• Dr. Shakeel Zulfiqar ماہرِ امراضِ جلِد، بال و ناخن

    ₨500

Nitrofurantoin in Urdu نائٹروفیورینٹوئن کیا ھے اور کیسے کام کرتی ھے؟


Nitrofurantoin brands in Pakistan

پاکستان میں نائٹروفیورینٹوئن کے مندرجہ ذیل برانڈ دستیاب ھیں:

FURADANTIN, FURADIN, FURANTIN, ETRONIT.

Nitrofurantoin Uses in Urdu

نائٹروفیورینٹوئن ایک اینٹی بائیوٹک دوا ھے اور اس کا استعمال مثانہ، گُردے یا پیشاب کی نالی کی انفیکشن سے بچت یا اُس کے علاج کیلیئے کروایا جاتا ھے۔ نائٹروفیورینٹوئن مثانہ کی انفیکشن کیلیئے زیادہ موثر دوا ھے۔ یہ دوا گُردوں کی انفیکشن کے لیئے نسبتاً کم موثر ھے۔ نائٹروفیورینٹوئن کو منہ کے ذریعے کِھلا کر استعمال کروایا جاتا ھے۔ نائٹروفیورینٹوئن کو کھانا کھاتے وقت کھانے کے ساتھ یا پھر دودھ کے ساتھ لینا بہتر ھے۔ ایسا کرنے سے معدہ کا فعل کم متاثر ھوتا ھے اور دوا بہتر طور پر جذب ھوتی ھے۔

نائٹروفیورینٹوئن کے استعمال کے دوران پیشاب کا رنگ گہرا پیلا یا بُھورا (براؤن، Brown) ھو سکتا ھے۔ اس وجہ سے دوا کا استعمال ترک نہیں کرنا چاھیئے؛ تاھم اگر کسی شک کا شکار ھوں تو اپنے معالج سے رجوع کریں۔

نائٹروفیورینٹوئن کے استعمال سے چونکہ آپ کا جگر، پھیپھڑے، خون اور اعصابی نظام متاثر ھو سکتا ھے، اس لیئے آپ کا معالج اِن اعضاء کی صحت اور علامات سے متعلق آپ سے سوالات کر سکتا ھے۔

Nitrofurantoin Mechanism of Action in Urdu

نائٹروفیورینٹوئن کیسے کام کرتی ھے؟

نائٹروفیورینٹوئن بیکٹیریا کے اُن انزائم پر اثر انداز ھوتی ھے جو دیوارِ خُلیہ (cell wall) بنانے میں مدد گار ھوتے ھیں۔ نتیجتہً دیوارِ خُلیہ نہیں بن پاتی اور بیکٹیریا کی ھلاکت ممکن ھو جاتی ھے۔ نائٹروفیورینٹوئن گرام پازیٹو اور گرام نیگیٹو، دونوں اقسام کے بیکٹیریا پر اثر انداز ھوتی ھے۔

کھائ گئی نائٹروفیورینٹوئن کی خوراک کا تقریباً ۹۰ فیصد حصہ پیشاب کے راستے خارج ھوتا ھے۔ اس کی 30 سے 50 فیصد مقدار بغیر کسی ٹوٹ پھوٹ کے پیشاب کے راستے خارج ھو جاتی ھے۔ ایک صحت مند انسان میں ، کھائ گئی نائٹروفیورینٹوئن کی خوراک کی نصف مقدار تقریباً 45 منٹ بعد جسم سے خارج ھو چکی ھوتی ھے۔

Do not use Nitrofurantoin if you have any of the following conditions

مندرجہ ذیل کیفیات میں نائٹروفیورینٹوئن دوا کا استعمال مت کریں:

- اگر آپ کو نائٹروفیورینٹوئن سے حساسیت ھو

- اگر آپ کو خون کا عارضہ Porphyria لاحق ھو

- اگر مریض کی عمر تین ماہ سے کم ھو

- اگر آپ کو G6PD انزائم کی کمی لاحق ھو

- اگر آپ کو گُردوں کا شدید مرض لاحق ھو

- اگر آپ حمل کے آخری مراحل ، جیسے زچگی، کے قریب ھوں

- اگر آپ ماں ھیں اور کسی ایسے بچے کو اپنا دودھ پلا رھی ھیں جس میں ممکنہ طور پر G6PD انزائم کی کمی ھو سکتی ھو۔

Inform your doctor before taking Nitrofurantoin

اگر مندرجہ ذیل کیفیات میں سے کوئ بھی آپ کو لاحق ھو تو نائٹروفیورینٹوئن کا استعمال شروع کرنے سے پہلے اپنے معالج کو ضرور آگاہ کریں:

- ذیابیطس (شوگر کا مرض)

- گُردوں کا مرض

- خون کی کمی

- وٹامن بی کی کمی

- شدید کمزوری کی کیفیت

مندرجہ بالا کیفیات میں نائٹروفیورینٹوئن کے استعمال سے آپ کے اعصاب متاثر ھو سکتے ھیں جس کے نتیجے میں آپ کے چھُونے کی حس متاثر ھو سکتی ھے۔ اس کے علاوہ جسم میں سوئیاں چُبھنے جیسی علامات ظاھر ھو سکتی ھیں۔

