Advertisement

Pantoprazole in Urdu پینٹوپرازول کیا ھے اور کیسے کام کرتی ھے؟

Pantoprazole brands in Pakistan

پاکستان میں پینٹَوپرازول (pantoprazole) کے مندرجہ ذیل برانڈ دستیاب ھیں

ABRAZOL, APTIZOLE, APTON, ARODIUM, ATOPAZOLE, AWAMED, BIOTOP, BIOZOLE, BISKAR 40, CONTAZOL, DEWPAN, FAPRONIX, GASTRIPAN, GASTROSEC, GATROCID, GEM-SR, GLOVAR, HELEPANT, H-GONE, KINZOLE, LANTONIX, LESPROT, LEXINOX, LOPAZE, MARIPANT, MAXOR, NEEGE, NEUPANTO, NIXPRO, OPERAZOL, PAMZIM, PANLEX, PANAZOLE, PANCAP, PANEM, PANGUARD, PANNEU, PANOT, PANPRA, PANPRAZOLE, PANROZ, PANT, PANTACARE, PANTACOOL, PANTAFAZ, PANTAKURE, PANTECTA, PANTEV, PANTIX, PANTOGEN, PANTOGERD, PANTOLIVE, PANTOLOC, PANTOMARK, PANTOSEL, PANTOZOL, PANTROZ, PANTULCER, PANZOL, PANZIUM, PAPRAZOLE, PAZOL, PEGUT, PENAPOLE, PENSODIN, PENTA-CAY, PAPR, PETAROL, PENTIUN, PENTOFER, PENTOLOC, PEPCURE, PEPFAZ, PEPROZOL, PEPTIA, PEPTIMED, PERIZOLE, PETRO, PEZOLE, POIS, PRADA, PRAXOL, PRISTIJ, PROGARD, PROPID, PROTIUM, PROTOFIX, PROTOMAK, PROTONIX, PROTONOL, P-SESQ, PSTRA, PSYD, P-ZEC, RAKAZOL, REPP, ROGIT, ROPENT, SB-ZOL, SHAZOL, SOLUS, TAPAN, TAXEDAC, TAPZOL, TOPAZ, TOPRAZOLE, TOPZOL, TROPIZOLE, ULTOMED, UI-MIT, UNIPANTO, XANTAMEP, ZENTRO, ZOPENT, ZOPIUM, ZOTEC, ZOTONIX.

پینٹَوپرازول کا شمار ادویات کے Proton Pump Inhibitor گروپ میں ھوتا ھے اور اس دوا کو معدہ میں حد سے بڑھی ھوئ تیزابیت کو کم کرنے کیلیئے استعمال میں لایا جاتا ھے۔


Pantoprazole Uses in Urdu

پینٹَوپرازول کا استعمال

عام طور پینٹَوپرازول کو مندرجہ ذیل کیفیات میں استعمال کرویا جاتا ھے:

- (gastroesophageal reflux disease (GERD

- معدہ میں بننے والے زخم (السر) کیلیئے

- Duodenum - میں بننے والے زخم (السر) کیلیئے

- Erosive esophagitis - (خورک کی نالی کی سوزش)

- NSAIDS ادویات کے استعمال کے نتیجے میں ھونے والی معدہ کے نقصان سے بچنے کیلیئے

-ایسی بیماریوں میں جن میں معدہ کی تیزابیت بڑھ جاتی ھے جیسے Zollinger-Ellison (ZE) Syndrome

- بعض اینٹی بائیوٹک ادویات کے ساتھ، جِن کا مقصد H. pylori بیکٹیریا کی تلفی ھوتا ھے۔

Pantoprazole Mechanism of Action in Urdu

پینٹَوپرازول کیسے کام کرتی ھے؟

پینٹَوپرازول کا اثر معدہ میں پائے جانے والے parietal cells پر ھوتا ھے۔ یہ خُلیئے معدہ میں تیزاب کے بننے کے عمل میں اپنا کردار ادا کرتے ھیں۔ پینٹَوپرازول کے زیرِاثر اِن خلیوں میں تیزاب بننے کا عمل سُست پڑ جاتا ھے۔ نتیجتاً تیزاب کم بنتا ھے اور تیزابیت کی کیفیت میں کمی آنے لگتی ھے۔ پینٹَوپرازول دوا کا اثر تقریباً چوبیس گھنٹے برقرار رھتا ھے، لہٰذا عام طور پر اس دوا کی روزانہ ایک ھی خوراک لی جاتی ھے۔

کسی بھی دوا کی خوراک کے متعلق مزید جاننے کیلیئے اپنے معالج سے مشورہ کریں اور اس کی ھدایات پر عمل کریں۔

جسم میں داخل ھونے کے 2 سے 3 گھنٹے بعد پینٹَوپرازول خون میں اپنی بلند ترین سطح پر پہنچتی ھے۔ زیادہ تر دوا کی ٹوٹ پھوٹ جگر میں ھوتی ھے اور تقریباً 80 فیصد دوا گُردوں کے ذریعے جسم سے خارج ھوتی ھے۔ باقی دوا پاخانہ کے ذریعہ جسم سے خارج ھو جاتی ھے۔


پینٹَوپرازول کے استعمال سے آپ کی vitamin B12 جذب کرنے کی صلاحیت میں کمی آ سکتی ھے۔

