Tizanidine in Urdu ٹائزینیڈین کیا ھے اور یہ کیسے کام کرتی ھے؟


Tizanidine brands in Pakistan

پاکستان میں ٹائزینیڈین کے مندرجہ ذیل برانڈ دستیاب ھیں:

AGILE, ANALAR, ARCOZID, AZANID, BIONERGICS, D-TONE, FARTIN, FERNOR, KADIN, LENTIL, LINTIZ, MAKRELAX, MAXLAX, MICNIC, MOLLUSCUS, MOLVCOLM, MOVAX, MOVCOLM, MOV - EASE, MUSREL, MUDINE, MURAL, MUREX, MUSIDIN, MUSNIDE, MYLEX, MYODINE, MUSLEX, MYLIFAM, MYOTIZE, NAZEDEN, NIMRELEX, NYER, ORTIZIDINE, REDEEM, RELAXADINE, REGAINOL, RELAXAMED, RELAXIT, RELAXAFER, RELAXIDINE, REXANT, SKELGESIC, SKELWIN, SKELTEEZ, SONETA, SPASFREE, SPASTIZ, STRIVE, SWANZID, T-LEX, TANIN, TANZIC, TAZADIN, TEMEL, TERLADIN, TERLAX, TERNELIN, TIGESIC, TINADINE, TINIC, TINIZE, TINZA, TIZED, TIZADIN, TAZALEX, TIZANAFLEX, TIZANIADVAN, TIZENEDAL, TIZIGOOD, TIZILEX, TIZMIN, TAIXA, TIZOCIN, TINEX, TERNIX, TIZODINE, TIZOM, TIZENAX, TIZOREL, TIZAN, TIZAREX, TIZPA, TIZAX, TONSIC, TRAJIN, TRANSDIN, TRIZADINE, TYZAN, UNIXIDINE, ZADIN, ZADINE, ZANDIC, ZANDIN, ZANIDINE, ZANIFLEX, ZANTID, ZINAD, ZITA, ZANITECH.

ٹائزینیڈین ایک مختصر دورانیہ کا اثر رکھنے والی دوا ھے جو پٹھوں میں تناؤ کی کیفیت کو کم کرتی ھے۔ ٹائزینیڈین کو myotonolytic ادویات میں شمار کیا جاتا ھے۔ یہ ایک central alpha 2 adrenoceptor agonist دوا کے طور پر جانی جاتی ھے۔

Tizanidine Uses in Urdu

ٹائزینیڈین کا استعمال

جن مریضوں میں دماغ یا ریڑھ کی ھڈی پر چوٹ (cerebral or spinal injury) کی وجہ سے پٹھوں کا اکڑاؤ (spasticity) پایا جاتا ھو، اُن میں ٹائزینیڈین کا استعمال کروایا جاتا ھے۔ چونکہ ٹائزینیڈین دوا کے اثرات مختلف مریضوں میں مختلف شدت کے ساتھ ظاھر ھوتے ھیں، اس لیئے ھر مریض کے لیئے اس کی موزوں خوراک کا تعین کرنے میں 2 سے 4 ھفتے لگ سکتے ھیں۔

Tizanidine mechanism of action in Urdu

ٹائزینیڈین کیسے کام کرتی ھے؟

ٹائزینیڈین کو جسم کے پٹھوں کا اکڑاؤ کم کرنے کیلیئے استعمال میں لایا جاتا ھے۔ یہ پٹھوں کا اکڑاؤ دماغ پر چوٹ، ریڑھ کی ھڈی پر چوٹ، فالج (stroke) یا دماغی امراض جیسے multiple sclerosis یا پٹھوں پر چوٹ وغیرہ کی وجہ ھو سکتا ھے۔ وجہ چاھے جو بھی ھو، پٹھوں کا اکڑاؤ انتہائ تکلیف دہ ھو سکتا ھے۔ ٹائزینیڈین اعصابی نظام میں موجود excitatory neurotransmitters کے عمل کو روکنے کا سبب بنتی ھے جس کی وجہ سے اعصابی خلیوں کو ملنے ولی تحریک (neuronal firing) میں کمی آ جاتی ھے اور پٹھوں کا اکڑاؤ کم ھونے لگتا ھے۔

جسم میں داخل ھونے والی ٹائزینیڈین دوا کی 95 فیصد مقدار ٹوٹ پھوٹ کا شکار ھوتی ھے۔ جسم میں داخل ھونے کے تقریباً 2.5 گھنٹے بعد ٹائزینیڈین کی آدھی مقدار جسم سے خارج ھو چکی ھوتی ھے۔ ٹائزینیڈین کی زیادہ تر مقدار گُردوں کے ذریعے پیشاب کے راستے جسم سے خارج ھوتی ھے۔ جن افراد کے گُردے متاثر ھوں، اُن کے جسم سے ٹائزینیڈین کے اخراج میں تاخیر ممکن ھے، جس وجہ سے اُن میں اس دوا کا اثر صحت مند لوگوں کی نسبت زیادہ دیر باقی رہتا ھے۔ جن لوگوں کو گُردوں کا مرض لاحق ھو، اُن میں ٹائزینیڈین کے استعمال میں احتیاط کرنا لازمی ھے۔

