کے ذریعے (Intravascular administration) دی جانے والی ڈیجوکسِن کا اثر 5 سے 10 منٹ میں ظاھر ھو سکتا ھے۔ عام طور پر ڈیجوکسِن کی روزانہ ایک خوراک کھائ جاتی ھے، تاھم اس بارے میں اپنے معالج کی رائے پر عمل کریں۔

DIGOXIN MECHANISM OF ACTION IN URDU

ڈیجوکسِن کیسے کام کرتی ھے؟

ڈیجوکسِن خلیوں کی جِھلی میں موجود Na+/K+ ATPase کے عمل کو روکتی ھے جس کے نتیجے میں خلیوں کے اندر کیلشیم جمع ھونے کی وجہ سے کیلشیم کی سطح بلند ھونے لگتی ھے۔ نتیجتاً جب قلب کے عضلات سکڑتے ھیں تو اُن کے سکڑنے کی قوت بڑھ جاتی ھے (Increased contractility) ۔ اسکا فائدہ یہ ھوتا ھے کہ قلب کا ماحاصل (cardiac output) بہتر ھو جاتا ھے۔

جسم میں داخل ھونے کے تقریباً 36 گھنٹوں بعد جسم میں ڈیجوکسِن کی مقدار آدھی باقی رہ جاتی ھے۔ ڈیجوکسِن کی زیادہ تر مقدار کا جسم سے اخراج گُردوں کے ذریعے ھوتا ھے اس لیئے وہ مریض جن کے گردے بیماری سے متاثر ھوں، اُن میں ڈیجوکسِن کے اخراج میں تاخیر ممکن ھے۔

DIGOXIN USES IN URDU

ڈیجوکسِن کا استعمال مندرجہ ذیل کیفیات میں کروایا جاتا ھے:

- قلب فیل ھونے کی کیفیت میں Heart failure

- Cardiac dysarrhythmias

- Atrial fibrillation

- Atrial flutter

DIGOXIN SIDE EFFECTS IN URDU

ڈیجوکسِن کے استعمال سے مندرجہ ذیل سائیڈ افیکٹ سامنے آ سکتے ھیں:

بھوک کم ھو جانا

دل کی دھڑکن میں بے قائدگی

متلی

نظر دھندلانا

کنفیوز ھونا

چھاتیوں کا بڑھ جانا (gynecomastia)

DIGOXIN OVERDOSE

ڈیجوکسِن کی خوراک زیادہ لے لینے کی صورت میں اس دوا کا اینٹی ڈوٹ (Antidote) استعمال کیا جاتا ھے جو کہ Digibind یا Digifab کے نام سے دستیاب ھے۔

ڈیجوکسِن کے بارے میں دیگر تفصیلات

کچھ تحقیقات کی روشنی میں یہ بات سامنے آئ ھے کہ ڈیجوکسِن استعمال کرنے والی خواتین میں چھاتی (Breast) اور بچہ دانی (Uterus) کے سرطان کے امکانات بڑھ جاتے ھیں۔

بڑی عمر کے افراد اور وہ لوگ جن کے گُردے کسی مرض سے متاثرہ ھوں، اُن کو ڈیجوکسِن (Digoxin) کے استعمال کے دوران زیادہ احتیاط کی ضرورت ھوتی ھے۔ حمل کے دوران ڈیجوکسِن کا استعمال مناسب خیال نہیں کیا جاتا؛ تاھم اس بارے میں تاحال معلومات کم دستیاب ھیں، لہٰذا اپنے معالج کی ھدایات پر عمل کریں۔


Skype

Clicking Subscribe button will subscribe you to our marketing campaigns as well.