False positive results due to Nitrofurantoin

نائٹروفیورینٹوئن کے استعمال کے دوران اگر پیشاب کا شوگر کا ٹیسٹ کیا جائے تو وہ غلط نتائج دے سکتا ھے۔

Nitrofurantoin drug interactions in Urdu

اگر آپ مندرجہ ذیل ادویات کی اقسام میں سے کوئ بھی استعمال کر رھے ھوں، تو نائٹروفیورینٹوئن کے استعمال سے پہلے اپنے معالج کو آگاہ کریں:

- معدہ کی تیزابیت کم کرنے کی ادویات

- پیشاب کی تیزابیت کم کرنے والی ادویات

- اینٹی بائیوٹک ادویات

- گٹھیا (Gout) کے مرض کی ادویات

- کالے موتیا سے متعلق ادیات

- ٹائفائیڈ کی ویکسین

Nitrofurantoin use during pregnancy

نائٹروفیورینٹوئن کا حمل کے دوران استعمال

دستیاب معلومات کے مطابق نائٹروفیورینٹوئن کو حمل کے دوران استعمال میں لایا جا سکتا ھے۔ تاھم زچگی کے دوران نائٹروفیورینٹوئن کے استعمال سے بچے پر منفی اثرات مرتب ھو سکتے ھیں۔ حمل کے دوران نائٹروفیورینٹوئن کے استعمال سے متعلق اپنے معالج کی ھدایت پر عمل کریں۔ دودھ پلانے والی مائیں اگر نائٹروفیورینٹوئن کا استعمال کرنا چاھیں ، تو اپنے معالج سے مشورہ ضرور کریں۔

Nitrofurantoin Side Effects in Urdu

نائٹروفیورینٹوئن کے استعمال سے مندرجہ ذیل سائیڈ افیکٹ سامنے آ سکتے ھیں:

- سر چکرانا

- غنودگی طاری ھونا

- متلی ھونا

- بھوک کم ھو جانا

- پیچش

- سر درد

Nitrofurantoin warning signs

اگر نائٹروفیورینٹوئن کے استعمال کے دوران مندرجہ ذیل علامات ظاھر ھوں تو محتاط ھو جائیں اور دوا روک کر اپنے معالج سے رابطہ کریں:

- اگر سردی لگے، بخار ھو، اور کھانسی کے ساتھ سانس لینے میں مشکل ھو: یہ اس بات کی علامات ھیں کہ نائٹروفیورینٹوئن ممکنہ طور پر آپ کے پھیپھڑوں کو متاثر کر رھی ھے۔ ایسا زیادہ تر عمر رسیدہ افراد میں دیکھا گیا ھے۔

- جلد اور آنکھوں کا پیلا ھونا (Jaundice): یہ اس بات کی علامات ھیں کہ نائٹروفیورینٹوئن جگر کو متاثر کر رھی ھے۔

- چُھونے کی حِس متاثر ھونا، پٹھوں میں کمزوری، سر درد، دماغی حالت یا مُوڈ میں تبدیلی، نظر دھندلانا: یہ اس بات کی علامات ھیں کہ نائٹروفیورینٹوئن اعصاب یا دماغ پر اثر انداز ھو رھی ھے۔

- بہت آسانی سے انفیکشن کا ھو جانا، کمزوری اور تھکن کا احساس ھونا، آسانی سے خون بہنا، معمولی چوٹ سے جلد پر دھبے ظاھر ھونا، آسانی سے سانس چڑھنا: یہ اس بات کی علامات ھیں کہ نائٹروفیورینٹوئن خون پر اثر انداز ھو رھی ھے۔

Nitrofurantoin occupational warning

چونکہ نائٹروفیورینٹوئن کے استمعال سے غنودگی طاری ھو سکتی ھے، اس لیئے اس دوا کے استعمال کے دوران گاڑی چلانا یا ایسا کوئ کام جس میں مسلسل توجہ درکار ھو، نہیں کرنا چاھیئے۔

Nitrofurantoin overdose

نائٹروفیورینٹوئن کی تجویز کردہ خوراک سے زیادہ کھا لینے کی صورت میں فوراً اپنے معالج سے رجوع کریں یا قریبی ھسپتال کی ایمرجینسی تشریف لے جائیں۔

Nitrofurantoin missed dose

اگر نائٹروفیورینٹوئن کی ایک (یا زیادہ) خوراک لینا بھول جائیں تو اگلی خوراک دگنی یا زیادہ ھرگز مت لیں، بلکہ معمول کی خوراک ھی لیں۔ اگر نائٹروفیورینٹوئن کی خوراک کے بارے میں کسی شک کا شکار ھوں، تو اپنے معالج سے رابطہ کریں۔

اگر آپ کے جاننے والوں میں سے کوئ یہ دوا استعمال کر رھا ھو تو یہ تحریر اُس سے ضرور شیئر کریں، شکریہ۔


Skype

Clicking Subscribe button will subscribe you to our marketing campaigns as well.