How to use Tizanidine

ٹائزینیڈین کے استعمال کا طریقہ

ٹائزینیڈین دوا کھانے کے تقریباً 2 گھنٹے بعد اس دوا کا اثر اپنے عروج پر پہنچتا ھے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران ٹائزینیڈین کی کُل خوراک 36 ملی گرام سے تجاوز نہیں کرنی چاھیئے۔ ٹائزینیڈین کی خوراک زیادہ لینے سے جگر متاثر ھونے کا خطرہ لاحق ھو جاتا ھے۔ ٹائزینیڈین کا استعمال دن میں 3 مرتبہ تک کیا جا سکتا ھے؛ ایک خورک سے دوسری خوراک کے درمیان وقفہ کم از کم 8 گھنٹے ھونا چاھیئے۔ اگر آپ ٹائزینیڈین کی ایک خوراک لینا بھول جائیں، تو اگلی خوراک کے وقت دو گُنا خوراک ھرگز مت لیں؛ بلکہ صرف اُسی وقت کی معمول کی خوراک لیں۔

Tizanidine overdose

غلطی سے زیادہ خوراک استعمال کر لینے کی صورت میں فوراً ھسپتال جائیں یا اپنے معالج سے رابطہ کریں۔ زیادہ خوراک کھا لینے کی صورت میں مندرجہ ذیل علامات ظاھر ھو سکتی ھیں:

چکر آنا

کنفیوز ھو جانا

سخت غنودگی طاری ھونا

کمزوری محسوس کرنا

دل کی دھڑکن کی رفتار کم ھونا

ھلکے ھلکے سانس لینا

غشی طاری ھونا

ادویات کی خوراک کے بارے میں اپنے معالج کی رائے کو ھی حتمی سمجھیں۔

اگرآپ معمول میں ٹائزینیڈین کو کھانا کھانے کے بعد استعمال کرتے ھیں، تو پھر یہی طرزعمل جاری رکھیں۔ اور اگر آپ معمول میں اسے خالی پیٹ کھاتے ھیں، تو پھر اس دوا کا استعمال اسی طرح جاری رکھیں۔ دوا لینے کے طریقے میں تبدیلی کی صورت میں دوا کے اثرات میں کمی بیشی ظاھر ھو سکتی ھے ؛ یہ مناسب نہیں ھوتا۔

Tizanidine drug interactions

ٹائزینیڈین کو مندرجہ ذیل ادویات کے ساتھ استعمال نہیں کرنا چاھیئے:

- Fluvoxamine

- Ciprofloxacin

اگر آپ کو کوئ ایسا کام کرنا ھو جس کیلیئے پٹھوں میں تناؤ کی موجودگی لازم ھو، تو ٹائزینیڈین کا استعمال مناسب نہیں ھے۔ مثلاً آپ فیکٹری میں مشین پر کام کر رھے ھوں، یا آپ کسی ایسی جگہ جا رھے ھوں جہاں آپ کو چلنا پھرنا ھو اور اپنا توازن برقرار رکھنے کی ضرورت ھو، تو ٹائزینیڈین کا استعمال آپ کیلیئے مسائل پیدا کر سکتا ھے۔

جیسا کہ پہلے بیان کیا جا چکا ھے کہ ٹائزینیڈین کی خوراک ھر شخص کیلیئے مختلف ھو سکتی ھے۔ اسی طرح ٹائزینیڈین کے کیپسول کھانے یا گولیاں کھانے سے اثرات مختلف شدت سے ظاھر ھو سکتے ھیں۔ مزید یہ کہ اس دوا کو خالی پیٹ یا کھانا کھانے کے بعد استعمال کرنے سے بھی اثرات کی شدت میں فرق دیکھا جا سکتا ھے۔ لہٰذا اپنے معالج کی رائے پر سختی سے عمل کریں۔

Inform your doctor before using Tizanidine

اگر مندرجہ ذیل کیفیات میں سے کوئ آپ میں موجود ھو، تو ٹائزینیڈین کا استعمال شروع کرنے پہلے اپنے معالج کو آگاہ کریں:

- فشارِ خون میں کمی

- جگر کی بیماری

- گُردوں کی بیماری

چونکہ ٹائزینیڈین جِگر کو متاثر کر سکتی ھے، لہٰذا اس کا استعمال شروع کرنے سے پہلے اور پھر اس کے استعمال کے دوران وقفہ وقفہ سے جگر کے افعال کا لیباریٹری ٹیسٹ (Liver Functions Test - LFTs) کرواتے رھنا چاھیئے۔

Tizanidine use in pregnancy and nursing mothers

ٹائزینیڈین کا حمل اور دودھ پلانے والی ماؤں میں استعمال

حمل میں ٹائزینیڈین کے استعمال کے بارے میں معلومات تاحال کم دستیاب ھیں۔ لہٰذا ایسی کیفیت میں اپنے معالج سے مشورہ کیے بغیر اس کا استعمال مت کریں۔ دودھ پلانے والی مائیں بھی اس کا استعمال اپنے معالج کے مشورہ کے بغیر نہ کریں تو بہتر ھے.

Tizanidine withdrawal symptoms

ٹائزینیڈین کے طویل المدت استعمال کے بعد اگر اس دوا کو اچانک بند کر دیا جائے، تو مندرجہ ذیل علامات ظاھر ھو سکتی ھیں:

چکر آنا

دل کی دھرکن تیز ھونا

جسم کانپنا

بے چینی کی کیفیت

Tizanidine side effects in Urdu

ٹائزینیڈین کے استعمال سے مندرجہ ذیل سائیڈ افیکٹ سامنے آ سکتے ھیں:

منہ خشک ھونا

غنودگی طاری ھونا

نیند زیادہ آنا

پٹھوں میں کمزوری محسوس کرنا

الکوحل یا شراب کے استعمال سے ٹائزینیڈین سے ظاھر ھونے والے سائیڈ افیکٹ کی شدت میں اضافہ ممکن ھے۔​

اگر آپ کے جاننے والوں میں سے کوئ شخص یہ دوا استعمال کر رھا ھو، تو اس تحریر کو اُس سے ضرور شیئر کریں۔


Skype

Clicking Subscribe button will subscribe you to our marketing campaigns as well.