پینٹَوپرازول کو اِس گروپ کی دوسری ادویات کی نسبت زیادہ محفوظ خیال کیا جاتا ھے۔ پینٹَوپرازول کا بڑی عمر کے افراد، گُردے اور جگر کے مریضوں میں استعمال نسبتاً زیادہ محفوظ سمجھا جاتا ھے۔


Inform your doctor before starting Pantoprazole

اگر آپ مندرجہ ذیل میں سے کسی بھی کیفیت میں مبتلا ھوں، تو پینٹَوپرازول کا استعمال شروع کرنے سے پہلے اپنے معالج کو آگاہ کریں:

- اگر آپ کو پینٹَوپرازول یا اس گروپ کی دوسری ادویات میں سے کسی سے بھی الرجی ھو - جگر کا شدید مرض - اگر آپ کو vitamin B12 کی کمی ھو یا کوئ ایسا مرض ھو جس میں vitamin B12 کی کمی ھو جاتی ھو۔

- اگر آپ HIV کے علاج میں استعمال ھونے والی دوا atazanavir استعمال کر رھے ھوں۔ - اگر آپ طویل عرصے سے corticosteroids استعمال کر رھے ھوں

- اگر آپ osteoporosis کا شکار ھوں یا آپ نے طویل عرصے تک پینٹَوپرازول یا اس گروپ کی کسی بھی دوسری دوا کا استعمال کیا ھو، کیونکہ پینٹَوپرازول کا طویل المدت استعمال کولہے، کلائ اور ریڑھ کی ھڈی میں فریکچر کے امکانات کو بڑھا سکتا ھے۔

- اگر آپ کو ماضی میں پینٹَوپرازول گروپ کی دیگر ادویات کے استعمال کے دوران جِلد کے اُن حصوں پر جِن پر دھوپ پڑتی ھے، جلن محسوس ھوئ ھو، زردی یا ریش نظر آئ ھو تو معالج کو آگاہ کریں، تاکہ پینٹَوپرازول دوا کا استعمال روکا جا سکے۔

پینٹَوپرازول دوا کا تین ماہ سے زیادہ طویل عرصے تک کا استعمال خون میں میگنیشیم magnesium کی سطح کو کم کر سکتا ھے۔ اگر ایسا ھو تو تھکاوٹ کا احساس، جسم کے پٹھوں کی بے قابو حرکات، ذہن ماؤف ھونا، دورہ پڑنا، سر چکرانا اور دل کی دھڑکن تیز ھونے جیسی علامات سامنے آ سکتی ھیں۔ میگنیشیم کی سطح گرنے کے نتیجے میں خون میں کیلشیم اور پوٹاشیم کی سطح بھی کم ھو سکتی ھے۔ لہٰذا اگر پینٹَوپرازول کا تین ماہ سے زیادہ عرصے تک استعمال جاری رکھنا مقصود ھو تو Serum Electrolytes کا ٹیسٹ کرواتے رھنا بہتر ھے، تاکہ خون میں ان نمکیات کی سطح سے باخبر رھا جائے اور اگر ضرورت ھو تو بہتری کیلیئے اقدامات کیئے جائیں.

Pantoprazole Drug Interactions in Urdu

مندرجہ ذیل اقسام کی ادویات کے ساتھ پینٹَوپرازول کے استعمال میں احتیاط سے کام لینا بہتر ھے:

- پینٹَوپرازول ketoconazole, itraconazole, posaconazole اور erlotinib ادویات کی افادیت کو کم کر سکتی ھے۔ - پینٹَوپرازول اور Methotrexate کو اکٹھا استعمال کرنے سے خون میں Methotrexate کی سطح بلند ھو سکتی ھے۔ - Warfarin - Atazanavir - Fluvoxamine - Rifampicin

Pantoprazole use in Children and Women

پینٹَوپرازول کا بچوں اور خواتین میں استعمال

پینٹَوپرازول کا بارہ سال سے کم عمر کے بچوں میں استعمال مناسب خیال نہیں کیا جاتا۔

حاملہ خواتین میں پینٹَوپرازول کے استعمال سے نقصان ھونے کے امکانات بہت کم ھوتے ھیں، لیکن پھر بھی اس کا استعمال اشد ضرورت کے بغیر نہیں کرنا چاھیئے۔

چونکہ پینٹَوپرازول ماں کے دودھ میں خارج ھوتی ھے، لہٰذا اس دوا کا استعمال دودھ پلانے والی ماؤں میں مناسب نہیں سمجھا جاتا کیونکہ اس سے دودھ پینے والے بچے کو نقصان ھو سکتا ھے۔ تاھم اشد ضرورت کے تحت اپنے معالج کی ھدایت پر عمل کریں اور اگر آپ کا معالج اسے استعمال کرنے کی ھدایت کرے تو اس کی ھدایت پر عمل کریں۔


Pantoprazole Side Effects in Urdu

پینٹَوپرازول کے استعمال سے مندرجہ ذیل سائیڈ افیکٹ سامنے آ سکتے ھیں:

- بینائن پولپس (Benign polyps ) ہونا ( پولپس سے مراد کسی میوکس والی سطح، جیسے معدہ کی اندرونی سطح، سے ابھرنے والی ڈنڈی دار رسولی ھوتی ھے)

-سر درد

- سر چکرانا

- پیچش

- متلی یا اُلٹی ھونا

- پیٹ میں گیس محسوس کرنا

- منہ خشک ھونا

- پیٹ درد

- جسمانی کمزوری کا احساس


Skype

Clicking Subscribe button will subscribe you to our marketing campaigns as well.