What is Promethazine ( in Urdu ) پرومیتھازین کیا ھے اور کیسے کام کرتی ھے؟


Promethazine brands in Pakistan

پاکستان میں پرومیتھازین کے مندرجہ ذیل برانڈ دستیاب ھیں ETOSIL, METHAREX, PHENERGAN, PHENERZINE.

پرومیتھازین کیسے کام کرتی ھے؟

پرومیتھازین کا شمار ادویات کے گروپ phenothiazines میں کیا جاتا ھے۔ یہ جسم میں الرجی کے دوران پائے جانے والے ایک قدرتی کیمیکل histamine کے اثرات کو روکتی ھے جس سے الرجی کی علامات میں کمی آنے لگتی ھے۔ اس کے علاوہ پرومیتھازین دوا کا اثر دماغ پر بھی ھوتا ھے جس کے نتیجے میں غنودگی اور سکون کی کیفیت طاری ھو جاتی ھے۔

Promethazine uses in Urdu پرومیتھازین دوا کا استعمال مندرجہ ذیل کیفیات میں کروایا جاتا ھے

- الرجی کی کیفیت کے علاج کیلیئے - متلی یا اُلٹی کی کیفیت کو روکنے یا کم کرنے کیلیئے - نیند نہ آنے کی صورت میں (بڑی عمر کے افراد میں ) - ۵ سال سے بڑی عمر کے بچوں پر (علاج کے مقاصد کیلیئے) غنودگی طاری کرنے کیلیئے

Promethazine contraindications in Urdu پرومیتھازین دوا کو مندرجہ ذیل کیفیات میں استعمال نہیں کرنا چاھیئے

- ۵ سال سے کم عمر بچوں میں - اگر آپ کو پرومیتھازین دوا یا اس کے اجزا سے حساسیت ھو - بے ھوشی یا کوما کی کیفیت میں - شدید سَردرد یا غنودگی کی کیفیت میں - اگر آپ ڈیپریشن کی دواؤں کے گروپ monoamine oxidase inhibitor میں سے کوئ بھی استعمال کر رھے ھوں یا آپ نے انہیں گزشتہ چودہ دن میں استعمال کیا ھو

Inform you doctor before starting promethazine اگر مندرجہ ذیل میں سے کوئ بھی کیفیت آپ میں موجود ھو تو پرومیتھازین کے استعمال سے پہلے اپنے معالج کو آگاہ کریں: - مرگی کا مرض - سانس لینے میں مشکل - دمہ کی کیفیت - پھیپھڑوں یا سانس کی نالی کی سوزش یا انفیکشن - امراضِ قلب - امراضِ جگر - امراضِ گردہ - قوتِ سماعت سے متعلق مسائل - کالا موتیا - اگر آپ الکوحل کا اِستعمال کرتے ھوں

Promethazine effects on Skin پرومیتھازین کے جِلد پر اثرات یہ دوا آپ کی جِلد کی حساسیت کو بڑھا سکتی ھے۔ لہٰذا پرومیتھازین کے استعال کے دوران سورج کی روشنی سے بچاؤ کی ضرورت ھوتی ھے تاکہ آپ کی جِلد سورج کے اثر کی وجہ سے جلنے سے محفوظ رھے۔

Promethazine use in pregnancy & lactation

حمل یا دودھ پلانے والی ماؤں میں پرومیتھازین کا استعمال حاملہ خواتین میں پرومیتھازین کا استعمال احتیاط سے کرنا چاھیئے اور بہتر یہی ھے کہ اپنے معالج کے مشورہ کے بغیر استعمال نہ کریں۔ مزید یہ کہ زچگی سے دو ھفتہ پہلے اس دوا کو مکمل طور پر بند کر دیں۔ چونکہ پرومیتھازین ماں کے دودھ میں خارج ھوتی ھے، لہٰذا دودھ پلانے والی ماؤں کو اس دوا کا استعمال نہیں کرنا چاھیئے کیونکہ یہ دوا شیرخوار بچوں کو نقصان پہنچا سکتی ھے۔

Promethazine Side Effects in Urdu

پرومیتھازین کے استعمال سے مندرجہ ذیل سایئڈ افیکٹ سامنے آ سکتے ھیں: - الرجک ری ایکشن (سانس لینے میں مشکل ھونا، ھونٹ، چہرہ یا زبان پر سوجن) - جگر کے مسائل (جسم یا آنکھوں میں پیلاھٹ ظاھر ھونا) - پٹھوں میں اکڑاؤ - چہرے یا سر کے پٹھوں کی بے قابو حرکات - دل کی بے قابو دھڑکن - تھکن کا احساس ھونا - بچوں میں غیر معمولی تیز حرکات - خشک منہ - نظر دھندلانا - بھوک میں کمی - سر چکرانا - دھوپ میں جانے سے جِلد میں جلن کا احساس ھونا


Skype

Clicking Subscribe button will subscribe you to our marketing campaigns as well.